صحابہ کرام ؓ کی مثالی بیویاں

  • صفحات: 408
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 14280 (PKR)
(ہفتہ 31 اکتوبر 2015ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور

اسلام کی قدیم تایخ ہمارے سامنے مسلمان عورت کابہترین اور اصلی نمونہ پیش کرتی ہے اور آج جب کہ زمانہ بدل رہا ہے مغربی تہذیب و تمدن او رطرزِ معاشرت ہمارے گھروں میں سرایت کررہا ہے دورِ حاضر میں مغربی تہذیب وثقافت سے متاثر مسلمان خواتین او رلڑکیاں اسلام کی ممتاز اور برگزید خواتین کوچھوڑ کر راہِ راست سے ہٹی ہوئی خواتین کواپنے لیے آئیڈل سمجھ رہی ہیں اسلام کے ہردور میں اگرچہ عورتوں نےمختلف حیثیتوں سے امتیاز حاصل کیا ہے لیکن ازواجِ مطہرات طیباتؓ اور اکابر صحابیاتؓ ان تمام حیثیات کی جامع ہیں اور ہمار ی عورتوں کے لیے انہی کے دینی ،اخلاقی معاشرتی اور علمی کارنامے اسوۂ حسنہ بن سکتے ہیں۔ اور موجودہ دور کےتمام معاشرتی او رتمدنی خطرات سے ان کو محفوظ رکھ سکتےہیں۔کیونکہ یہ وہ ہستیاں ہیں کہ جن کواللہ کریم نے دنیا میں چلتے پھرتے ہی اپنی رضا کاسرٹیفکیٹ عطا کردیا او ر ان کو کامیاب قرار دے کر ان کے جنتی ہونےکا اعلان کردیا ۔صحابیات مبشرات ایسے چکمتے دمکتے ، روشن ودرخشاں ، منور موتی ہیں کہ جن کی روشنی میں مسلمانانِ عالم اپنی عارضی زندگیوں کا رخ مقرر ومتعین کرر ہے ہیں ۔ امت کی ان پاکباز صحابیات کی سیرت ایسی شاندار ودلکش ودلآ ویز ہےکہ اسی روشنی میں چل کر خواتینِ اسلام ایک بہترین ماں ،بیٹی،بہن، اور بیوی بن سکتی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’صحابہ کرام کی مثالی بیویاں‘‘ صحابہ کرام ﷢ کی جلیل القدر اورعظیم المرتبت بیویوں کی مستند اوراثر انگیز سوانح حیات پر مشتمل ہے ۔ یہ کتاب دوحصوں میں ہے ۔ پہلا حصہ مصر کے مشہور ومعروف مصنف ابو عبد الرحمن فواد بن سراج کی کتاب’’ حیات الصحابیات وسیرتہن العطرہ‘‘ کے ایک حصےکا اردو ترجمہ ہے ۔اور دوسرا حصہ ابو مریم مجدی فتحی السید کی کتاب زوجات صحابہ پر مشتمل ہے۔ یہ دونوں کتابیں عربی زبان میں ہیں ) ان کےاسلوبِ نگارش نہایت عمدہ ، مستند اور دلکش ہے ۔ ان کتابوں کی افادیت کے پیش نظر محترم مولانا محمود احمد غضنفر﷫ نے انہیں اردو زبان میں منتقل کیا ۔یہ کتاب رسول ِ رحمت کے جاں نثار صحابہ کی پاکباز جنتی اور مثالی بیویوں کے ایمان افروز اور دلفریب تذکرہ پر مشتمل ہے۔اور کتاب مسلم خواتین کی راہنمائی کےلیے انتہائی مفید ہے ۔ ان جلیل القدر اور عظیم المرتبت صحابیات کے نقش قدم پر چل کر ہماری مائیں ، بہنیں، اور بیٹیاں صراط مستقیم پر گامزن ہوسکتی ہیں۔ ان قدسی نفوس شخصیات کے طرزِ عمل کواپنانے سے دنیا بھی سنور سکتی ہےاور آخرت بھی۔اوراگر مسلم معاشرے کی خواتین صحابیات کریمات کے نقش قدم پر چلنا شروع کردیں تو ان کے اس فانی دنیا کے گھر امن وچین اورسکون کاگہوارہ بن جائیں گے ۔ کیونکہ اپنی ناموس کی حفاظت ، ماں باپ کی خدمت، خاوند کی عزت وتوقیربچوں کی تربیت عزیز واقارب سے ہمدردی اور پڑسیوں کے ساتھ ہمدردانہ برتاؤ صحابیات کریمات کی زندگی کا طرہ امتیاز تھا۔اللہ تعالیٰ مصنف ، مترجم اور ناشر کی اس عمدہ کاوش کو قبول فرمائے اور اسے خواتین اسلام کےلیے نفع بخش بنائے (آمین) (م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقدمہ

 

سید ہ اُم ایمن زوجہ سید نا زید بن حارثہ ؓ

 

 

نام اور نسب

 

33

کنیت

 

33

اسلام اور ہجرت

 

34

زید بن حارثہ ؓ کے ساتھ شادی

 

34

دوران ہجرت میں سیدہ ام ایمن ؓ کی کرامت

 

35

ام ایمن ؓ رسول اللہ کے لیلے چپاتی بنا تی ہیں

 

35

سیدہ ام ایمن کی طر ف سےنبی کریم ﷺ کی ضیافت

 

36

سیدہ ام ایمن ؓ بنی کریم ﷺ سے پانی طلب کر تی ہیں

 

36

نبی کریم ﷺ کا سیدہ ام ایمن ؓ کے ساتھ مزاح

 

37

زبان کی لکنت کی بنا پرسیدہ ام ایمن ؓ کے لیے ر خصت

 

37

سیدہ ام ایمن ؓ کا جہاد

 

38

سیدہ ام ایمن ؓ کا خاوند اور بیٹا ایک ہی سال میں جام شہادت نو ش کر گئے

 

40

رسول ﷺ کی وفات کے سیدہ ام ایمن کا مقام

 

42

سیدہ اُ م رومان زوجہ سیدنا ابو بکر ؓ

 

 

نام و نسب

 

44

شادی اور اولاد

 

44

طفیل بن عبد اللہ بن حارث بن سنجر ہ ؓ

 

45

صحابہ کی مثا لیں بیو یا ں

 

 

عبدالر حٰمن بن ابو بکر صدیق ؓ

 

47

ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ

 

47

ام رومان ؓکا اسلاماور ہجر ت

 

48

سیدہ ام رومان ؓ کو ہجرت کےسفر میں حارثہ

 

49

سیدہ ام رومان ؓ اور واقعہ بہتان

 

50

سیدام رومان ؓ کی وفات

 

53

سید ہ زینب زوجہ سیدناابوالعاص ؓ

 

 

خاندان ، پیدائش اور اسلام

 

56

شادی اور اولاد

 

56

سیدہ زینب ؓ کے خاوند ابو العاص حالت شرک میں

 

57

ابوالعاص نے اپنی بیو ی سیدہ زینب ؓ کو طلاق دینے سے انکار کر دیا

 

58

ابو العاص جنگ بد ر میں مشرکین کے ساتھ شریک ہوئے اور گر فتار ہوئے

 

58

سیدہ زینب ؓ نے اپنے خاوند ابو العاص کا فدیہ ادا کیا

 

59

سید ہ زینب ؓ کا مدینہ کی طر ف سفر ہجرت

 

59

سیدہ زینب ؓ کی وفات کے وقت رسول اللہﷺ کیطر ف بیٹی کا پیغام

 

63

خاوند کو پنا ہ دی تو اس نے مسلمان ہونے کا اعلان کرد یا

 

64

وفات

 

68

سیدہ قیہ زوجہ سیدنا عثمان غنی ؓ

 

 

نسب ، پیدائش اور اسلام

 

71

شادی

 

72

سیدہ رقیہ ؓ کی حبشہ کی طر ف ہجرت اور وہاں عبداللہ کی ولاد ت

 

74

مکہ کیطرف واپسی اور مد ینہ منورہ کی طر ف ہجرت

 

75

سیدہ رقیہ ؓ کے بیٹے عبداللہ کی وفات

 

75

سیدہ رقیہ ؓ کی بیماری ، ان کی وفات اور جنگ بد ر کی فتح کے دن غم

 

76

سیدہ ام کلثوم زوجہ سیدنا عثمان غنی ؓ

 

 

نسب ، پیدائش اوراسلام

 

78

سیدہ ام کلثوم ؓ کا اسلام قبول کرنا

ٍ

78

عتیبہ بن انی لہب کے ساتھ شادی ، رخصتی سے قبل شیر کا اسے قتل کر دینا

 

79

سیدہ ام کلثوم ؓ کا مصیبت کی گھڑ ی میں صبر کرنا

 

80

سیدہ ام کلثوم ؓکی مدینہ منورہ کیطر ف ہجرت

 

81

سیدہ ام کلثوم ؓ کی سیدناعثمان بن عفان ؓ کے ساتھ شادی

 

82

سیدہ ام کلثوم ؓ کا ریشم پہننا

 

83

سیدہ ام کلثوم ؓ کی وفات

 

83

سیدہ ام کلثوم زوجہ سیدنا عثمان غنی ؓ

 

 

نسب اور ولادت

 

86

سیدہ فاطمہ الزہرا ؓ کی منگنی ، شادی اور مہر

 

87

سیدہ فاطمہ ؓبنت رسول اللہ ﷺ کا جہیز

 

89

سیدہ فاطمہ الزہرا ؓ کی ر خصتی

 

91

رسول اللہ ﷺ اپنی بیٹی فاطمہ ؓ کی رہایش اپنے قریب چاہتے ہیں

 

93

فضائل و منا قب سیدہ فاطمہ الزہر اءؓ

 

 

پہلی آزمائش محا صرہ

 

94

دوسری ا ٓزمائش والدہ اور بہنو ں کی وفات

 

95

تیسری ا ٓ زمائش ازدواجی زندگی میں اقتصا دی مشکلات

 

96

چو تھی ا ٓ زمائش چھوٹے بچے کی وفات اور اس پر صبر

 

97

فوائد الحد یث

 

99

پا نچو یں ا ٓ زمائش رسول اللہﷺ کی وفات

 

100

سیدہ فاطمہ الزہرا ؓ خواتین جنت کی سردار

 

101

سید ہ فاطمہ ؓ خواتین عالم میں سب سے افضل

 

102

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 85956
  • اس ہفتے کے قارئین 298711
  • اس ماہ کے قارئین 85956
  • کل قارئین113977956
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست