دنیا کے اس چند روزہ دار امتحان کو اللہ تعالیٰ نے آخرت کے تیاری او ر نیکیاں کمانے کی مہلت قرار دیا ہے۔ اللہ کا یہ بے پایاں انعام واحسان ہے کہ اس نے انسان کو نیکی کی طرف راغب کرنےکے لیے چھوٹے چھوٹے اعمال کے بدلے عظیم نیکیاں او راجروثواب کا وعد ہ کیا ہے ۔انسان کی یہ فطرت بھی ہے کہ وہ اعمال نامے میں اضافہ کے لیے ان ترغیبات پر انحصار کرتاہے ۔جن میں اکثر مستند باتوں کی بجائے بزرگوں کے اقوال اور ضعیف احادیث کا سہار ا لیا جاتا ہے۔ قرآن مجید اور نبی کریم ﷺ کے مستند فرامین میں ایسے اعمال کاتذکرہ ملتاہے جو انسان کو جنت میں لے جانے کا حقیقی سبب بن سکتے ہیں۔زیرتبصرہ کتاب ایک عرب عالم دین نایف بن ممدوح بن عبد العزیز آل سعود کی عربی کتا ب فرص کسب الثواب کا اردو ترجمہ ہے جس میں فاضل مصنف نے بڑے احسن انداز میں کتاب اللہ اورصحیح احادیث کی روشنی میں ایسے اعمال و اسباب کو جمع کردیا ہے ،جن پر عمل کر کے انسان جنت کا حق دار بن سکتاہے ۔کتاب کے ترجمےکا کام ’’ زاد الخطیب‘‘ کے مؤلف ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد ﷾ نے سر انجام دیا ہے ۔ حافظ صاحب اس کتاب کے علاوہ متعدد کتب کے مترجم ومؤلف بھی ہیں۔ اللہ تعالیٰ اشاعت دین کے سلسلے میں ان کی تمام مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے اور امت مسلمہ کواس کتاب کے ذریعے اجروثواب کمانےکے تمام راستوں ، دروازوں اور مواقع سے فیضیاب ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ (آمین)(م۔ا)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
تمہید |
|
9 |
مقدمہ |
|
14 |
جنت اور اس کی نعمتوں کا بیان |
|
18 |
ثواب کمانے کے مواقع |
|
40 |
ایک مکھی کی وجہ سے جنت میں یا جہنم میں |
|
43 |
چھوٹے بڑے شرک سے بچنے کی دعا |
|
45 |
صلہ رحمی کی فضیلت |
|
46 |
فرشتہ بھی اس کی دعا پر آمین کہتا ہے |
|
49 |
ذکر اللہ کے فضائل |
|
51 |
ترس کھانے کی فضیلت |
|
54 |
کمزور مسلمانوں اور مسکینوں کی فضیلت |
|
55 |
قرض کے معاملے میں لوگوں پر آسانی کرنا |
|
59 |
مجالس ذکر کی فضیلت |
|
62 |
دینی علم حاصل کرنے کی فضیلت |
|
64 |
جہنم کس پر حرام ہے ؟ |
|
66 |
نماز جنازہ پڑھنے کی فضیلت |
|
69 |
حسن اخلاق کی فضیلت |
|
70 |
جنت میں ایک کجھور |
|
75 |
جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ |
|
77 |
دعوت الی اللہ کی فضیلت |
|
84 |
نیکی کے کام برے انجاموں سے بچاتے ہیں |
|
90 |
دو رخی کرنے والے شخص کی مذمت |
|
96 |
مسلمانوں کے عیبوں پر پردہ ڈالنا واجب ہے |
|
100 |
وضو کی فضیلت |
|
105 |
فجر و عصر کی فضیلت |
|
109 |
فجر و عشاء کے لیے حاضر ہونے والا شخص |
|
110 |
دعا کی فضیلت |
|
116 |
قرض کی ادائیگی کے لیے دعا |
|
118 |
فجر کی دو سنتوں کی فضیلت |
|
121 |
نماز اشراق کی فضیلت |
|
126 |
کثرت اولاد کی فضیلت |
|
129 |
بیٹے کی وفات پر صبر |
|
133 |
اپنی بیوی سے اچھا سلوک کرنا |
|
135 |
مصیبتوں میں صبر کرنا |
|
140 |
اللہ کے ڈر سے رونے کی فضیلت |
|
144 |
خیر کے کاموں میں سفارش کرنا |
|
147 |
جب اللہ تعالیٰ کسی سے محبت کر لے تو |
|
150 |
آخرت میں درجات کیا ہیں؟ |
|
154 |
امت محمدیہ میں شہداء کی کئی اقسام ہیں |
|
162 |
اللہ کے راستے میں کسی غازی کو تیار کرنا |
|
165 |
روزہ کھلوانے کی فضیلت |
|
168 |
حج وعمرہ کی فضیلت |
|
169 |
ان اعمال کو اللہ تعالیٰ اڑا دے گا |
|
171 |
قیامت کے روز مفلس کون ہوگا؟ |
|
172 |
توبہ و استغفار کی فضیلت |
|
190 |
اللہ تعالیٰ کی رحمت کا بیان |
|
193 |
موت کی کیفیت کے متعلق حضرت براء کی مشہور حدیث |
|
197 |