#2232

مصنف : ابو الکلام آزاد

مشاہدات : 10253

تصورات قرآن

  • صفحات: 145
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2900 (PKR)
(منگل 20 جنوری 2015ء) ناشر : مکتبہ جمال، لاہور

قرآن مجید اللہ تعالی کی وہ آخری کتاب ہے،جسےاس نے اپنے آخری پیغمبر جناب محمد رسول اللہ ﷺ پر نازل فرمایا۔ یہ کتاب قیامت تک آنے والے لوگوں کےلئے ذریعۂ ہدایت و رُشد اور راہ نجات ہے۔ یہ کتاب ایک ایسی گائیڈ بک ہے ،جو کسی بھی انسان کے لئے ہرقسم کے حالات وواقعات میں شاندار اور کامیاب راہنمائی کرتی ہے۔ یہ کتاب آسمانی وزمینی علوم کا احاطہ کرنے والی ہے۔ اس کائنات میں کیاہوا، کیا ہوچکا اورکیا ہونے والاہے،اس کے بارے میں تمام معلومات اس کتاب میں موجودہے۔ صرف یہ نہیں بلکہ اس کتاب میں دنیا میں رونما ہونے والے کسی بھی قسم کے حالات وواقعات کے اسباب اور وجوہات کا تذکرہ تفصیلی طور پر گیا ہے۔ اللہ کی نازل کردہ اس کتاب میں اور بھی بہت کچھ ہے،جس کا احاطہ کرنا کسی انسان کے لئے ناممکن ہے۔اس کتاب میں انسان جتنا غور وفکر کرکے پڑھے گا، اتنا ہی اس کتاب سے استفادہ کرکے اس کے اسرار ورموز اور معلومات سے آگاہ ہوسکے گا۔ یہ دنیا کی وہ تنہا معجزاتی کتاب ہے، جسے بار بار پڑھنے سے بوریت اوراکتاہٹ کی جھلک بھی محسوس نہیں ہوتی اور ہر بار پڑھتے وقت اس کلام کی گہرائی کا ادراک ہوکر نئی معلومات انسان کے ذہن کو ملتی ہے۔اس کتاب کی حقانیت کے لئےصرف ایک ہی دلیل کافی ہے کہ اس کتاب میں جو کچھ  لکھا ہے، آج تک اس میں سے ایک حرف کی معلومات کو کوئی غلط ثابت نہیں کرسکا اور نہ ہی کبھی کرسکے گا۔ یہ اس کتاب کاکھلم کھلا چیلنج ہے۔زیر تبصرہ کتاب "تصورات قرآن" ہندوستان کی معروف ادبی شخصیت مولانا ابو الکلام آزاد کی تصنیف اور ڈاکٹر سید عبد اللطیف کی ترتیب ہے۔جس میں انہوں نے  مختلف موضوعات پر قرآن مجید کے تصور  کو واضح کیا ہے۔مثلا قرآن مجید میں الہ کا کیا تصور ہے وغیرہ وغیرہ ۔اللہ تعالی ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

دیباچہ

 

7

باب اول قرآن کا تصور الٰہ

 

15

باب دوم صفت ربوبیت

 

34

نظام ربوبیت

 

36

خارجی پہلو

 

37

ربوبیت معنوی

 

44

ربوبیت توحید پر استدلال

 

52

ربوبیت وجود معاد پر استدلال

 

59

ربوبیت وحی پر استدلال

 

62

باب سوم حصہ اول صفت رحمت

 

63

حصہ دوم صفت رحمت اور انسان

 

83

باب چہارم خدا کی صفت عدل

 

98

باب پنجم وحدت دین

 

105

باب ششم وحدت انسانی

 

122

خلاصہ بحث

 

140

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 412
  • اس ہفتے کے قارئین 49424
  • اس ماہ کے قارئین 2121341
  • کل قارئین113728669
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست