#2097

مصنف : بنت الاسلام

مشاہدات : 7366

نوجوان لڑکیوں کے نام

  • صفحات: 75
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1500 (PKR)
(منگل 18 نومبر 2014ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور

نوجوان لڑکیاں جہاں ماں ،بہن ،بیوی اور بیٹی کی حیثیت سے پہچانی جاتی  ہیں وہاں ہی وہ ایک  مضبوط صالح باکردار طاقتور وتوانا اورروشن خیال،اور اسلام کی مخافظ پاسدار وعلمبردار نسل کو جنم دینے کی   اہم ذمہ داریوں اور  اپنے  منصب کو فراموش  کر کے کفار کی تہذیب وثقافت اورگمراہ کن اندھی راہوں پر چل پڑی ہیں۔ ا ن کے شب وروز ڈراموں فلموں کودیکھتے اور بیہودہ  رسائل وجرائد اور ڈائجسٹوں کا زہر اپنی رگوں میں اتارنے میں صرف ہوتے   ہیں۔وہ مغربی میڈیا او رگندی فلموں کے اثرات قبول کرتے ہوئے غلط  قسم کی شہوانی اور غیر شرعی محبتوں کےچکروں میں پھنسی ہوئی ہیں۔ عبادات  سے دور شرم حیاء سے عاری بہیودگیوں اور لچر افکار  کا شکار ہوکر وہ اپنی زندگی کے عظیم مقصد اور نئی نسل کی  تعمیر میں اپنے  مثبت کردار کو یکسر بھول گئی ہیں۔ان کو یادہی نہیں رہا کہ انہوں نے اس زندگی میں بھی باعزت مقام حاصل کرکے  اسکو کامیاب کیسے بنانا ہے  اور پھر مرنے کے بعد کی زندگی کو کیسے پھولوں کی سیج بنانا ہے ؟زیر تبصرہ کتاب ’’نوجوان لڑکیوں کے  نام ‘‘ محترمہ بنت سلام کی تصنیف  ہے جوکہ  اسلامی معاشرے  کی ایسی بھولی بھٹکی نوجوان بہنوں اور بیٹیوں کے لیے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی  ہے او ران کوبتاتی  ہے کہ  انہوں نے شریعت مطہرہ کی حدودومیں رہتے ہوئے ہر ایک کی آنکھوں کاتارا  کیسے بننا ہے اور  کامیاب وکامران خوش گوار زندگی کیسے  گزارنی  ہے؟ جوکہ ان کےلیے  بھی  اور ان کی آنےوالی نسلوں کے لیے  بھی  قابل فخر اورباعث صد افتخار ہو۔نوجوان لڑکیوں کےلیے یہ کتاب ایک  قیمتی تحفہ ہے۔اللہ تعالیٰ ا س کتاب کو  عوام  الناس کےلیے  نفع بخش بنائے (آمین) (م۔ا)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

جیسی ماں ویسا بچہ

 

7

مقدمہ

 

9

یہ کتاب

 

10

مومنات و مسلمات کے کرنے کے کام

 

11

آپ نماز میں سستی کیوں کرتی ہیں

 

12

دوسروں کے لیے فتنہ بننے میں آپ کا فائدہ

 

14

رشک ضرور کریں لیکن دینداری میں

 

15

جمعہ کے دن کرنے کے خصوصی کام

 

16

دنیا و آخرت کی کامیابی زبان کی حفاظت

 

17

پھول جیسے بچوں کو بد دعائیں نہیں نیک دعائیں دیں

 

20

اللہ کے راستے میں شوق سے خرچ کرنا

 

22

اونچی ایڑھی والے جوتے

 

24

گھر میں اسلامی لائبریری کا فتوی

 

25

لباس میں سادگی کو عادت بنائیں

 

26

عورت گھر میں روشنی اور باہر اندھیرا

 

32

دینی علم کا فقدان

 

37

دوسروں کے گھروں میں بلا اجازت داخلہ

 

39

خواتین کے نیم عریاں لباس اور جدید فیشن

 

44

نسوانیات کا افشاء

 

49

بے صبری و ناشکر گزاری

 

52

ہر معلمہ کی خدمت میں

 

59

میڈیا کے بہنوں پر منفی اثرات

 

62

آخری بات

 

68

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 51615
  • اس ہفتے کے قارئین 238691
  • اس ماہ کے قارئین 812738
  • کل قارئین110134176
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست