#2202

مصنف : سید ابو الاعلی مودودی

مشاہدات : 20744

تحریک آزادیٔ ہند اور مسلمان حصہ اول

  • صفحات: 494
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 19760 (PKR)
(جمعرات 25 دسمبر 2014ء) ناشر : اسلامک پبلیکیشنز، لاہور

مسلمان اور غلامی دو متضاد چیزیں ہیں جو ایک ساتھ اکٹھی نہیں ہو سکتی ہیں۔مسلمان کے لئے یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ وہ غلامی کی فضا میں اپنے دین کے تقاضوں کو پورا کر سکے۔اسلام غلبہ اور حکمرانی کے لئے آیا ہے ،دوسروں کی چاکری اور باطل نظاموں کی غلامی کے لئے نہیں آیا ہے۔اسلام نے مسلمانوں کا یہ مزاج بنایا ہے کہ وہ طاغوت کی حکومت ،خواہ کسی بھی شکل میں ہو اس کی مخالفت کریں اور خدا کی حاکمیت کو سیاسی طور پر عملا قائم کرنے اور زندگی کے ہر شعبے میں اسے جاری وساری کرنے کی کوشش کرتے رہیں۔برصغیر کے مسلمانوں کے سامنے یہ مسئلہ اٹھارویں اور انیسویں صدی میں اس وقت بہت نمایاں ہو کر ابھرا،جب سلطنت مغلیہ کے خاتمہ کے بعد برطانوی استعمار کے ہندوستان پر قبضہ کر لیا۔چنانچہ سید احمد شہید نے جہاد کا اعلان کیا اور تحریک مجاہدین نے آخری دم تک دشمنان اسلام کا مقابلہ کیا۔1857ء کی جنگ آزادی مسلمانوں ہی کے خون سے سینچی گئی۔تمام تر خرابیوں اور کمزوریوں کے باوجود مسلمانوں نے غیر اللہ کی غلامی کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ۔انیسویں صدی کے دوسرے نصف میں "سمجھوتہ بندی" کی روش کو خاصی تقویت ملی۔ مسلمانوں کی حیثیت ایک ہاری ہوئی فوج کی سی تھی،جو ذہنی طور مغرب سے مرعوب ہو چکے تھے۔ان حالات میں مولانا مودودی ﷫نے احیائے اسلام کی جد وجہد کا آغاز کیا ،اور اسلامی تعلیمات کو عقلی دلائل کے ساتھ پیش کیا اور ذہنوں سے شکوک وشبہات کے ان کانٹوں کو نکالا جو الحاد،بے دینی اور اشتراکیت کی یلغار نے مسلمانوں میں پیوست کر دئیے تھے۔مولانا مودودی ﷫کی یہ کتاب" تحریک آزادی ہند اور مسلمان"اسی موضوع پر ایک بہترین کتاب ہے جس میں انہوں نے مسلمانوں کے حوصلے بلند کرتے ہوئے انہیں استعمار کے خلاف سینہ سپر ہونے کی ترغیب دی ہے،اور برصغیر کی تحریک آزادی میں مسلمانوں کے کردار پر روشنی ڈالی ہے۔اللہ تعالی ان کی اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

ہم کہاں کھڑے ہیں

31

تقدیم

33

میرا نقطۂ نظر

34

آنے والا انقلاب اور مسلمان

39

ہندوستان میں اسلامی گوشۂ تاریخ پر ایک نظر

40

انحطاط کا آغازاور اس کے اتدائی آثار

42

انگریزی حکومت کے دور میں مسلمانان ہند کی حالت

42

دلی انگریزی حکومت کی پالیسی

45

مغربی تعلیم کا اثر

46

قومی انتشار

48

آنے والے انقلاب کی نوعیت

49

جدید انقلاب دور کی ابتدائی علامتیں

51

انقلاب کی تیز رفتاری

51

مسلمانوں کی چار بنادی کمزوریاں

53

اسلام سے ناواقفیت

54

قومی انتشار اور بدنظمی

55

نفس پرستی

56

منافقت

57

قومی تحریک کی حقیقت

58

قومی تحریک میں شامل ہونے کے نتائج

60

باطل کی جگہ باطل

61

کیا آئنی ضمانتیں اور تحفظات کا فی ہوسکتےہیں

62

کیا آئینی ضمانتیں اور تحفظات کافی ہو سکتے ہیں

62

عوام کا مود اور سیاسی نصب العین

67

 

 

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 70071
  • اس ہفتے کے قارئین 103899
  • اس ماہ کے قارئین 1720626
  • کل قارئین111042064
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست