#1923

مصنف : مختلف اہل علم

مشاہدات : 10475

رویت ہلال فقہ اسلامی کی روشنی میں

  • صفحات: 476
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 11900 (PKR)
(منگل 16 ستمبر 2014ء) ناشر : ایفا پبلیکیشنز نئی دہلی

اسلام ایک ایسا دین ہے جو زندگی  کے تمام شعبوں کے متعلق رہنمائی فراہم کرتا ہے۔روزہ شروع کرنےاور عید منانے  کے مسئلے میں شریعت  مطہرہ نے جو معیار مقرر کیا  ہے وہ  یہ  ہے  کہ چاند دیکھ کرعید منائی جائے او رچاند دیکھ کر ہی روزہ کی ابتداء کی جائے ۔اور اگر گرد وغبار اور ابر باراں کی وجہ  سے چاند دکھائی نہ دے تو رواں مہینے کےتیس دن مکمل  کر لیے جائیں بالخصوص شعبان اوررمضان المبارک کے ۔ مذکورہ  قاعدہ کلیہ تمام مسلمانوں کیلئے ہے خو اہ وہ عربی ہو یا عجمی  ۔دور حاضر ہو یا دور ماضی ۔ایک وقت تک مسلمان اس اصول وقاعدہ  کے پابند رہےمگر پھر آہستہ آہستہ فقہائے دین و ائمہ مجتہدین اور ان  کے مقلدین کی دینی  خدمات کے نتیجے میں امت مسلمہ مختلف آراء میں بٹ گئی ۔اس سلسلے میں دو رائے پائی جاتی ہیں ۔ایک نقطۂ نظر کےمطابق مطالع کا اختلاف معتبر نہیں ہے اور ایک جگہ کی رؤیت پوری دنیا کے لیے  ہے۔اور دوسرے نقطۂ نظر کے حاملین کے نزدیک اختلاف مطالع معتبر ہے  لہٰذا ہر علاقہ کی رؤیت اس علاقہ کے لیے معتبر ہوگی ۔ قرآن وحدیث کے دلائل وبراہین کے مطابق اختلافِ مطالع معتبر ہونے کی رائے راجح ہے۔  یہ ایک حقیقت ہے کہ موجودہ دور تیز رفتار سیاسی تبدیلیوں،معاشی انقلابات اور وسائل و ذرائع کی ایجادات کا ہے،اس لئے اس عہد میں مسائل بھی زیادہ پیش آتے ہیں، چنانچہ ماضی قریب میں مختلف اسلامی ممالک میں اس مقصد کے لئے فقہ اکیڈمیوں کا قیام عمل میں آیا، جدید مسائل کو حل کرنے  میں ان کی خدمات بہت ہی عظیم الشان اور قابل تحسین ہیں، اس سلسلہ کی ایک کڑی اسلامک فقہ اکیڈمی ( انڈیا) بھی ہے۔یہ اکیڈمی  مولانا  قاضی مجاہد الاسلام قاسمی کی کوششوں سے 1989ء میں قائم ہوئی ۔مختلف موضوعات پر اب تک بیسیوں کتب شائع کرچکی ہے بالخصوص جدیدفقہی مسائل (کلوننگ،انشورنش، اعضاء کی پیوندکاری ،انٹرنیٹ،مشینی ذبیحہ  وغیرہ ) پر کتب کی اشاعت اورموسوعہ فقہیہ کویتیہ کا اردو ترجمہ لائق تحسین ہے۔ موسوعہ کی بارہ  جلدیں کتاب وسنت  ویب سائٹ پر موجود ہیں ۔ ایفا پبلی کیشنز (اسلامک فقہ اکیڈمی ،انڈیا) اگرچہ مسلکِ احناف کا ترجمان ادارہ ہے لیکن علمی افادیت کے پیشِ نظر اور کچھ احباب کی فرمائش پر جدید فقہی موضوعا ت پرمشتمل  اکیڈمی کی بعض مطبوعات کو  کتاب وسنت  ویب سائٹ پر   پبلش کیا جا رہا ہے جن کےساتھ ادارہ  کا کلّی اتفاق ضروری نہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’رویتِ ہلال فقہ اسلامی  کی روشنی میں‘‘ اسلامک فقہ  اکیڈمی کی طبع شدہ  ہے جو رویتِ ہلال کے موضوع پر اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کے ساتویں سیمینار (منعقدہ 30 ؍دسمبر 1994ء دار العلوم ماٹلی والا گجرات) میں تقریبا 30 علمائے کرام  کی طرف سے پیش  کئے گے مقالات کا  مجموعہ ہے۔ کتاب کے شروع میں رویتِ ہلال کے حوالے  سے  ایک اہم سوالنامہ بھی  شاملِ اشاعت  ہے۔ اللہ تعالیٰ تمام اہل اسلام کو کتاب وسنت پر صحیح طور پر عمل پیرا  ہونے کی توفیق  عطا فرمائے ۔اس  سلسلے میں  ویب سائٹ پر مو جود کتب ’’مسئلہ رؤیت ہلال اور 12 اسلامی مہینے‘‘ از حافظ صلاح الدین  یوسف، ’’حقیقت اختلاف مطالع ومسئلہ رؤیت ہلال‘‘ از مولانا عبد الوکیل ناصر اور ماہنامہ محدث مارچ 1999ء کا  مطالعہ مفید ہوگا۔(م۔ا)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

ابتدائیہ

 

7

سوالنامہ

 

10

باب اول تفصیلی مقالات

 

17

رویت ہلال یا وجود قمر کا مسئلہ

 

17

ایک مقام کی رویت کا اعتبار دوسرے مقام کے لیے

 

29

رؤیت ہلال سے متعلق پیدا ہونے والے مسائل اور حل

 

53

رؤیت ہلال میں علم ہئیت کی حیثیت

 

89

رؤیت ہلال میں اختلاف مطالعہ کا اعتبار

 

108

رؤیت ہلال سے متعلق مسائل

 

126

رؤیت ہلال میں جدید آلات و وسائل سے مدد

 

142

شریعت میں اختلاف مطالع کا اعتبار

 

165

رؤیت ہلال سے متعلق مسائل کا شرعی حل

 

185

رؤیت ہلال اور ثبوت احکام کے حدود

 

194

رؤیت ہلال کے ثبوت میں خبر مستفیض کی اہمیت

 

210

اسلامی مہینہ رؤیت سے یا حساب سے

 

222

رؤیت کے احکام

 

245

رؤیت ہلال کا مسئلہ اور اختلاف مطالع کی حدود

 

260

رؤیت ہلال اور مطالع کی تحدید

 

280

رؤیت ہلال اور اعلان کے اصول و ضوابط

 

294

رؤیت ہلال کے شرعی اصول و ضوابط

 

334

رؤیت ہلال موجودہ تناظر میں

 

349

رؤیت ہلال ایک تفصیلی رپورٹ

 

384

رؤیت ہلال کمیٹی

 

410

باب دوم مختصر تحریریں

 

423

رؤیت ہلال اور ریڈیو کے ذریعہ اعلان

 

423

مسائل رؤیت ہلال

 

430

رؤیت ہلال اعلان و آداب

 

434

رؤیت ہلال کے اعلان کا شرعی ضابطہ

 

444

رؤیت ہلال سے متعلق سوالات کے جوابات

 

446

رمضان کب شروع ہو امکانی یا یقینی رؤیت پر

 

454

رؤیت ہلال کا مسئلہ

 

467

مناقشہ

 

467

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 39880
  • اس ہفتے کے قارئین 226956
  • اس ماہ کے قارئین 801003
  • کل قارئین110122441
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست