#1674

مصنف : امام ابن تیمیہ

مشاہدات : 12979

شرح عقیدہ واسطیہ سوالا جوابا

  • صفحات: 249
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 6972 (PKR)
(جمعہ 06 جون 2014ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور

عقیدے کی بنیاد توحید باری تعالیٰ ہے اور اسی دعوت توحید کے لیے اللہ تعالیٰ نے ہر دور میں انبیاء کو مبعوث کیا حتی کہ ختم المرسلین محمدﷺ کی بعثت ہوئی ۔عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے جہاں نبی کریم ﷺ او رآپ کے صحابہ کرا م نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا وہاں علماء اسلام نےبھی دن رات اپنی تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو خوب واضح کیا ۔گزشتہ صدیوں میں عقیدۂ توحید کو واضح کرنے کے لیے بہت سی جید کتب ورسائل تحریر کیے گئے ہیں شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ ﷫ کی کتاب ''عقیدہ واسطیہ''بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے امام ابن تیمیہ کی اس کتاب کے مفہوم ومطلب کو واضح کرنے کے لیے الشیخ محمد خلیل ہراس،الشیخ صالح الفوزان، الشیخ صالح العثیمین کی شروح قابل ذکر ہیں ۔ وفاق المدارس السلفیہ میں الشیخ خلیل ہراس کی شرح شامل نصاب ہے۔زیرنظر کتاب''شرح عقیدہ واسطیہ سوالاً جواباً''شیخ عبد العریز السلمان کی عربی کتاب''الاسئلة والاجوبة الاصولية على العقيدة الواسطية''کا اردو ترجمہ ہے ترجمہ کی سعادت محترم مولانا محمد اختر صدیق ﷾ (فاضل جامعہ لاہوالاسلامیہ ،لاہو ر وفاضل مدینہ یونیورسٹی ) نے حاصل کی اور مکتبہ اسلامیہ نے اسے اعلی طباعتی معیار پر شائع کیا ہے ۔ فاضل مصنف نے عقیدے کے مسائل کو عمدہ اور آسان فہم انداز میں پیش کیاہےیہ کتاب دینی طلباء،اساتذہ کرام اور عوام الناس کے لیے انتہائی مفید ہے کیوں کہ مصنف نے اسے عام فہم اورسلیس انداز میں سوالاً جواباً مرتب کیا ہے ۔کتاب ہذا کے مترجم محترم محمداختر صدیق ﷾ ماشا ء اللہ ایک قابل مدرس اور اچھے واعظ ہیں اس کتاب کے علاوہ تقریبا ایک درجن کتب کے مصنف ومترجم ہیں سعودی عرب میں دعوتی ،تبلیغی او رتالیف وترجمہ کی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کے علم وعمل میں اضافہ فرمائے اور ان کی تمام مساعی جمیلہ کو شرف قبولیت سے نوازے (آمین)(م۔ا)

 

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض مترجم

 

7

خطبۃ الکتاب

 

9

مصنف کا عقیدہ

 

10

الحمد اور لفظ اللہ کا کیا معنی ہے

 

13

رسول کون ہے اور نبی کون ہے ؟

 

13

عقیدہ کے خطبہ میں مذکورہ ہدایت

 

15

دین کیا ہے؟

 

15

لا الہ الا اللہ کی شہادت اور اس کے ارکان

 

16

کیا زبان سے گواہی دینا کافی ہے

 

17

عبودیت اور رسالت کو یکجا کرنے میں حکمت

 

19

توحید کی تعریف کیا ہے؟

 

19

توحید اور اس کی اقسام

 

19

توحید ربوبیت

 

20

توحید الوہیت

 

20

توحید قولی

 

21

توحید اسماء و صفات کی ضد کیا ہے؟

 

23

اعتقاد کا معنی اور فرقہ ناجیہ

 

24

سنت کیا ہے اور اہل سنت والجماعت کون ہیں؟

 

25

اللہ تعالی پر ایمان

 

25

فرشتوں پر ایمان

 

26

رسولوں پر ایمان

 

27

دوبارہ اٹھنے پر ایمان

 

32

تقدیر پر ایمان

 

35

تحریف

 

36

تعطیل

 

37

تکییف

 

38

الاسماء الحنسیٰ

 

40

صفات کی اقسام

 

44

آیات و احادیث میں وارد صفات کے متعلق واجب نظریہ

 

46

اسماء وصفات میں الحاد کی پہچان

 

47

سورۃ الاخلاص ایک تہائی قرآن کے برابر ہے

 

52

آیت الکرسی

 

55

صفت حیات

 

58

صفت علم

 

62

ارادہ اور مشیت

 

69

صفت محبت

 

71

صفت رحمت

 

74

صفت الوجہ

 

87

دونوں ہاتھوں کا بیان

 

89

دونوں آنکھوں کی صفت

 

94

صفت عزت

 

99

صفت برکت

 

102

صفت قدرت

 

110

شرک اکبر اور اصغر

 

122

عرش اور کرسی

 

131

معیت اور اس کی اقسام

 

138

کلام الہی کی اقسام

 

152

قرآن کریم پر ایمان

 

153

دیدار الہی پر ایمان

 

159

آخرت پر ایمان

 

171

عذاب قبر اور اس کی نعمتیں

 

176

پل صراط

 

188

شفاعت اور لوگوں کی اقسام

 

190

جنت اور جہنم

 

192

تقدیر کی اقسام

 

197

تقدیر کو دلیل بنانے کا حکم

 

199

قول القلب سے مراد

 

202

اہل ایمان کے مراتب اور اس کی دلیل

 

208

اہل قبلہ کی تعریف

 

208

کبیرہ گناہ کی تعریف

 

209

فضائل صحابہ اور اہل سنت

 

212

ازواج مطہرات

 

217

نبی کریمﷺ اور اہل بیت

 

218

کرامت

 

222

صحابہ کرام ؓ کے آثار

 

225

اہل سنت کے اوصفاف اور خوبیاں

 

228

برائی کے انکار کے درجات

 

230

آپس میں محبت رحمت اور مہربانی کی ترغیب

 

233

صلہ رحمی

 

236

والدین کے ساتھ نیک سلوک

 

238

پڑوسیوں کے ساتھ حسن سلوک

 

238

یتیم کے ساتھ حسن سلوک

 

239

اعلیٰ اخلاق اور برے اخلاق کے بعض نمونے

 

244

اہل سنت کا رستہ اور ان کا امتیازی وصف

 

246

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 88997
  • اس ہفتے کے قارئین 301752
  • اس ماہ کے قارئین 88997
  • کل قارئین113980997
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست