تاریخ اسلام کا آغاز پہلے نبی اور رسول کی آمد سے ہی ہو جاتا ہے۔تاریخ اسلام، چودہ صدیوں کے واقعات،حادثات، نشیب وفراز اور احوال وحالات پر مشتمل ہے۔تاریخ کے ذریعے ہم اپنے اسلاف کے کارہائے نمایاں سے واقف ہوتے ہیں۔تاریخ کے مطالعہ سے حوصلہ بلند ہوتا ہے اور دانائی وبصیرت میں اضافہ ہوتا ہے۔ کتاب وسنت ڈاٹ کام پر جہاں مذہبی ، دینی، اور علمی وتحقیقی کتب اپلوڈ کی جاتی ہیں ۔وہاں مدارس وسکولز اور کالجز ویونیورسٹیز کے طلباء کی سہولت کے لئے نصابی کتب کو بھی ترجیحی طور پر اپلوڈ کیا جاتا ہے، تاکہ طلباء بآسانی ان کتب کو حاصل کر سکیں اور علمی ونصابی تیار بھر پور طریقے سے کر سکیں۔ زیر تبصرہ کتاب " تاریخ اسلام برائے ایم اے علوم اسلامیہ، کوڈ نمبر974" محترم ڈاکٹرمحمد سجادصاحب کی کاوش ہے ۔اس کتاب کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ، اسلام آباد کے شعبہ اسلامی فکر، تاریخ وثقافت نے بطور سلیبس کے شائع کیا ہے۔اس کورس میں تاریخ اسلام کے تمام ادوار اور اس سے قبل کے حالات کی آگاہی پیش کی گئی ہے۔۔امید واثق ہے کہ اگر کوئی طالب علم اس کتاب سے تیاری کر کے امتحان دیتا ہے تو وہ ضرور اچھے نمبروں سے پاس ہوگا۔ان شاء اللہ۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مولف کی اس محنت کو قبول فرمائے اور تمام مسلمانوں کو دنیوی واخروی تما م امتحانوں میں کامیاب فرمائے۔آمین(راسخ)
عناوین |
صفحہ نمبر |
یونٹ نمبر 1۔ رسول اکرم ﷺ کی بعثت سے قبل دنیا کےسیاسی معاشرتی او ر مذہبی حالات |
1 |
یونٹ نمبر 2۔ مطالعہ سیرت نبوی ﷺ کی ضرورت واہمیت |
27 |
یونٹ نمبر 3۔ رسول اکرم ﷺ کی مکی اورمدنی زندگی |
97 |
یونٹ نمبر 4۔ رسول اکر م ﷺ کےاخلاق کریمانہ |
145 |
یونٹ نمبر 5۔ حضرت ابوبکر صدیق سیرت ،خلافت اورکارنامے |
171 |
یونٹ نمبر 6۔ حضرت عمرفاورق سیرت ،خلافت اورکارنامے |
247 |
یونٹ نمبر 7۔ حضرت عثمان غنی سیرت خلافت اورکارنامے |
267 |
یونٹ نمبر 8۔ حضرت علی مرتضی سیرت خلافت اورکارنامے |
287 |
یونٹ نمبر 9۔ خلافت راشدہ کانظام حکومت دینی اورتعلیمی خدمات |
287 |
یونٹ نمبر 10۔ دوربنوامیہ آغاز عروج زوال اوراس کےاسباب |
305 |
یونٹ نمبر 11۔ دوربنوامیہ علمی وادبی سرگرمیاں معاشی ومعاشرتی حالات سیاسی ومذہبی تحریکیں |
347 |
یونٹ نمبر 12۔ دورابنوعباس آغاز عروج زوال اوراس کےاسباب صلبی جنگیں |
375 |
یونٹ نمبر 13۔ دوربنوعباس علمی وادبی کارنامے سیاسی ومذہبی تحریکیں |
439 |
یونٹ نمبر 14۔ سپین میں مسلمان کاعروج زوال مصر اورشمالی افریقہ کی مسلم حکومتیں |
491 |
یونٹ نمبر 15۔ برصغیر میں مسلم حکومت کاارتقاء آغاز قیام پاکستان |
525 |
یونٹ نمبر 16۔ خلافت عثمانیہ ،آغاز وارتقاء اہم کارنامے |
561 |
یونٹ نمبر 17۔ ایران ،دولت صفاریہ ،سارنیہ ویلیمہ ،آل یمین (دولت غزنویہ ) |
585 |
یونٹ نمبر 18۔ بیسویں صدی کاآخری نصف اورکیسویں صدی کاعالم اسلام |
625 |