#2331

مصنف : عادل سہیل ظفر

مشاہدات : 5311

وہ ہم میں سے نہیں

  • صفحات: 115
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2300 (PKR)
(جمعہ 27 فروری 2015ء) ناشر : www.KitaboSunnat.com

اسلام ایک دینِ  کامل اور مکمل ضابطۂ حیات  ہے ۔اسلام کے  تمام اوامر ونواہی  اور حلال وحرام  کو  اللہ تعالیٰ اور نبی کریم ﷺنے  بیان کردیا ہے  ۔جن امور کو اختیار کرنے کو  کہا گیا ہے اللہ تعالیٰ اور نبی ﷺ نے انہیں کرنے کا  حکم  دیا ہے  یا ان   پر عمل کی فضیلت بیان کردی ہے اسی طرح جن  امور کو اختیار کرنے سے  روکا ہے انہیں حکماً روک دیا ہے  یہ  ان کو کرنے کی سزا اور   نقصانات بیان کردیئے ہیں ۔ ہمارے ماحول  اور معاشرے میں ہماری عادات میں بہت سے اقوال وافعال یعنی کام اور ایسی باتیں شامل کی جاچکی ہیں جن کو عام طور  کوئی اہمیت  نہیں دی جاتی لیکن وہ بہت بڑے جرم ہیں اوران جرائم کی سزا نبی کریم ﷺ نے مقرر فرمائی ہے اور  وہ کام کرنے والے کو اپنی ملت سے خارج قرار دیا ہے۔جس سے یہ معلوم ہوتا ہے  ہے کہ قیامت کے دن اس شخص کا  حشر ایمان والوں میں نہیں ہوگا اور نہ ہی وہ رسول اللہﷺ کی شفاعت پائے گا۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو ایسے مجرموں میں شامل ہونے سے محفوظ رکھے ۔زیر نظر کتاب ’’وہ ہم میں سے  نہیں ‘‘ محترم عادل سہیل  ظفرصاحب  کی کاوش ہے  جس میں  انہوں نےاحادیث میں وارد ہونے والے ان جرائم کو  جمع کردیا ہے   جن کی  سزا   رسول اللہﷺ نے یہ طے فرمائی ہے کہ  ان کوکرنے والے  ’’ ہم میں سے نہیں ‘‘اللہ تعالیٰ  ہمیں ایسے کاموں کو  اختیار کرنے  سے محفوظ فرمائے جن کے بارے میں نبیﷺ نے  فرمایا ’’فلیس منا؍‎ٔٔٔ.... پس وہ ہم سے نہیں‘‘ اور اس  کتاب  کو عوام الناس   کے لیے نفع بخش  بنائے۔ (آمین)( م۔ا )
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقدمہ

 

3

مسلمانوں پر ہتھیار اٹھانا

 

7

غم و غصے کی حالت میں اپنے گال پیٹنا وغیرہ

 

9

قرآن کریم کو بہترین اور درست انداز میں نہ پڑھنا

 

10

کسی خادم کو اسکے مالک کے خلاف کرنا

 

22

اللہ تبارک و تعالیٰ کے علاوہ کسی اور کی قسم اٹھانا

 

23

کسی کی کوئی چیز بغیر حق کے لینا

 

32

نوحہ کرنے اور کروانے والوں کا انجام

 

35

سانپوں کو اس ڈر سے قتل نہ کرنا کہ وہ انتقام لیں گے

 

39

کس قسم کے سانپوں کو مارنے کی ممانعت ہے

 

41

کن سانپوں کو تنبیہ کی جائے گی

 

45

تیر اندازی سیکھنے کے بعد اسے ترک کر دینا

 

55

اپنی چیز کے علاوہ کسی اور کی چیز کے بارے میں اپنا ہونے کا دعوی کرنا

 

59

شگون لینا

 

69

رسول اللہ ﷺ کی سنت سے منہ پھیرنا

 

74

مسلمانوں کی جماعت سے علیحدگی اختیار کرنا

 

84

کون سی جماعت کے ساتھ رہنے کا حکم دیا گیا ہے

 

85

سب سے پہلی مخلوق

 

92

نا انصافی اور بے رحمی کرنا

 

94

ماں اور اولاد کے درمیان جدائی ڈالنے والے کا انجام

 

100

عقیدے سے متعلق ایک مسئلہ

 

104

اسلامی لباس کی پابندیاں یا شرائط

 

105

ملحق رقم

 

113

 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 39155
  • اس ہفتے کے قارئین 226231
  • اس ماہ کے قارئین 800278
  • کل قارئین110121716
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست