نبی کریمﷺ کی پیشینگوئی کے مطابق امت مسلمہ تہتر گروہوں میں تقسیم ہوگی۔ اور ان میں سے صرف ایک جماعت جنت میں جانے کی حقدار ہوگی، اور یہ وہ لوگ ہوں گے جن کے عمل ایسے ہوں گے کہ جن پر رسول اللہﷺ اور صحابہ کرام تھے۔ آج ہم دیکھتے ہیں کہ بہت سے لوگ کتاب و سنت کے ساتھ تمسک کے بجائے اپنے مخصوص نظریات پر کاربند اور اسی کے پرچار میں مصروف ہیں۔ شیعہ میں سے ایک گروہ ’اثنا عشریہ‘ کے نام سے جاناجاتا ہے، جو بہت سے صحابہ کرام کی تکفیر اور بہت سے گمراہ کن عقائد کے مالک ہیں۔ زیر نظر کتاب اسی گروہ کو سامنے رکھ کر تیار کی گئی ہے۔ کتاب کا انداز یہ ہے کہ اس میں اثنا عشریہ سے 175 سوالات کیے گئے ہیں۔ جن کے متعلق مصنف کا کہنا ہے کہ جب وہ ان سوالات پر غور کریں گے تو ان کے سامنے کوئی راہ فرار ہوگی اور نہ ہی ان سے چھٹکارا ممکن ہوگا۔ لہٰذا وہ لازماً کتاب اللہ و سنت رسول ﷺ کو سینے سے لگائیں گے۔ سوالات واقعتاً کافی جاندار ہیں مصنف نے جابجا شیعی کتب کے حوالہ جات بھی نقل کیے ہیں۔ (ع۔م)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
مقدمہ |
|
6 |
سوالات کے جھروکوں سے جوابات کی کرنیں |
|
12 |
سوال 1تا44 |
|
14۔42 |
صحیفہ ناموس |
|
43 |
صحیفہ علی |
|
45 |
مصحف فاطمہ |
|
46 |
تورات وانجیل اور زبور |
|
47 |
سوال 45تا89 |
|
48۔80 |
مہدی کی ولادت کب ہوئی؟ |
|
81 |
رحم مادر میں اس کے استقرار کی کیا کیفیت تھی؟ |
|
81 |
والدہ کے پیٹ سے کس کیفیت میں پیدائش ہوئی |
|
81 |
وہ کس حال میں ظہور پذیر ہوں گے؟ |
|
82 |
ان کی حکومت کی مدت کتنی ہوگی؟ |
|
83 |
امام کے غائب رہنے کی کتنی مدت ہے؟ |
|
83 |
سوال 90تا175 |
|
84۔130 |