کلمات قرآنیہ کی کتابت کا ایک بڑا حصہ تلفظ کے موافق یعنی قیاسی ہے،لیکن چند کلمات تلفظ کے خلاف لکھے جاتے ہیں اور رسم کے خلاف اس معروف کتاب کو رسم عثمانی یا رسم الخط کہا جاتا ہے۔تمام اہل علم کا اس بات پر اتفاق ہے کہ قرآن مجید کو رسم عثمانی کے مطابق لکھنا واجب اور ضروری ہے ،اور اس کے خلاف لکھنا ناجائز اور حرام ہے۔لہذا کسی دوسرے رسم الخط جیسے ہندی، گجراتی، مراٹھی، ملیالم، تمل، پنجابی، بنگالی، تلگو، سندھی، فرانسیسی، انگریزی ،حتی کہ معروف وقیاسی عربی رسم میں بھی لکھنا جائز نہیں ہے،کیونکہ یہ درحقیقت کتاب اللہ کے عموم و اطلاق، نبوی فرمودات، اور اجماع صحابہ و اجماعِ امت سے انحراف ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب " اسھل الموارد فی شرح عقیلۃ اتراب القصائد "استاذ القراءوالمجودین قاری فتح محمد پانی پتی مہاجر مدنی کی تصنیف ہے ،جو علم قراءات کے امام علامہ شاطبی کی علم الرسم پر لکھے منظوم قصیدے "عقیلۃ اتراب القصائد فی اسنی المقاصد"کی عظیم الشان اردو شرح ہے۔امام شاطبی کی اس کتاب کے دو سو اٹھانوے اشعار ہیں جن میں انہوں نے امام دانی کی کتاب" المقنع "کے مضامین کو نظم کر دیا ہے۔اس میں انہوں نے رسم عثمانی کے قواعد وضوابط کو بیان کیا ہے۔یہ کلمات قرآنیہ کے رسم الخط پر مبنی ایک منفرد کتاب ہے۔ جس میں حذف، زیادت، ہمزہ، بدل اور قطع ووصل وغیرہ جیسی مباحث کو بیان کیا گیا ہے۔ یہ کتاب اگرچہ طلباءکے لیے لکھی گئی ہے ،لیکن اپنی سہولت اور سلیس عبارت کے پیش نظر طلباء اور عوام الناس سب کے لیے یکساں مفید ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے ان کے درجات کی بلندی کا ذریعہ بنائے۔آمین(راسخ)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
مختصر حالات امام شاطبی |
|
4 |
تمہید |
|
6 |
وہ کتابیں جن سے اس شرح میں مدد لی گئی ہے |
|
6 |
قصیدہ رائیہ کی اصطلاحات |
|
14 |
قرآن کے معجزے ہونے کی وجوہ |
|
22 |
رسم کے متعلق امام مالک کا ارشاد |
|
37 |
بقرہ |
|
44 |
آل عمران ، نساء ، مائدہ |
|
48 |
جمع متکلم کے نون کے بعد والے الف کے حذف کا قاعدہ اور اس کی شرط |
|
81 |
لفظ قرآن میں الف کے حذف کا قاعدہ |
|
86 |
وہ پانچ قسمیں جن میں ہمزہ وصلی ہر جگہ محذوف ہوتا ہے |
|
94 |
وہ سات کلمات جو اس قاعدہ سے مستثنٰی ہیں |
|
100 |
وہ پندرہ کلمات جن میں کلمہ کے شروع کے ہمزہ کو الف کے بجائے یا کی صورت میں لکھا ہے |
|
116 |
جمع کے صیغہ والے صلٰوۃ کا حکم |
|
130 |
خاتمہ |
|
159 |
ضیاء البرہان کا خلاصہ |
|
167 |
عثمانی قرآنوں میں اختلاف کا سبب |
|
173 |
فہرست مضامین |
|
177 |