نبی کریم ﷺکی زبان عربی تھی اور قرآن حکیم اسی زبان میں نازل ہوا ۔ جنت میں بھی یہی زبان بولی جائے گی ۔اگر چہ نزولِ قرآن کا مقصد تو اس کو سمجھنا اوراس پر عمل کرنا ہے ۔ لیکن ادب اور محبت کےساتھ اس کی تلاوت بھی عبادت ہے ۔تلاوت ِ قرآن مجید کے لیے اس بات کو ملحوظ رکھنا انتہائی ضروری ہے کہ عربی زبان میں ہر حرف کی آواز جدگانہ ہوتی ہے ۔ اگر وہ صحیح ادا نہ ہو تو معنی بدل جاتا ہے ۔اس علم کی ضروری باتیں سیکھے بغیر قرآن کا تلفظ صحیح نہیں ہوتا ۔اور قرآن مجید کو غلط پڑھنا گناہ ہے اور تلاوت ِقرآن کا بھر پور اجروثواب اس امر پرموقوف ہے کہ تلاوت پورے قواعد وضوابط اور اصول وآداب کے ساتھ کی جائے قرآن کریم کی تلاوت کا صحیح طریقہ جاننا او رسیکھنا علم تجوید کہلاتا ہے ہرمسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ علم تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی حاصل کرے۔ تجوید وقراءات پر مختلف چھوٹی بڑی کئی کتب موجود ہیں۔زیر نظرکتاب’’ ترتیل القرآن ‘‘ عالم باعمل حافظ یحیٰ عزیز میر محمدی کی علم تجوید پر پہلی آسان کتاب ہے ۔جس میں انہو ں بڑے عام فہم انداز میں ضرروی اصطلاحات کو بیان کرنے کے بعد تجوید کے اصول وضوابط کو مختصراً بیان کیا ہے اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کی مرقد پر اپنی رحمتوں کی برکھا برسائے اور ان کی دینی ،تبلیغی ودعوتی خدمات کو قبول فرمائے (آمین) ( م۔ ا)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
علم تجوید کیوں ضروری ہے |
|
3 |
29 حروف ہجا کے عربی نام |
|
4 |
یائے مدہ |
|
10 |
واؤ مدہ |
|
11 |
سکون یا جزم |
|
12 |
امالہ |
|
21 |
رموز اوقاف |
|
24 |
ہدایات برائے وقف |
|
28 |
قرآنی رسم الخط |
|
29 |
سجدہ تلاوت |
|
30 |
دعاء حفظ قرآٖن |
|
33 |