#2202.01

مصنف : سید ابو الاعلی مودودی

مشاہدات : 6873

تحریک آزادیٔ ہند اور مسلمان حصہ دوم

  • صفحات: 408
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 16320 (PKR)
(جمعہ 26 دسمبر 2014ء) ناشر : اسلامک پبلیکیشنز، لاہور

مسلمان اور غلامی دو متضاد چیزیں ہیں جو ایک ساتھ اکٹھی نہیں ہو سکتی ہیں۔مسلمان کے لئے یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ وہ غلامی کی فضا میں اپنے دین کے تقاضوں کو پورا کر سکے۔اسلام غلبہ اور حکمرانی کے لئے آیا ہے ،دوسروں کی چاکری اور باطل نظاموں کی غلامی کے لئے نہیں آیا ہے۔اسلام نے مسلمانوں کا یہ مزاج بنایا ہے کہ وہ طاغوت کی حکومت ،خواہ کسی بھی شکل میں ہو اس کی مخالفت کریں اور خدا کی حاکمیت کو سیاسی طور پر عملا قائم کرنے اور زندگی کے ہر شعبے میں اسے جاری وساری کرنے کی کوشش کرتے رہیں۔برصغیر کے مسلمانوں کے سامنے یہ مسئلہ اٹھارویں اور انیسویں صدی میں اس وقت بہت نمایاں ہو کر ابھرا،جب سلطنت مغلیہ کے خاتمہ کے بعد برطانوی استعمار کے ہندوستان پر قبضہ کر لیا۔چنانچہ سید احمد شہید نے جہاد کا اعلان کیا اور تحریک مجاہدین نے آخری دم تک دشمنان اسلام کا مقابلہ کیا۔1857ء کی جنگ آزادی مسلمانوں ہی کے خون سے سینچی گئی۔تمام تر خرابیوں اور کمزوریوں کے باوجود مسلمانوں نے غیر اللہ کی غلامی کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ۔انیسویں صدی کے دوسرے نصف میں "سمجھوتہ بندی" کی روش کو خاصی تقویت ملی۔ مسلمانوں کی حیثیت ایک ہاری ہوئی فوج کی سی تھی،جو ذہنی طور مغرب سے مرعوب ہو چکے تھے۔ان حالات میں مولانا مودودی ﷫نے احیائے اسلام کی جد وجہد کا آغاز کیا ،اور اسلامی تعلیمات کو عقلی دلائل کے ساتھ پیش کیا اور ذہنوں سے شکوک وشبہات کے ان کانٹوں کو نکالا جو الحاد،بے دینی اور اشتراکیت کی یلغار نے مسلمانوں میں پیوست کر دئیے تھے۔مولانا مودودی ﷫کی یہ کتاب" تحریک آزادی ہند اور مسلمان"اسی موضوع پر ایک بہترین کتاب ہے جس میں انہوں نے مسلمانوں کے حوصلے بلند کرتے ہوئے انہیں استعمار کے خلاف سینہ سپر ہونے کی ترغیب دی ہے،اور برصغیر کی تحریک آزادی میں مسلمانوں کے کردار پر روشنی ڈالی ہے۔اللہ تعالی ان کی اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

مقدمہ م (فروری 1941ء)

9

تعارف مقصد (جولائی 1939ء)

17

تحریک اسلامی کا تنزل (نومبر 1939ء)

29

نسلی مسلمانوں کے دوراہیں

49

اقلیت و اکثریت

63

شکاات

69

راہ روپشت بمنزل

81

اسلام کی دعوت اور مسلمان کا نصب العین

93

اصلی مسلمانوں کے لیے ایک ہی راہ عمل

109

اسلام کی راہ راست اور اس سے انحراف کی راہیں (جنوری 1941ء)

161

اسلامی حکومت کس طرح قائم ہوتی ہے؟

161

ایک صالح جماعت کی ضرورت

201

اضافے

 

مطالبۂ پاکستان کو یہود کے قومی وطن سے تششبیہ دینا غلط ہے

217

مسلم لیگ سے اختلافات کی نوعیت

 

وقت کے سیاسی مسائل میں جماعت اسلامکی کا مسلک

225

نظام کفر کی قانون ساز کی رکنیت شرعی نقطہ نظر سے

233

پر امن انقلاب کا راستہ

237

1946ء کے انتخابات اور جماعت اسلامی

241

تقسیم سے قبل ہندوستان کے مسلمانوں کو آخری مشورہ

261

صوبہ سرحد کے ریفرنڈم میں جماعت اسلامی کا مسلک

287

تقسیم ہند کے حالات پر تبصرہ

289

تقسیم کے وقت مسلمانوں کی حالت کا جائزہ

301

تقسیم کے بعد سامنے آنے والے اہم مسائل

313

کیا پاکستان کو ایک مذہبی ریاست ہونا چاہیے

327

پاکستان میں اسلامی قانون کیوں نہیں نافذ ہو سکتا؟

335

پاکستان میں اسلامی قانون کس طرح نافذ ہوسکتا ہے؟

365

مطالبۂ نظام اسلامی

383

 

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 63882
  • اس ہفتے کے قارئین 593024
  • اس ماہ کے قارئین 380269
  • کل قارئین114272269
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست