#6639

مصنف : ڈاکٹر محمد سجاد

مشاہدات : 4591

تاریخ اسلام ( لازمی کورس ) برائے ایم اے علوم اسلامیہ کوڈ 4601

  • صفحات: 303
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 12120 (PKR)
(اتوار 27 فروری 2022ء) ناشر : کلیہ عربی و علوم اسلامیہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

قوموں کی زندگی میں تاریخ کی اہمیت وہی ہے جو کہ ایک فرد کی زندگی میں اس کی یادداشت کی ہوتی ہے۔ جس طرح ایک فرد واحد کی سوچ، شخصیت، کردار اور نظریات پر سب سے بڑا اثر اس کی یادداشت کا ہوتا ہے اسی طرح ایک قوم کے مجموعی طرزعمل پر سب سے زیادہ اثر انداز ہونے والی چیز اس کی تاریخ ہوتی ہے ۔ کوئی بھی قوم اس وقت تک اپنی اصلاح نہیں کر سکتی جب تک وہ اپنے اسلاف  کی تاریخ اور ان کی خدمات کو محفوظ نہ رکھے۔اسلامی تاریخ مسلمانوں کی روشن اور تابندہ مثالوں سے بھری پڑی ہے۔ زیر نظرکتاب " تاریخ اسلام(عہد نبوی تاخلفاءے راشدین کوڈ:4601)‘‘  برائے ایم اے علوم اسلامیہ محترم ڈاکٹرمحمد سجادصاحب  کی کاوش ہے ۔یہ کتاب علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ، اسلام آباد کے شعبہ اسلامی فکر، تاریخ وثقافت میں  شامل نصاب ہے ۔ فاضل مصنف نے کتاب  ہذاکو 9یونٹوں میں  تقسیم کیا ہے  اس کتاب میں یہ پوری کوشش کی گئی ہے  ایک طالب علم تاریخ اسلام کے سنہری  دور سے آگاہی حاصل کرے ،اس کتاب میں  عہد نبوی اور عہد خلفاء راشدین کی مکمل تفصیل بیان  نہیں کی گئی بلکہ  ان ادوار کا ایک موثر تعارف  جو طالب علم کی رہنمائی کےلیے  کافی بنیاد فراہم کرتا ہے پیش کیا گیا ہے ۔(م۔ا)

موضوع

صفحہ

رسول اکرمﷺ کی بعثت سے قبل دنیا کے سیاسی معاشرتی اور مذہبی حالات

14

مطالعہ سیرت نبوی ﷺ کی ضرورت واہمیت

39

رسول اکرم ﷺ کی مکی ومدنی زندگی

107

رسول اکرم ﷺ کے اخلاق کریمانہ

153

حضرت ابوبکرؓ صدیق سیرت خلافت اور کارنامے

176

حضرت عمر فاروقؓ سیرت خلافت اور کارنامے

212

حضرت عثمان غنیؓ سیرت خلافت اور کارنامے

249

حضرت علی مرتضٰیؓ سیرت خلافت اور کارنامے

267

خلافت راشدہ کا نظام حکومت دینی اور تعلیمی خدمات

285

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 69017
  • اس ہفتے کے قارئین 102845
  • اس ماہ کے قارئین 1719572
  • کل قارئین111041010
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست