#2820

مصنف : امام ابو عیسٰی محمد بن عیسیٰ ترمذی

مشاہدات : 10928

شمائل ترمذی ( زبیر علی زئی )

  • صفحات: 471
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 11775 (PKR)
(جمعہ 28 اگست 2015ء) ناشر : مکتبہ الفہیم مؤناتھ بھنجن، یو پی

انسانیت کے انفرادى معاملات سے لے کراجتماعى بلکہ بین الاقوامى معاملات اورتعلقات کا کوئی ایسا گوشہ نہیں کہ جس کے متعلق پیارے پیغمبرﷺ نے راہنمائی نہ فرمائی ہو، کتبِ احادیث میں انسانى زندگی کا کوئی پہلو تشنہ نہیں ہے یعنى انفرادى اور اجتماعی سیرت واخلاق سے متعلق محدثین نے پیارے پیغمبر ﷺ کے فرامین کی روشنى میں ہر چیز جمع فرمادی ہے۔کتب ِ سیرت او رکتب ِ شمائل میں فرق یہ ہے کہ کتب سیرت میں نبی کریم ﷺ سے متعلق ہر بات خوب وضاحت سے بیان کی جاتی ہے ۔ مثلاً ہجرت جہاد وقتال ،غزوات ، دشمن کی طرف سے مصائب وآلام، امہات المومنین کابیان اور صحابہ کرام کے تذکرے وغیرہ ۔جبکہ شمائل وخصائل کی کتب میں صرف آپﷺ کی ذاتِ بابرکت ہی موضوع ہوتی ہے ۔ مثلاً آپ کا چلنا پھرنا، آپ کا کھانا پینا آپ کی زلفوں کے تذکرے ، آپ کےلباس اور بالوں وغیرہ کے بیانات جو اصلاح فرد کےلیے بہت زیادہ مفید ہوتی ہیں ۔اسی لیے ائمہ محدثین نے اس طرف بھی خوصی توجہ کی ہے مثلاً امام اورامام ترمذی نے اس موضوع پر الگ سے کتب تصنیف ہیں۔ شمائل ترمذی پا ک وہند میں موجو د درسی جامع ترمذی کے آخر میں بھی مطبوع ہے۔ جسے مدارسِ اسلامیہ میں طلباء کو سبقا پڑھایاجاتا ہے ۔ اور اسے شمائل محمدیہ کےنام سے الگ بھی شائع کیا گیا ہے علامہ شیخ ناصر الدین البانی ﷫ وغیرہ نے اس پر تحقیق وتخریج کا کام بھی کیا ہے ۔اور کئی اہل علم نے اسے اردو دان طبقہ کے لیے اردوزبان میں منتقل کیا ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ شمائل ترمذی‘‘ امام ترمذی ﷫ کی نبی کریم ﷺ کی خصائل وعادات پر مشمتل کتاب ہے ۔اس کتاب میں امام ترمذی ﷫نے نہایت محنت وکاوش وعرق ریزی سے سیّد کائنات ،سيد ولد آدم، جناب محمد رسول ﷺكے عسرویسر، شب وروز اور سفر وحضرسے متعلقہ معلومات ‏کو احادیث کی روشنى میں جمع کردیا ہے- کتاب پڑھنے والا کبھی مسکراتا اورہنستا ہے تو کبھی روتا اورسسکیاں بھرتا ہے- ‏سیّد کائنات ﷺ کے رخ زیبا کا بیان پڑھتا ہے تو دل کی کلى کھل جاتی ہے اور جب گزر اوقات پر نظر جاتى ہے ‏تو بے اختیار آنسوؤں کی لڑیاں گرنا شروع ہوجاتی ہیں۔ زیر تبصرہ شمائل ترمذی کے ترجمہ وتحقیق وفوائد کا کام حافظ زبیر علی زئی ﷫ نے کیا ہے۔یہ ترجمہ حسب ذیل(دو مستند نسخوں سے سند متن کی تصحیح، ہر روایت کی بہترین تخریج، صحت وضعف کے اعتبار سے ہر حدیث پر حکم، آسان فہم ترجمہ، مختصر مگر جامع ونافع فوائد) خوبیوں کےباعث دیگر تراجم سے ممتاز ہے ۔شیخ الحدیث حافظ عبد الحمید ازہر ،حافظ ندیم ظہیر حفظہما اللہ کی نظر ثانی سے اس کتاب کی افادیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔کتاب کو طباعت کےلیے تیار کرنے میں شامل تمام افراد کی مخت کو اللہ تعالیٰ قبول فرمائے اور اہل ایمان کو سیرت طیبہ کے مطابق زندگی بسر کرنے کی توفیق دے (آمین)(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقدمہ

 

 

فہرست شمائل تر مذی

 

 

تقریظ و مقدمہ 

 

9

حرف اول

 

11

تقدیم طبع اول

 

18

شمائل ترمذی پر بعض مشہور تصنیفات

 

