#1785

مصنف : حافظ محمد عمر

مشاہدات : 24698

صحیح معجزات رسول ﷺ

  • صفحات: 378
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 9450 (PKR)
(جمعرات 14 اگست 2014ء) ناشر : مکتبہ بیت السلام الریاض

مسلمان جب نبی کریم ﷺکی نبوت ورسالت اوراس کے دلائل کےبارے میں گفتگو کرنےکا اہتمام کرتا ہے توگویا وہ ابوابِ اسلام میں ایک عظیم باب او رموضوع کو تھامتاہے۔کیوں کہ خود قرآن کریم  نے ہمیں نبی کریم  ﷺ کی نبوت کےدلائل  پر  غورو فکرکرنے کی  دعوت  دی ہے ۔ اللہ تعالی نے جناب نبی کریم  ﷺکی نبوت کی تائید و اثبات کےلیے بہت  زیادہ معجزات عطا فرمائے،جن کے ساتھ ایمان والوں کےدلوں  کو قرار وثبات ملتا  او ران کے عمل وایمان میں اضافہ ہوتا  تھا ۔اوراس کے ساتھ ساتھ  منکرین کے  اوپر حجت قائم ہوتی  اور ان میں سےسلیم الفطرت لوگ ان معجزات کودیکھ اور سن کروولتِ ایمان سےبہرہ ور ہو تے۔نبی کریم ﷺ کو ملنے والےمعجزات کئی انواع واقسام پر مشتمل ہیں ۔ آپ ﷺ کو ملنے والے معجزات کی حد بندی  تو  مشکل ہے ۔ تاہم  کتبِ احادیث میں ان کی تعداد سیکڑوں سے متجاوز ہے  جن کوائمہ محدثین نے بیان کیا ہے  ۔ اوراس سلسلے میں متعدد علماء نے اس موضوع پر مستقل کتب  بھی تصنیف کی ہیں۔ زیر نظر کتاب’’ صحیح معجزات رسول ﷺ‘‘ محدث  العصر  علامہ ناصر البانی  کی کتب سےماخوذ صحیح احادیث کی روشنی میں کبار علمائے  امت کی تشریحات پر  مشتمل ہے۔جس  میں مرتب  نےصحیح احادیث میں مروی نبی  کریم ﷺکے معجزات کو جمع کیا ہے اور کتاب میں  مذکورہ احادیث کے جمع انتخاب کے سلسلے میں محدث العصر علامہ  ناصر الدین البانی کی تحقیقات وتخریجات پر اعتماد کیا گیا ہے ۔ اورصر ف معتبر  ومستند احادیث  ہی کو  اس کتاب میں شامل کیا گیا ہے۔نیز احادیث کے متون کی تشریح میں  اکابر اکابر علمائے امت کےاقوال وشرح کو  بھی کتاب کی زینت بنایا گیا ہے ۔ تاکہ نصوص شرعیہ کو سمجھنا آسان ہو اوراس سلسلے میں کوئی ابہام اور تشنگی باقی نہ رہے ۔ اللہ تعالی  اس کاوش کو  کتاب ہذاکے  مولف ،مترجم ،ناشر کے لیے  اخروی نجات کاذریعہ  اور بلندی درجات کاباعث بنائے  (آمین )(م۔ا)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض ناشر

 

11

مقدمہ

 

13

اسرا و معراج کا بیان

 

19

رسول اللہ ﷺ نے اپنا لعاب مبارک علی ﷜ کی آنکھ میں ڈالا تو وہ صحت یاب ہو گئے

 

32

ایک صحابی کا پاؤں رسول اللہ ﷺ کے ہاتھ پھیرنے کی برکت سے شفا یاب ہو گیا

 

37

سیدنا جریر﷜ کو گھڑ سواری کرنا آگئی

 

45

کھجور کے تنے کا رونا

 

54

پتھر رسول اللہ ﷺ کو سلام کرتا تھا

 

59

رسول اللہ ﷺ کی انگلیوں سے پانی کا پھوٹنا

 

70

دودھ میں برکت کا منفرد واقعہ

 

74

غزوہ تبوک کے موقع پر چشمے کا پانی کا بڑھ جانا

 

93

خالی برتن کھانے سے بھر گئے

 

102

سیدنا جابر﷜ کے والد کا قرض نبی مکرمﷺ کی برکت سے مکمل ادا ہوگیا

 

123

نبی مکرمﷺ کی دعا کے سبب سعد ﷜ کی ہر دعا قبول ہونے لگی

 

135

جب بکری کی رات بول پڑی

 

175

ایک جہنمی آدمی

 

190

وہ دوبارہ آئے گا

 

232

ایک صحابی کے جتنی ہونے کی خوشخبری

 

249

عن قریب تمہارے پاس قالین ہوں گے

 

274

مصر فتح ہو جائے گا

 

279

فارس و روم فتح ہوں گے اور مسلمان آپس میں لڑیں گے

 

294

سیدنا عثمان ﷜ پر آزمائش آئے گی

 

304

بحری جنگ کا آ غاز ہوگا

 

324

قریش سے بارہ خلفا ہوں گے

 

328

حرکوں کا ظہور

 

343

کتے کے جھوٹے کو دھونے کا طریقہ

 

348

رسول اللہ ﷺ نے خواب میں دیکھا کہ بخار مدینے سے جحفہ منقتل ہو گیا ہے

 

365

مدینہ کی طرف ہجرت کا خواب

 

369

مجھے میرا رب کھلاتا اور پلاتا ہے

 

372

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 83226
  • اس ہفتے کے قارئین 295981
  • اس ماہ کے قارئین 83226
  • کل قارئین113975226
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست