ولیمہ ایک دعوت ہے جو رشتہ ازدواج سےمنسلک ہونے کی خوشی میں مسلمان مرد کی طرف سےکی جاتی ہے اس دعوت میں کئی حکمتیں پوشیدہ ہیں مثلاً دعوت ولیمہ کرنےسے لوگوں کومعلوم ہوجاتا ہے کہ ولیمہ کرنے والے مرد نے نکاح کیا لہٰذا اس پر کو ئی شک نہیں کر سکتا کہ نامعلوم وہ کون سی اور کیسی عورت کے ساتھ رہ رہا ہے او ر دعوت ولیمہ کرنے میں بیوی کی عزت افزائی کااظہار پایا جاتا ہے ،دوستوں پڑوسیوں اور رشتہ داروں کی دعوت کرنے سے خوشی کالطف دوبالا ہوجاتا ہے،شادی خانہ آبادی یعنی نئے گھر کے آغاز پر مل کر اظہار محبت اور برکت حاصل کی جاتی ہے ،بہت سےنادار ، بھوکے اور مفس لوگوں کوکھانا مل جاتا ہے اور وہ بھی اس خوشی میں شریک ہوجاتے ہیں ۔حدیث نبوی کے مطابق سب سے برا ولیمہ وہ ہے جس میں مالداروں کوبلایا جائے او رناداروں کودعوت نہ دی جائے۔ زیرنظر کتابچہ ’’ ولیمہ ایک مسنون دعوت‘‘ محترمہ ام عبد منیب صاحبہ کی اصلاح معاشرہ کے سلسلے میں ایک اہم کاوش ہے جس میں انہوں اپنے دعوتی واصلاحی اندازمیں مسنون دعوت ولیمہ کو بیان کرنے کےساتھ دعوت ولیمہ کے سلسلے میں کیے جانے والے غیرشرعی امور اور قباحتوں،رسوم ورواج کی بھی نشاندہی کی ہے اللہ تعالی ٰ ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور عوام الناس کی اصلاح کاذریعہ بنائے ۔ آمین( م۔ا)
عناوین |
صفحہ نمبر |
سخن وضاحت |
5 |
ولیمہ ایک مسنون دعوت |
7 |
تقریب نکاح کی اکلوتی اور خصوصی دعوت |
8 |
لڑکی کے نکاح یا رخصتی پر دعوت |
10 |
ولیمہ کے لیے دعوت دینا |
11 |
ولیمہ اور مدعوئین کی تعداد |
14 |
سب سے برا ولیمہ |
16 |
ولیمہ عام مسلمانوں کی دعوت |
17 |
ولیمے میں پیش کیا جانے والا کھانا |
19 |
کھانا کھلانے کا انداز |
22 |
ولیمے کے لیے جگہ کا انتظام |
25 |
ولیمہ، تحائف اور اسلامیاں |
26 |
ولیمہ میں شمولیت کے لیے لباس اور بناؤ سنگھار |
28 |
دلہا کا مخصوص لباس اور بناؤ سنگھار |
31 |
دلہن کا لباس اور بناؤ سنگھار |
32 |
ولیمہ اور آرائش |
34 |
ریشمی گدیاں اور کپڑے |
35 |
موسیقی |
36 |
مووی بنانا یا تصویریں کھینچنا |
40 |
مخلوط مجلس |
41 |
رات کے وقت ولیمہ |
41 |
نمازوں کا ضائع ہونا |
42 |
درس اور دعوت طعام |
42 |
دعوت قبول کرنا |
43 |
ولیمے کی دعوت کتنے دن تک؟ |
45 |
مالی لحاظ سے کمزور دلہا کی مدد |
46 |
حاصل کلام |
48 |