#2342

مصنف : عبد الغفار حسن

مشاہدات : 5105

معیاری خاتون

  • صفحات: 80
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1600 (PKR)
(بدھ 04 مارچ 2015ء) ناشر : تنظیم الدعوۃ الی القرآن والسنۃ، راولپنڈی

دنیا کے کسی مذہب اور کسی نظریۂ حیات نے عورت کو وہ عظمت نہیں بخشی جو اسلام نے عطا فرمائی۔یہ اسلامی  تعلیمات ہی کا فیضان تھاکہ مسلمانوں کے معاشرے میں امہات المومنین اور صحابیات مبشرات جیسی عظمت  مآب مثالی خواتین پید ا ہوئیں جن کے سایۂ عاطفت میں  عظیم علماء اور مجاہدینِ اسلام تربیت پاتے رہے ۔اسلام  نے تقسیم کاری کے  اصول  پر مرد اورعورت کا دائرہ عمل الگ الگ کردیا ہے ۔عورت کا فرض ہےکہ  وہ گھر میں رہتے ہوئے  اولاد کی سیرت سازی کے کام کو پوری یکسوئی اور سکونِ قلب کے ساتھ انجام دے۔ او ر مرد کافرض  ہے کہ وہ  معاشی ذمہ داریوں کابار اپنے کندھوں پر اٹھائے۔مسلمان عورت کے لیے  اسلامی تعلیمات  کا جاننا از بس ضروری ہے   ۔اور امر میں کسی شک وشبہ کی  گنجائش نہیں  کہ  مسلمان خواتین ایک مسلم معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ مسلمان عورت ماں کے روپ میں ہو یا بیٹی کے ،بیوی ہو یا  بہن اپنے  گھر کو سنوارنے پر آئے تو جنت کا نمونہ بنادیتی ہے  اوراگر بگاڑنے کی ٹھان لے تو جنت  نشان گھرانے کو جہنم کی یاد دلاتی ہے ۔ یہی وجہ  ہے کہ اسلامی تاریخ  کے ہر دور میں خواتین کی تعلیم وتربیت پر بے حد زور دیا جاتا رہا ہے ۔مصر کے مشہور شاعر حافظ ابراہیم کے  الفاظ ہیں:’’کہ ماں ایک درسگاہ ہے اوراس درسگاہ کو اگر  سنوار دیا تو گویا ایک باصول اورپاکیزہ نسب والی قوم وجود میں آگئی۔‘‘ زیر تبصرہ کتاب ’’معیاری خاتون‘‘مولانا عبد الغفار حسن ﷫(1913۔2007ء) کے  معیاری خاتون کے عنوان پر  ماہنامہ  عفت،لاہور  کے 1955ء۔1956ء کے شماروں  میں بالاقساط شائع ہونے والے  مضامین کی  کتاب صورت ہے ۔  جس میں  مصنف موصوف نے اس  بات کو   واضح کیا   ہے کہ  اللہ تعالیٰ  نےخواتین کے لیے  کن صفات کو پسند کیا ہے اور اللہ تعالیٰ کے آخری رسول ﷺ نے خواتین کے لیے کیا کیا ہدایات دی ہیں اور خو د اپنے  اور  ازواج مطہرات کے اسوہ کی شکل میں کن اخلاقی بلندیوں کی طرف رہنمائی فرمائے ہے ۔اس کامختصر تذکرہ   مصنف نے اس کتاب میں عام فہم انداز میں  پیش کیا ہے  ۔مصنف کتاب مولانا عبد الغفار حسن رحمانی عمر پوری ؒ  خانوادہ عمر پور، مظفر نگر یو پی سے تعلق رکھنے والے معروف محدث تھے ۔آپ ہندوستان ، پاکستان اور سعودی عرب کی معروف جامعات سے منسلک رہے ۔ آپ کے تلامذہ میں دنیا بھر کے معروف علمائے دین شامل ہیں ، اسی لیے آپ کو بجا طور پر استاذالاساتذہ کہا جاتا ہے۔ معروف اسلامی اسکالرز   ڈاکٹر  صہیب حسن (لندن) ، ڈاکٹر سہیل حسن  (مدیر سہ تحقیقات اسلامی ،اسلام آباد)حفظہما اللہ ان ہی کے صاحبزادگان ہیں۔اللہ تعالیٰ  مولانا  عبدالغفار حسن ﷫  کےمیزان حسنات میں اضافہ فرمائے اور انہیں  جنت الفردوس میں  اعلی وارفع مقام عطا فرمائے  اور ان  کی  تمام تدریسی وتصنیفی  اور تبلیغی خدمات کو قبول فرمائے (آمین) (م۔ا) 

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیش لفظ

 

5

معیاری خاتون کی بنیادی خصوصیات

 

7

معیاری خاتون کے بنیادی اوصاف

 

9

پاکیزہ زندگی

 

16

تقوی

 

17

عورت کا زیور شرم و حیا

 

18

زبان کی بے احتیاطی

 

23

فحش کلامی سے پرہیز

 

29

احسان فراموشی

 

31

فریب کاری اور ملمع سازی

 

33

حرص و حسد کا علاج

 

34

نیکی پھیلانے اور بدی مٹانے میں تعاون

 

35

نیکی میں تعاون کا عملی نمونہ

 

37

غلط ذہن و فکر کی اصلاح

 

39

بچوں کی تربیت

 

41

خواتین کی علمی سرگرمیاں

 

43

دو کردار

 

45

ازواج مطہرات کا نمونہ

 

48

گھر سے نکلنے کے آداب

 

51

مسلم معاشرے میں خواتین کا اعزاز و احترام

 

53

بہن اور بیٹی کا مقام

 

56

چند عمومی ارشادات نبوی

 

62

خطبہ نکاح کی تشریح

 

64

تقویٰ

 

65

اسلام و اطاعت

 

66

رشتہ داری کا لحاظ

 

65

قول سدید

 

67

نکاح کے مقاصد

 

68

مرد کی ذمہ داریاں

 

69

عورت کی ذمہ داریاں

 

71

ارشادات رسول اللہﷺ

 

72

نظم

 

76

 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 40469
  • اس ہفتے کے قارئین 227545
  • اس ماہ کے قارئین 801592
  • کل قارئین110123030
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست