ختمی المرتبت رسول اللہ ﷺ سے محبت دین متین کی بنیاد ہے اور محبت رسول ﷺ کا مظہر اطاعت رسول ﷺ ہے۔ دعوائے محبت ہو اور اطاعت مفقود ہو تو دعویٰ کی سچائی پر حرف آتا ہے۔ پیغمبر اعظم ﷺ کا یہ اعجاز بھی منفرد ہے کہ آپ کے جانثاروں کی زندگیاں جہا ں محبت رسول کی شاہکار ہیں وہاں ہر ایک کی زندگی سنت رسول ﷺ کی آئینہ دار ہے۔ ان نفوس قدسیہ نے دونوں جہتوں میں راہنمائی کا عظیم الشان معیار قائم فرما دیا کہ محبت کا انداز کیا ہوتا ہے اور جو ذاتِ محبت ہے اس کی اطاعت کا معیار کیا ہے۔آپ ﷺ نے بھی اپنے جانثاروں کی جس انداز سے تربیت فرمائی وہ تعلیمات تمام کائنات کے لیے ایک بہترین نمونہ اور مشعل راہ ہے۔ نبی کریم ﷺ نے مختلف مواقع پر مختلف صحابہ کرام کو مختلف وصیتیں فرما کر ان کا تزکیہ نفس کیا۔ جس طرح ایک ماہر طبیب، حکیم یا ڈاکٹر ہر مریض کی بیماری اور مزاج کو مدنظر رکھ کر علاج اور غذا تجویز کرتا ہے، اسی طرح نبی کریم ﷺ جو انسانیت کے سب سے بڑے روحانی معالج تھے ہر شخص کو اسی عمل کی وصیت فرماتے جو اس کے لیے ضروری اور اس کے حالات کے مطابق ہوتی۔ زیر تبصرہ کتاب"رسول اللہ ﷺ کی وصیتیں" الشیخ خالد ابو صالح حفظہ اللہ کی عربی تصنیف ہے جس کو فضیلۃ الشیخ محمد عظیم حاصلپوری حفظہ اللہ نے بڑے احسن انداز سے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔ کتاب ہذا دو حصوں پر مشتمل ہے پہلا حصہ ان وصیتوں پر مشتمل ہے جو نبی کریم ﷺ نے اپنے صحابی ابو ذر غفاری رضی اللہ کو فرمائی اور دوسرا حصہ ان وصیتوں پر مشتمل ہے جو آپؐ نے دیگر صحابہ کرام ؓ کو فرمائیں تھیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مصنف و مترجم کی اس سعی کو قبول و منظور فرمائے اور معاونین و ناشرین کے لیے ذریعہ نجات بنائے۔ آمین(عمیر)
عناوین |
صفحہ نمبر |
رسول اللہ ﷺ کی وصیتیں |
7 |
زہد |
12 |
غنا اور فقر |
14 |
پڑوسیوں کاخیال رکھنا |
17 |
ایام بیض کے ر وزے |
20 |
جنت کا خزانہ |
22 |
گناہوں کی بخشش کیسے؟ |
24 |
نماز کو اس کے وقت پر ادا کرنا |
26 |
خادموں اور غلاموں سے نرمی کرنا |
29 |
امارت طلب کرنے سے بچنا |
32 |
فتنے کے وقت (مومن) کا کردار |
36 |
جامع وصیت |
42 |
عدل |
45 |
نصیحت |
47 |
ایمان کا مضوط ترین کڑا |
50 |
کونسا شخص افضل ہے؟ |
52 |
توحید کی فضیلت |
55 |
توحید کی فضیلت |
55 |
سب سے بڑی نیکی |
59 |
سات وصیتیں |
66 |
کونسا عمل افضل ہے؟ |
73 |
جنت میں لے جانے والا راستہ |
78 |
عبادت |
79 |
شرک |
80 |
اہل مصر کے متعلق وصیت |
85 |
سیدنا ابو ہریرہ کو وصیت |
85 |
ایک صحابی رسول کو وصیت |
86 |
ابراہیم کی امت محمدیہ کو نصیحت |
87 |
حجرت اسماء بنت ابی بکر کو وصیت |
88 |
حضرت عمر فاروق کو وصیت |
89 |
حضرت بلال کو وصیت |
89 |
خواتین کے لیے خاص وصیت |
90 |
ایک صحابی رسول کو وصیت |
91 |
حجرت ابو جری جابر بن سلیم کو وصیت |
92 |
حضرت ابو زرہ اسلمی کو وصیت |
93 |
حضرت عائشہ کو وصیت |
94 |
حضرت فاطمہ کو وصیت |
98 |
عبد اللہ بن عمر کو وصیت |
99 |
سیدنا عبد اللہ بن عباس کو وصیت |
101 |
حضرت ابو سعید عبد الرحمٰن بن سمرہ کو نصیحت |
103 |
ایک صحابی رسول کو وصیت |
104 |
حضرت عقبہ کو وصیت |
105 |
حضرت انس کو وصیت |
106 |
حضرت معاذ بن جبل کو وصیت |
106 |
حضرت کعب بن عجرہ کو وصیت |
107 |
حضرت قبیصہ بن مخارق کو وصیت |
108 |
حضرت عبد اللہ بن عمر بن عاص کو وصیت |
109 |
حضرت عمر بن ابی سلمہ کو وصیت |
110 |
حضرت عبد اللہ بن قیس کو وصیت |
113 |
حضرت ابو امامہ کو وصیت |
114 |
ابو طالب بن عبد المطلب کو وصیت |
116 |
حجرت ابو ذر غفاری کو وصیت |
117 |
حدیث کے طالب علموں کے لیے وصیت |
117 |