اللہ تبارک وتعالیٰ کے تنہالائقِ عبادت ہونے ، عظمت وجلال اورصفاتِ کمال میں واحد اور بے مثال ہونے اوراسمائے حسنیٰ میں منفرد ہونے کا علم رکھنے اور پختہ اعتقاد کےساتھ اعتراف کرنے کانام توحید ہے ۔توحید کے اثبات پر کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺ میں روشن براہین اور بے شمار واضح دلائل ہیں ۔ اور شرک کام معنیٰ یہ کہ ہم اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھرائیں جبکہ اس نےہی ہمیں پیدا کیا ہے ۔ شرک ایک ایسی لعنت ہے جو انسان کوجہنم کے گڑھے میں پھینک دیتی ہے قرآن کریم میں شرک کوبہت بڑا ظلم قرار دیا گیا ہے اور شرک ایسا گناہ ہے کہ اللہ تعالیٰ انسان کے تمام گناہوں کو معاف کردیں گے لیکن شرک جیسے عظیم گناہ کو معاف نہیں کریں گے ۔شرک اس طرح انسانی عقل کوماؤف کردیتا ہےکہ انسان کوہدایت گمراہی اور گمراہی ہدایت نظر آتی ہے ۔نیز شرک اعمال کو ضائع وبرباد کرنے والا اور ثواب سے محروم کرنے والا عمل ہے ۔ پہلی قوموں کی تباہی وبربادی کاسبب شرک ہی تھا۔ چنانچہ جس کسی نے بھی محبت یا تعظیم میں اللہ کے علاوہ کسی کواللہ کے برابر قرار دیا یا ملت ابراہیمی کے مخالف نقوش کی پیروی کی وہ مشرک ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ اسلام کا بنیادی عقیدہ توحید خالص‘‘ جناب ابو امینہ بلال فلپس کی انگریزی زبان میں تصنیف ہے جس کو اردو قالب میں ابن احمد نقوی نے ڈھالا ہے۔ اس کتاب میں توحید کی اقسام، شرک کی اقسام، حضرت آدم سے اللہ تعالٰی کا عہد، تعویذ اور شگون، قسمت کا حال بتانا، علم نجوم، جادو، ماورائیت، دیدار الہی، اولیاء کی پرستش اور قبر پرستی کے حوالہ علمی گفتگو کی ہے۔ فاضل مصنف نے ہر بات کتاب وسنت کی دلیل کے ساتھ پیش کی ہےاور براہ راست کسی کو مخاطب کرنے کی بجائے عمومی مرض کی نشاندہی کرتے ہوئے اس کا علاج بھی بتایا ہے اور اس کے متعلق شکوک وشبہات کا ازالہ بھی حتی الامکان کردیا ہے ۔اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے او ر اس کتاب کو عوام الناس کے عقائد کی اصلاح کا ذریعہ بنائے ۔آمین۔ (رفیق الرحمن)
عناوین |
صفحہ نمبر |
پیش لفظ |
11 |
باب(1)توحیدکی اقسام |
15 |
توحیدربوبیہ |
18 |
توحیدالاسماءوالصفات |
22 |
توحیدالعبادہ |
27 |
باب(2)شرک کےاقسام |
36 |
ربوبیت میں شرک |
36 |
اللہ کےساتھ کسی کوشریک بنانا |
37 |
شرک بذریعہ انکار |
40 |
الاسماءوالصفات میں شرک |
42 |
اللہ کوانسان کی شکل میں پیش کرنا |
43 |
دیوتابنانا |
43 |
شرک فی العبادہ |
45 |
الشرک الاکبر |
45 |
الشرک الاصغر |
48 |
باب(3)آدم سےاللہ تعالیٰ کاعہد |
51 |
ماقبل تخلیق |
53 |
فطرت |
56 |
پیدائشی مسلمان |
59 |
عہد |
60 |
باب(4)تعویذاورشگون |
63 |
تعویذ |
64 |
تعویذوغیرہ کی بابت شرعی حکم |
67 |
خرگوش کاپاؤں |
68 |
گھوڑےکےنعل |
68 |
قرآنی آیات سےتعویذبنانا |
69 |
شگون |
71 |
فال |
75 |
شگون کےبارےمیں حکم شرعی |
76 |
باب(5)قسمت کاحال بتانا |
81 |
جنات کی دنیا |
82 |
قسمت کاحال بتانےوالوں (نجوشی )کےپاس جانا |
90 |
قسمت کاحال بتانےوالےکی پیشین گوئی پریقین کرنا |
91 |
باب(6)علم نجوم |
94 |
مسلم نجومیوں کےدلائل |
98 |
زائچہ بنانےکےبارےمیں حکم شرعی |
100 |
باب-7)جادو |
103 |
جادوکی حقیقت |
104 |
جادوکےبارےمیں حکم شرعی |
116 |
باب(8)ماورائیت |
119 |
اہمیت |
121 |
عقیدہ محیط کل کےخطرات |
123 |
واضح ثبوت |
125 |
خلاصہ |
134 |
باب(9)دیدارالہیٰ |
138 |
اللہ تعالیٰ کی شبیہ |
138 |
شیطان اللہ کاروپ دھارتاہے |
142 |
سورۃ النجم کےمعانی |
144 |
اللہ کایدارنہ ہونےکی حکمت |
145 |
حیات اخروی میں اللہ تعالیٰ کادیدار |
145 |
حضرت رسول اکرمﷺ کادیدار |
147 |
باب(10)اولیاءکی پرستش |
150 |
اللہ کافضل |
150 |
ولی یاسینٹ |
155 |
فنا:انسان کاذات باری سےوصال |
157 |
انسان کااللہ تعالیٰ سےواصل ہونا |
161 |
روح اللہ |
164 |
باب(11)قبرپرستی |
170 |
مردوں سےمرادیں مانگنا |
171 |
مذہب کاارتقائی نمونہ |
175 |
مذہب کافاسدنمونہ |
177 |
شرک کاآغاز |
179 |
صلحاءکی تعریف میں مبالغہ |
181 |
قبروں کی شرائط |
183 |
قبروں کوعبادت گاہ سمجھنا |
187 |
قبروں پرمسجد |
189 |
حضوراکرمﷺ کی تربت |
189 |
حضوراکرمﷺ کی مسجد(مسجدنبوی)میں نماز |
191 |
اختتام |
192 |