#2408

مصنف : نواب شاہجہان بیگم صاحبہ

مشاہدات : 6316

تہذیب النسواں و تربیت الانسان

  • صفحات: 458
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 11450 (PKR)
(جمعرات 19 مارچ 2015ء) ناشر : نعمانی کتب خانہ، لاہور

زیر تبصرہ کتاب" تہذیب النسواں وتربیۃ الانسان " ریاست بھوپال کی  ملکہ نواب شاہجہان بیگم صاحبہ کی تصنیف ہے جو انہوں نے  انتہائی اخلاص کے ساتھ خاندان بھوپال کی مستورات اور بیگمات  کی تعلیم وتربیت اور راہنمائی کے لئے مرتب کی تھی۔اس دور کے اہل علم وفضل اور اصحاب تحقیق نے اسے نہایت پسند فرمایا اور اصلاح نسواں کے لئے اس کو بڑا مفید قرار دیا۔مصنفہ موصوفہ نے اس کتاب میں عورتوں کی امراض،ادویہ گھٹی،عقیقہ،تقریبات،غذا ولباس،بیماری وعلاج،منت ونذر،توہمات،ادعیہ،تربیت،والدین کا برتاو،گھر کی آرائش،زیورات،تعلیم،فنون سپہ گری،کھانا پکانا،کپڑا سینا،کپڑا رنگنا،ازدواجی تعلقات،حقوق الزوجین،نکاح وطلاق وخلع،عدت،تیمارداری،تعزیت،موت،جزع وفزع،تجہیز وتکفین،سوگ ،خیرات،مقبرہ،زیارت قبور وغیرہ کو نہایت عمدگی سے بحوالہ نصوص واحادیث سلیس عبارت میں بڑی شرح وبسط کے ساتھ تحریر کیا ہے۔آپ ایک پڑھی لکھی اور دیندار خاتون تھیں ۔آپ نے اس کے علاوہ بھی کئی کتب لکھی ہیں جن میں سے تاج الاقبال ،خزینۃ اللغات،مثنوی صدق البیان ،تنظیمات شاہجہانیہ اور تاج الکلام قابل ذکر ہیں۔ یہ کتاب اگرچہ شاہی خاندان کی عورتوں کے لئے لکھی گئی تھی مگریہ اس قابل ہے کہ تمام پڑھی لکھی خواتین کو چاہئے کہ وہ اس کا مطالعہ کریں اور اپنی خانگی زندگی میں اس سے فائدہ اٹھائیں۔بارگاہ الہی میں دعا ہے کہ وہ مصنفہ کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے درجات حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقدمہ

 

14

تمہید ازمؤلفہ

 

18

باب اول

 

19۔30

عورتوں کی بیماریوں اور ان کا علاج

 

19

حمل نہ ٹھہرنے کا بیان

 

22

وجوہ اسقاط کے بیان میں

 

26

اسقاط اور مرابچہ پیدا ہونے کا بیان

 

28

باب دوم

 

31۔ 43

حمل کی پہچان

 

31

حمل کی احتیاط

 

34

بچے کی تدبیر

 

40

باب سوم

 

42۔ 59

بچے کی گھٹی اور احتیاط

 

45

زچہ کے احتیاط کابیان

 

50

بچے کے دودھ پلانے کا بیان

 

55

باب چہارم

 

60۔80

عقیقے کا بیان

 

60

بچے کا نام رکھنا

 

67

چھٹی کا بیان

 

73

ختنے کا بیان

 

75

باب پنجم

 

81۔102

غذا کھلانے کے طریقے

 

81

بچے کے لباس وغیرہ کا بیان

 

94

بچوں کو گفتگو وغیرہ سکھانے کے طریقے

 

97

باب ششم

 

103۔118

بچوں کی بیماریاں اور ا ن کا علاج

 

103

ان امراض اور ادویات کا بیان جو بعض بچوں کو ہوتے ہیں

 

117

بچوں کودوا کرنے کا طریقہ

 

100

ان عملوں کا بیان جن کو کرنا شرعاً منع ہے الخ

 

112

باب ہفتم

 

118۔133

منت اور نذر وغیرہ کا بیان

 

118

کن چھیدن کےطریقے الخ

 

123

مکتب اور نشرہ کا بیان

 

126

ماہ مبارک میں روز مرہ کھانے کا بیان

 

120

باب ہشتم

 

124۔152

اولاد کےساتھ والدین کا برتاؤ

 

114

اتالیفی کی شرطوں کا بیان

 

137

آداب سکھانے کابیان

 

139

خوش اخلاقی

 

147

باب نہم

 

153۔162

گھر کی آرائش اورصفائی وغیرہ الخ

 

153

جسم کی صفائی اور آرائش

 

157

لباس کا بیان

 

162

باب دہم

 

170۔183

علم سکھانے کا بیان

 

170

علم دینی سکھانے کا بیان

 

174

لکھناسکھانے کا بیان

 

181

باب یاز دہم

 

184۔204

ریاضت کے طریقے

 

184

شہسواری

 

187

باب دو ازدہم

 

205۔221

کھانا پکانے کا بیان

 

205

گٹکہ اور بیڑہ بنانا

 

206

سينا سکھانا

 

213

کپڑے رنگنے کی ترکیبیں

 

217

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 54388
  • اس ہفتے کے قارئین 241464
  • اس ماہ کے قارئین 815511
  • کل قارئین110136949
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست