#2187

مصنف : ام عبد منیب

مشاہدات : 5000

نسوانی بال اور ان کی آرائش

  • صفحات: 90
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1800 (PKR)
(بدھ 31 دسمبر 2014ء) ناشر : مشربہ علم وحکمت لاہور

جب انسان پیدا ہوتا ہے تو اس کے سر ،بھنوؤں اور پلکوں کے بال موجود ہوتے ہیں۔پورے جسم پر ہلکے ہلکے نرم نرم روئیں نظر آتے ہیں۔سر کے بال ساتویں دن منڈوا دینے کا حکم ہے چاہے لڑکا ہو یا لڑکی ہو۔لیکن یہ کٹانے یا منڈوانے کے باوجود بڑھتے رہتے ہیں۔زیر ناف ،بغل،مونچھ اور داڑھی کے بال جوانی کے آمد پر نمودار ہوتے ہیں،اور ساری عمر صاف کرنے ،کاٹنے یا مونڈنے کے باوجود بڑھتے رہتے ہیں۔عورت کی فطرت میں آرائش،اس کے بعد نمائش اور نمائش کے بعد ستائش وصول کرنے کا جذبہ رکھ دیا گیا ہے۔چنانچہ زمانہ قدیم ہی سے خواتین بنتی سنورتی چلی آرہی ہیں۔شریعت اسلامیہ نے بھی خواتین کو ان کا یہ فطری حق عطا کیا ہے،لیکن چند حدود وقیود کے ساتھ،تاکہ بے جا  بننےسنورنے کا جذبہ معاشرے اور خود اس عورت کے لئے فتنہ کا باعث نہ بن سکے۔ زیر تبصرہ کتاب  " نسوانی بال اور ان کی آرائش "معروف  مبلغہ داعیہ،مصلحہ،مصنفہ کتب کثیرہ  اور کالم نگار  محترمہ ام عبد منیب  صاحبہ کی  تصنیف ہے ۔ جس  میں انہوں نے عورتوں کو اپنے بالوں کی آرائش وزیبائش کے لئے  شرعی تقاضوں کا لحاظ رکھنے کی ترغیب دی ہے اور انہیں سادگی اپنانے کا سبق دیا ہے۔ محترمہ ام عبد منیب صاحبہ  محمد مسعود عبدہ  کی  اہلیہ ہیں ۔ موصوف   تقریبا 23 سال قبل  جامعہ لاہور الاسلامیہ میں عصری  علوم کی تدریس کرتے رہے اور  99۔جے  ماڈل ٹاؤن میں  بمع فیملی رہائش پذیر رہے  ۔موصوف کے صاحبزادے  محترم عبد منیب صاحب نے  اپنے  طباعتی ادارے ’’مشربہ علم وحکمت ‘‘  کی تقریبا تمام مطبوعا ت محدث لائبریری کے لیے ہدیۃً عنائت کی  ہیں ۔اللہ تعالیٰ ان کی تمام مساعی جمیلہ کو  قبول فرمائے۔ آمین(راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

سر کے بالوں کی آرائش

 

9

سر کے بال دھونا

 

9

تیل لگانا

 

9

مانگ نکالنا

 

10

چوٹیاں گوندھنا

 

11

بالوں پر کوئی زیور یا پھول ٹانکنا

 

12

سر پر ابھار

 

13

تصویر یا آلات موسیقی کی شکل والے کلپ

 

15

کام کاج کے وقت عارضی جوڑا بنانا

 

16

سر کے بال کٹوانا

 

18

سر کے بال منڈانے کی ممانعت

 

20

غیر مسلموں سے مشابہت

 

22

عورت کے سر کے بال کاٹنا مثلہ ہے

 

23

جواز کے قائلین

 

24

ترک زینت کے لیے بال کٹانا

 

30

حج وعمرہ کے بعد بال کٹانا

 

31

شوہر کے لیے بال کٹانا

 

33

اضطرار یا مجبوری

 

34

وگ ( مصنوعی بال)

 

37

یہودیوں کا فعل

 

41

وگ دلہن کے لیے ممنوع

 

42

مکمل گنجے پن کی صورت

 

45

سفید بالوں کو کالا کرنا

 

47

جنت کی خوشبو سے محروم

 

50

شادی یا کاربار کے لیے سیاہ خضاب لگانا

 

52

چہرے کے بال رنگنا

 

57

شوہر کے لیے ابرو کے بال اکھیڑنا

 

62

جسم کے بال صاف کرنا

 

68

کیا یہ غیر ضروری بال ہیں

 

72

فاحشہ عورتوں کی نقالی

 

73

جسم کو اذیت دینے کا باعث

 

75

کیا شوہر کے لیے ایسا کر سکتے ہیں

 

77

کتنے دن بعد ازالہ کیا جائے

 

81

مونڈنا کاٹنا یا اکھیڑنا

 

83

غسل اور بالوں کا ازالہ

 

84

کتابیت

 

85

علمائے کرام جن کی فتاویٰ بالواسطہ یا بلا واسطہ لیے گئے

 

87

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 83257
  • اس ہفتے کے قارئین 117085
  • اس ماہ کے قارئین 1733812
  • کل قارئین111055250
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست