#3982.03

مصنف : حافظ محمد انور زاھد

مشاہدات : 5991

ضعیف اور من گھڑت واقعات حصہ چہارم

  • صفحات: 306
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 7650 (PKR)
(پیر 17 اکتوبر 2016ء) ناشر : نعمانی کتب خانہ، لاہور

حدیث شریف دین کا دوسرا بڑا ماخذ ہے ۔ اور بلاشبہ اسلام کے جملہ عقائد واعمال کی بنیاد کتاب وسنت پر ہے اور حدیث درحقیقت کتاب اللہ کی شارح اور مفسر ہے اور اسی کی عملی تطبیق کا دوسرا نام سنت ہے ۔نبی کریمﷺکو جوامع الکلم دیئے اور آپ کوبلاغت کے اعلیٰ وصف سے نوازہ گیا ۔ جب آپﷺ اپنے بلیغانہ انداز میں کتاب اللہ کے اجمال کی تفسیر فرماتے تو کسی سائل کو اس کے سوال کا فی البدیع جواب دیتے۔ تو سامعین اس میں ایک خاص قسم کی لذت محسوس کرتے اوراسلوبِ بیان اس قدر ساحرانہ ہوتا کہ وقت کے شعراء اور بلغاء بھی باوجود قدرت کے اس سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہتے ۔احادیثِ مبارکہ گوآپﷺ کی زندگی میں مدون نہیں ہوئیں تھی تاہم جو لفظ بھی نبیﷺ کی زبانِ مبارکہ سے نکلتا وہ ہزار ہا انسانوں کے قلوب واذہان میں محفوظ ہو جاتا اور نہ صرف محفوظ ہوتا بلکہ صحابہ کرام ا س کے حفظ وابلاغ اور اس پر عمل کے لیے فریفتہ نظر آتے ۔یہی وجہ تھی کہ آنحصرت ﷺ کے سفر وحضر،حرب وسلم، اکل وشرب اور سرور وحزن کے تمام واقعات ہزارہا انسانوں کے پاس آپ کی زندگی میں ہی محفوظ ہوچکے تھے کہ تاریخ انسانی میں اس کی نظیر نہیں ملتی اور نہ ہی آئندہ ایسا ہونا ممکن ہے-۔خیر القرون کے گزر نے تک ایک طرف تو حدیث کی باقاعدہ تدوین نہ ہوسکی اور دوسری طرف حضرت عثمان کی شہادت کے ساتھ ہی دور ِ فتنہ شروع ہوگیا جس کی طرف احادیث میں اشارات پائے جاتے ہیں۔ پھر یہ فتنے کسی ایک جہت سے رونما نہیں ہوئے بلکہ سیاسی اور مذہبی فتنے اس کثرت سے ابھرے کہ ان پر کنٹرول ناممکن ہوگیا۔ان فتنوں میں ایک فتنہ وضع حدیث کا تھا۔اس فتنہ کے سد باب کے لیے گو پہلی صدی ہجری کے خاتمہ پر ہی بعض علمائے تابعین نے کوششیں شروع کردی تھی۔اور پھر اس کے بعد وضع حدیث کے اس فتہ کوروکنے کےلیے ائمہ محدثین نے صرف احادیث کوجمع کردینے کو ہی کافی نہیں سمجھا بلکہ سنت کی حفاظت کے لیے علل حدیث، جرح وتعدیل، اور نقد رجال کے قواعد اور معاییر قائم کئے ،اسانید کے درجات مقرر کئے ۔ ثقات اور ضعفاء رواۃ پر مستقل تالیفات مرتب کیں¬۔ اور مجروح رواۃ کے عیوب بیان کئے ۔موضوع احادیث کو الگ جمع کیا او ررواۃ حدیث کےلیے معاجم ترتیب دیں۔جس سے ہر جہت سے صحیح ، ضعیف ،موضوع احادیث کی تمیز امت کے سامنے آگئی۔اس سلسلے میں ماضی قریب میں شیخ البانی کی کاوشیں بھی لائق تحسین ہیں۔  زیر تبصرہ کتاب ’’ضعیف اورمن گھڑت واقعات‘‘حافظ محمد انوار زاہد ﷾ کی کاوش ہے ۔ انہوں نے طبقات ابن سعد ، میزان الاعتدال ، سلسلۃ احادیث ضعیفہ،الخصائص الکبریٰ وغیرہ کتب حدیث سے ضعیف اور موضوع روایات کواخذ کر کے ان کا ترجمہ کر کے اسے چار جلدوں میں مرتب کیا ہے ۔ ضعیف اور من گھڑت کے واقعات کے سلسلے میں اردو زبان میں یہ ایک منفرد کاوش ہے ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

سیدنا آدم ﷤کی پیدائش  کےواقعات

29

کھجوراس مٹی سےبنائی گئی جس نےآدم﷤ کو بنایاگیا

29

آدم﷤ کاپتلا چالیس سال تک پڑا رہا

30

ابلیس آدم﷤ کےپتلے کوٹھوکر لگا تا اورکہتا تجھے کس لئے پیداکیاگیاہے

30

نیک سےبداوربدسےنیک پیداہونےکی وجہ

30

جب آدم ﷤کی روح جسم میں داخل ہوئی

31

آدم ﷤ بیدار ہوئےتوایک عورت سرہانے بیٹھی تھی

31

حضر ت آدم﷤ اورحوا﷤ کانوری لباس

32

ایک آگ نکلی اوردس ہزار فرشتے خاکستر ہوگئے

32

ابلیس نےجنت جاناچاہا چوکیداروں نےروک لیا

33

تمام جانوروں نے انکار کردیا بالاخرت سانپ ابلیس کوجنت میں لےگیا

33

ابلیس کاحوا﷤ سےدرخت کی تعریف کرنا

34

ابلیس کارونا حوا﷤ کاوجہ پوچھنا ابلیس کاجواب

34

حوانے آدم کو بےہوش کرکےدرخت کاپھل کھلادیا

35

جب آدم ﷤ اورحوا﷤ زمین پراترے توجبریل ﷤نےزمین برہنے سہنے کاسہارا طریقہ بتایا

35

ممنوعہ درخت کاپھل کھانے کی سزاحمل اور وضع کی تکلیف

36

حواکی ترغیب سےحضرت آدم ﷤ نےپھل کھالیا

36

جب دونوں بےلباس ہوگئے تو

37

آدم ﷤اورحوا﷤نےاون کاتا اورکپڑے بنے

37

آدم﷤کتنا عرصہ جنت میں رہے

38

آدم ﷤ہندوستان میں اتارہے گئے

39

آدم﷤کوزمین پراتارتے وقت جنت کےمیوے دیےگئے

39

آدم﷤کااللہ تعالی سےمکالمہ

40

حوا﷤کوجدہ میں اتاراگیا عرفات میں ایک دوسرے کو پہچانا

40

آدم﷤کوکس طرح زمین اتاراگیا

41

ہندوستان کی ہوا اوردرختوں کی فضیلت

41

جنت کےدرخت کاعصا سرپرتاج اورخوشبو

42

آدم﷤گندم کےدانے اورحجراسود کےساتھ اتاے گئے

42

آدم﷤کوزمین کامالک بنادیا گیا تمام جن اورجانور ماتحت ہو؍گئے نیز آدم ﷤ وسیع وعریض زمین دیکھ کرخوف زدہ ہوگئے

43

کیاتوبہ کرکے میں جنت میں لوٹا دیاجاؤں گا

43

اےاللہ کیاتونے لکھ نہیں دیا تھ کہ میں یہ عمل کروں گا

44

آدم﷤کی توبہ دس محرم کوقبول محرم

44

حضرت آدم﷤ کھیتی باڑی کاکام کرتے تھے

44

حضرت حوا﷤بال کاتا کرتی اورا س کاکپڑا بنتی

45

آدم﷤نےبیت اللہ کاحج کیا

45

آدم﷤نے بیت اللہ کاطواف کیااورنماز پڑھی

46

آدم ﷤کی توبہ ابراہیم کی  پیدائش یوم عاشورہ کوہوئی

46

آدم ﷤کےبیٹے ثیث ﷤ کی پیدائش وصی اورجانشینی

46

کیاحارث شیطان کانام ہے اورکیاحوا﷤نے اپنے بچہ کاحارث نام رکھا تھا

47

قصہ ہابیل وقابیل کا

56

ہابیل قابیل سے زیادہ طاقتور تھا مگر

56

قابیل قتل کرنانہیں جانتاتھا

57

قابیل نےہابیل کو سوتے وقت قتل کیا

57

قابیل ہابیل کی لاش کوکندھے پرٹھائے پھر تارہا

57

قابیل نےہابیل کوکس جگہ قتل کیا

58

آدم ﷤کاہابیل کی لاش بررونا

58

آدم ﷤کی قابیل کوبدعا

59

آدم﷤نےداؤد کو اپنی عمرکےچالیس دیے

59

آدم﷤جب قریب الموت ہوئے توبیٹوں کوجنت کےپھلوں کی تلاش میں  روانہ کیا

59

آدم﷤ کی عمر 936سال ہوئی

60

آدم:﷤ وفات سےگیارہ بہلے بیمار ہوئے

61

آدم ﷤کی اپنے بیٹوں اورپوتوں کو وصیت

61

آدم﷤:افضل الانبیاء ہیں؟.

62

آدم﷤کوفرشتوں نےغسل دیا

62

آدم﷤کو ارض  ہند میں دفن کیاگیا

63

حضرت آدم﷤کی وفات پرسات دن اورسات رات سورج اورچاند گرہن رہا

63

حضرت شیث ﷤نےحضرت آدم﷤کی نماز جناز ہ پڑھائی اورتیس تکبیریں پڑھین

64

حوا﷤کاانتقال آدم﷤کےایک سال بعد ہوا

64

آدم﷤کےبیٹے پوتوں وغیرہ کی تعداد چالیس ہزار ہوگئی

64

آدم﷤کاحلیہ

65

آدم﷤کونسی زبان بولتے تھے

66

آدم﷤کاقدوقامت کیساتھا

66

عالم ارواح میں اولاد آدم کی پیدائش ارومسئلہ تقدیر

66

زمین وآسمان اورآدم ﷤ کی پیدائش

68

اللہ تعالی نےتین  کام اپنے ہاتھ سےکیے

69

سب سےپہلے آدم﷤ کوسجدہ اسرافیل نےکیا

69

اللہ تعالی نےآدم ﷤سے براہ راست کلام کیا

69

 کیاآدم﷤ سےپہلے زمین پرجنات رہتے تھے

70

سب سےبہلے آدم﷤ نےبیتاللہ بنایا اوراس کاطواف  کیا

70

آدم﷤زمین پرچالیس سال روتے رہے جبریل نےہنسادیا

71

آدم ﷤کےآنسوؤں کاموازنہ

72

اللہ تعالی نےآدم کی دعاپنج تن کےوسیلے قبول کی

72

آدم ﷤ جنت سےحجر اسود لائے اورہندوستان میں چھوڑ آئے جبریل ﷤نے ابراہیم ؐلاکردیا

74

قصہ ہاروت اورماروت کی آزمائش کا

75

واقعا ت حضرت ادریس ﷤

77

حضرت ادریس ﷤کادوست فرشتہ چوتھے آسمان پراورعزائیل کاروح قبض کرنا

77

حضرت ادریس ﷤ آسمانوں پراٹھالئے گئے ان کوموت نہیں آئی

79

حضرت ادریس ﷤ کوچھٹے آسمان پرموت آئی

80

حضرت ادریس ﷤جنت میں زندہ ہیں ؟

80

سب سےپہلےنبی حضرت ادریس ﷤ تھے

81

حضرت ادریس ﷤کاحلیہ

81

کیاادریس ﷤درزی تھے

82

واقعات سیدنانوح﷤

82

نوح اورآدم﷤کادرمیانی وقفہ کتناتھا

82

حضرت نوح ﷤کی بعثت کےوقت عمر

82

نوح ﷤کی نبوت کےوقت عمراورطوفان کےبعد کتنی دیرزندہ رہے

83

قوم نوح﷤کےپانچ  بت قوم کےنیک لوگ تھے

84

حضرت نوح ﷤روزانہ روزہ رکھتے تھے

84

کیاوادی عسفان نوح ﷤گزرتے تھے

84

حضرت نوح ﷤کےتین بیٹوں کی اولاد

85

نوح ﷤کی قوم نوح ﷤کاگلاگھونٹتی بےتحاشا مارتی

86

نوح﷤پانچ سوسال کی عمر میں نکاح کرتے ہیں

86

نوح﷤نےکشتی بنانے کےلئے درخت اگایا

87

کشتی نوحکااجمالی خاکہ لمبائی چوڑائی کےمتعلق مضحکہ خیزاورباطل روایات

87

کشتی مین بلی کی پیدائش شیرکوبخار

90

شیطان کاگدھے کےساتھ کشتی میں داخل ہونا

91

بکری کاکشتی میں سوار ہونا

92

کشتی نےبیت اللہ کاطواف کیا

92

تنقید وتبصرہ

93

پانی ہندوستان کےایک تندروسے نکلنا شروع ہوا

95

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 60411
  • اس ہفتے کے قارئین 589553
  • اس ماہ کے قارئین 376798
  • کل قارئین114268798
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست