توحید پرایمان اور شرک سے بیزاری ہی اصل دین ہے ۔اس کے بغیر اللہ تعالی کسی دین کو قبول نہی نہیں فرماتا ۔تمام انبیاء کرام ایک ہی پیغام اورایک ہی دعوت لےکر آئےکہ لوگو! صرف اللہ کی عبادت کرو او راس کےسوا تمام معبودوں سےبچو۔تمام انبیاء کرام سالہاسال تک مسلسل اس فریضہ کو سرانجام دیتے رہے انھوں نے اس پیغام کو پہنچانےکےلیے اس قدر تکالیف برداشت کیں کہ جسکا کوئی انسان تصور بھی نہیں کرسکتاہے ۔ حضرت نوح نے ساڑے نوسوسال کلمۂ توحید کی طرف لوگوں کودعوت دی ۔ اور اللہ کے آخری رسول سید الانبیاء خاتم النبین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نےبھی عقید ۂ توحید کی دعوت کے لیے کس قدر محنت کی اور اس فریضہ کو سر انجام دیا کہ جس کے بدلے آپ ﷺ کو طرح طرح کی تکالیف ومصائب سے دوچار ہوناپڑا۔ عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے جہاں نبی کریم ﷺ او رآپ کے صحابہ کرا م نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا وہاں توحید کی اہمیت کے پیش نظر ہر دور میں اہل علم نے بہت سی کتب تصنیف فرمائیں ہیں۔زیر نظر کتاب ’’توحید پر ایمان اور شرک سے بیزاری ‘‘ اسی مذکورہ مبارک سلسلہ کی کڑی ہے ۔ جسے محترم حافظ محمد سلیمان (ایم ۔ایڈ) نے بہت سلیس ، اورعام فہم انداز میں مرتب فرمایا ہے۔ مختلف عنوانات کے تحت آیات کریمہ اور احادیث نبویہ ﷺ کا انتخاب کر کے ان کا اردو ترجمہ اور ہلکے پھلکے انداز میں ان کی تشریح بھی کردی ہے ۔تاکہ عامۃ المسلمین کے لیے استفادہ آسان ہواور انہیں توحید کی حقیقت سمجھنے میں کوئی دشواری محسوس نہ ہو۔ اللہ تعالی اس کتاب کو مرتب ناشر اورمعاونین کے لیے باعث نجات اور صدقہ جاریہ بنائے (آمین) ( م۔ا)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
سب سے فضیلت والا ذکر |
|
4 |
توحید سب سے بڑی نیکی |
|
5 |
شرک سب سے بڑا گناہ |
|
6 |
انتساب |
|
7 |
حرف آغاز |
|
11 |
حرف اول |
|
15 |
باب اول توحید کی اہمیت اور برکات |
|
17 |
باب دوم شرک کی برائیاں اور آفات |
|
35 |
باب سوم توحید فی الصفات |
|
49 |
باب چہارم توحید فی الحقوق |
|
77 |
باب پنجم عقیدہ توحید کے کچھ اور تقاضے |
|
105 |
باب ششم سورہ اخلاص کے حوالے سے توحید کا بیان |
|
145 |
باب ہفتم شرک کیا ہے |
|
155 |
باب ہشتم توحید پر ایمان اور شرک سے بیزاری کے متعلق اکابر امت کے افادات |
|
175 |