19

رسول کریم ﷺ کے شمائل پر بعض مشہور تصنیفات

 

20

حیات و خدمات امام ترمذی رحمتہ اللہ

 

21

شمائل تر مذی اور اسلوب تحقیق و فوائد

 

30

قلمی نسخہ کی فو ٹوکاپی

 

33

آغاز شمائل ترمذی

 

41

مخطوطے کی سند

 

42

رسول اللہ ﷺ کے حلیہ مبارک  کا بیان

 

47

نبی کریم کے سائے سے متعلق دلائل

 

62

آخر ی صحا بی سیدنا ابو طفیل  ؓ تھے

 

68

ختم نبوت کی مہر کا بیان

 

71

سیدنا سلمان ؓ کے ایمان لانے کا واقعہ

 

75

مُہر نبو ت صر ف نبی ﷺ کے لئے خا ص ہے

 

79

رسول اللہ  ﷺ کے با لوں کا بیان

 

80

جمعہ اور و فر ہ کا مفہوم

 

81

مانگ نکالنا مسنون ہے

 

84

رسول اللہ ﷺ کے کنگھی کرنےکابیان

 

85

روزنہ کنگھی کرنے کی ممانعت

 

85

رسول اللہﷺ کے سفید با لوں کابیان

 

89

رسول اللہ ﷺ کے بال رنگنے کابیان

 

95

رسول اللہ ﷺ کے سرمہ لگانے کابیان

 

99

سر مہ لگانے کے فوائد

 

101۔100

رسول اللہﷺ کے لباس کا بیان

 

102

شلو ار قمیض پہننا مسنون ہے

 

103

نئے کپڑے پہننے کی دعا

 

107

کپڑے پہننے کے بعد کی دعا

 

108

سبز عمامہ با ند ھنا غیر ثابت ہے

 

110

سفید کپڑے پہننا مسنون ہے

 

111

رسول اللہ ﷺ کے گزر اوقات کا بیان

ٍ

116

رسول اللہ ﷺ کے جوتے کابیان

 

120

رسول اللہ ﷺ کی انگو ٹھی کا بیان

 

128

نبی ﷺ کی انگوٹھی کا عکس

 

131

نبی ﷺ دائیں ہا تھ میں انگو ٹھی پہنتےتھے

 

135

رسول اللہ ﷺ کی تلوار کا بیان

 

143

نبی ﷺ کی تلوار کا دستہ چا ندی کا تھا

 

143

رسول اللہ ﷺ کی زرہ کا بیان

 

147

رسول اللہ ﷺ کے(مغفر ) خود کابیان

 

149

بنی ﷺ کے عمامے کابیان

 

151

رسول اللہ ﷺکا ازار کابیان

 

155

ٹخنوںسے نیچے ازار لٹکانا حرام ہے

 

158

ا زار ٹخنوں سے نیچے رکھنا تکبر کی علامت ہے

 

158

رسول اللہﷺ کے پید ل چلنے کے انداز کا بیان

 

159

رسول اللہﷺ کے سر ڈ ھانپنے کا بیان

 

161

رسول اللہ ﷺ کے بیٹھنے( کی کیفیت ) کایبان

 

162

رسول اللہ ﷺ کے ٹیک لگانے کابیان

 

165

ٹیک لگا کر کھانے پینے کی ممانعت

 

167

تکیے سے ٹیک لگا نا مسنون ہے

 

167

رسول اللہﷺ کے ٹیک (سہارا ) لینے کابیان

 

168

رسول اللہ ﷺ کے کھا نا تناول فرمانے کے انداز کا بیان

 

170

تین انگلیوں سے کھانا مسنو ن ہے

 

171

کھانے کے انگلیاں چاٹنا مسنون عمل ہے

 

171

رسول اللہ ﷺ کی روٹی کابیان

 

174

رسول اللہ ﷺ کے سالن کا بیان

 

181

سرکہ بہترین سالن ہے

 

181

مر غی کا سالن بنانا اور کھانا جائز ہے

 

183

زیتون کھانا اور اس کا تیل لگانا

 

185

نبی ﷺ کا پسندیدہ سالن کدو تھا

 

187

مختلف چیزوں کو ملا کر سالن بنانا جائز ہے

 

191

نبی کریم ﷺ کو میٹھی چیز اور شہد  تھا

 

192

مونچھوں کے سلسلے میں اضافی وائد

 

195۔192

ثر ید بنانا ااور کھانا جائز و مسسنون ہے

 

201

نبی ﷺ  کو شانے (کندھے ) کا گوشت پسند تھا

 

196

ایام بیماری  میں پر ہیز ضروری ہے

 

207

کھانا کھانے کے وقت رسول اللہ ﷺ کے وضو کابیان

 

212

نماز کے علاوہ کھانے وغیرہ کے لئے وضوضروری نہیں ہے

 

212

کھانا کھانے سےپہلے اور بعدمیں رسول اللہﷺ کی دعاوں کایبان

 

215

کھانا شروع کرنےسے پہلے بسم اللہ پڑ ھنا چاہیے

 

216

اگر بسم اللہ بھول جائیں تو؟

 

216

کھانا دائیں ہاتھ سے اور اپنے سامنے سے کھانا چاہیے

 

217

کھانا کھانے کے بعد کی دعا

 

218

رسول اللہﷺ کے پیالے کا بیان

 

220

رسول اللہ ﷺ کے پھلو ں کا یبان

 

222

کھجوریں اور مختلف پھل اکٹھے کھانا جائز ہے

 

222

موسم کا پہلا پھل کھانے سے پہلے کی دعا

 

224

رسول اللہ ﷺ کے مشروباے کا بیان

 

227

رسول اللہ ﷺ کےپینے کی صفت کابیان

 

230

زمزم کے کنویں کے پاس زمزم کھڑے ہو کر پینا مسنون ہے

 

230

مشروبات پانی وغیرہ تین سانسوں میں پینا مسنون ہے

 

232

رسول اللہﷺ  کے عطر استعمال کرنے کا بیان

 

236

عطر کا تحفہ لینے سے انکار نہیں کرنا چاہیے

 

236

تین چیزوں کا تحفہ واپس نہیں کیا جاتا

 

237

رسول اللہﷺ کے انداز تکلمکان بیان

 

340

گفتگو کو ہمشہ ٹھہر ٹھہر کر اور اطمینان سے  کرنی چاہیے

 

240

بات کو تین دفعہ دھرانا مسنو ن ہے

 

241

رسول اللہﷺ کی ہنسی مبارک کابیان

 

243

رسول اللہ ﷺ کی صفت مزاح کابیان

 

242

اشعار کے متعلق رسول اللہ  ﷺ کی گفتگومیں جو آیا ہے، اس کابیان

 

259

شاعر اسلام سیدنا حسان بن ثابت ؓ کی فضیلت

 

266

عشاء کے بعد رسول اللہ ﷺ کے گفتگو کرنے کابیان

 

294

اُم زرع کا قصہ

 

269

رسول اللہﷺ کی نیند کا بیان

 

274

دائیں کروٹ سونا مسنون ہے

 

274

سوتے وقت کی دعائیں

 

275۔277

سونے سے پہلے معوذ تین اور رسو رہ اخلاص پڑ ھنا مسنو ن ہے

 

275

رسول اللہ ﷺ کی عبادت کابیان

 

279

نبی ﷺ رمضان اور غیر رمضان میں گیارہ رکعتوں سے زیادہ نہیں پڑ ھتے تھے

 

288

وتروں کی تعداد اور وتر پڑھنے کا طریقہ

 

290

شروع نماز اور رکو ع وسجود کی دعائیں

 

293

دو سجدوں کے درمیان کی دعا

 

293

نوافل و سنن کا بیان

 

299۔303

نبی ﷺ کی نما ز چاشت پڑ ھنے کابیان

 

304

نماز چاشت پڑھنے کی فضیلت

 

308

رسول اللہﷺ کا گھر میں نفل نما زپڑھنے کابیان

 

309

رسول اللہﷺ کے روزوں کابیان

 

310

جمعرات اور سوموار کے روزے مسنون ہیں

 

314

ماہ شعبان میں کثرت سے روزے رکھنا

 

316

عاشوراء کا روزہ مستحب ہے

 

318

نو اور دس محرم کا روزہ رکھنا

 

319

رسول اللہﷺ کی قراءت کا بیان

 

323

قرآن مجید ٹھہر ٹھہر کر اور سکون سے پڑھنا چاہے

 

323

(خوف الٰہی سے )رسول اللہﷺ کے رونے کابیان

 

329

رسول اللہ کے بستر کا بیان

 

335

رسول اللہ ﷺ کی عاجزی کابیان

 

337

نبی کریم ﷺ گھر یلو کا م کا ج خو د کرتے تھے

 

349

رسول اللہ ﷺ کے اخلاق کابیان

 

350

رسول اللہﷺ کی حیا کابیان

 

362

رسول اللہ ﷺ کے سینگی لگوانے کابیان

 

364

رسول اللہﷺ کے نامو ں  کابیان

 

368

رسول اللہﷺ کے گزر اوقات کا بیان

 

371

رسول اللہ ﷺ کی عمر کابیان

 

382

رسول اللہ ﷺ کی وفات کابیان

 

387

بنی ﷺ کی میراث کابیان

 

304

نیند میں نبی ﷺ کے دیدار کابیان

 

409

فہار س

 

419

فہر س ا لا ٓیات و الا حادیث والا ٓ ثار

 

421

اسماء الرجال

 

439

اشاریہ

 

451

فہر س الا بواب

 

465

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 52844
  • اس ہفتے کے قارئین 86672
  • اس ماہ کے قارئین 1703399
  • کل قارئین111024837
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست