#4837

مصنف : حافظ ثناء اللہ خاں

مشاہدات : 6544

نبی رحمت ﷺ اپنے گھر میں

  • صفحات: 387
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 9675 (PKR)
(جمعرات 05 اکتوبر 2017ء) ناشر : نعمانی کتب خانہ، لاہور

اللہ رب العزت نے امت محمدیہ کی رہنمائی کے لیے انہی میں سے ایک نبی کومبعوث فرمایا جن کی زندگی ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے اور اس بات کا اعلان خود اللہ رب العزت نے سورۃ الممتحنہ میں فرمایا۔ اللہ کے نبیﷺ نے ہمیں زندگی کے ہر شعبے سے متعلقہ رہنمائی دی وہ شعبہ چاہے معاشی ہو‘ سیاسی ہو یا معاشرتی۔ انسان کے لیے گھر سکون اور راحت کا منبع ہوتا ہے‘ بلکہ ابدی سعادت ایک پر سکون ازدواجی گھونسلے کی مرہون منت ہے اورآج ہم میں سے کون سا بد نصیب ہے جو اپنا پر سکون گھر آباد کرنا اور اپنی ہم مزاج بیوی کی زلفوں کے سائے میں سکون حاصل کرنا اور ایسی نیک اورلاد کا خواہش مند نہ ہو جسے دیکھ کر آنکھوں کو تسکین اور ٹھنڈک ہو‘ ایسا گھر اور ماحول تب ہی میسر ہو گا جب ہم نبیﷺ کی بتائی گئی تعلیمات کو خود سیکھیں اور اپنائیں۔زیرِ تبصرہ کتاب  خاص اسی موضوع پر ہے جس میں نبیﷺ کی گھریلو زندگی کو بیان کیا گیا ہے کیونکہ وہی ہمارے رول ماڈل ہیں اور ہمارے لیے بہترین نمونہ ہیں۔ اللہ کے نبیﷺ گھرانے تمام حوادث وواقعات ومشکلات کے باوجود ہر مردوزن کے لیے بہترین نمونہ ہیں جنکو اس کتاب کی زینت بنایا گیا ہے اور علمی زندگی کی چند جھلکیاں اس کتاب میں دکھائی گئی ہیں۔ اور ان قصص وحالات کو بیان کرنے کا مقصد معاشرے میں امن وچین اور پر سکون ماحول کو پیدا کرنا ہے۔حوالہ جات سے کتاب کو مزین کیا گیا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ نبی رحمتﷺ اپنے گھر میں ‘‘ ابو انیس حافظ ثناء اللہ خان کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ

8

اندریں حالات

14

رسول اللہ ﷺ اپنےگھرمیں

16

آل ہاشم کانیاسربرہ

22

خدیجہ ؓکےگھر میں

43

غارثور میں جلوہ افروزی

64

ام معبد کےگھر میں

70

رسول اللہ ﷺ ابوایوب انصاری کےگھر میں

72

امہات المومنین کےگھر وں میں نبی ﷺ کی آمد

80

سیدہ عائشہ ؓ کےگھرمیں

84

مدینہ منورہ کی فضائیں مکدرہوگئیں

104

سیدہ ام سلمہ ؓکےگھرمیں

111

آپﷺ کی تیسری بیوی ام سلمہ ؓکےحالات

114

سیدہ زینب بنت خزیمہ ؓکےگھرمیں

118

سیدہ زینب بنت جحش ؓکےگھرمیں

125

سیدہ ریحانہ کےگھرمیں

127

جویرہ ؓکےگھرمیں

129

سیدہ زینب بنت جحش ؓکےگھر میں

134

سیدہ ماریہ ؓکےگھرمیں میں

143

سیدہ ام حبیبہ ؓبنت ابی سفیان ؓ

146

سیدہ صفیہ ؓکےگھرمیں

154

سیدہ میمونہ ؓکےگھرمیں

162

دیگرخواتین جوآپ ﷺ کی زندگی میں آئیں لیکن

164

رسول اللہ ﷺ اپنی ازواج کےساتھ کیسےزندگی بسر

166

رسول اللہ ﷺ اپنی اولاد کےگھرمیں

176

آپﷺ اپنی بیٹیوں کےساتھ

186

رقیہ اورام کلثوم ؓکےمختصرحالات زندگی

186

سیدہ زینب ؓ

190

فاطمۃ الزہرہؓ

198

رسول اللہ ﷺ بچوں کے درمیان

208

سیدہ ام امامہ بنت ابی العاصؓ

213

الحسن والحسین ؓ

213

سیدہ اسامہ بنت زید

219

رسول اللہ ﷺ کےاپنی بیویوں کی سابقہ اولاد سےحسن سلوک کے نمونے

222

رسول اللہ ﷺ اپنےرشتہ داروں کےدرمیان

225

سیدہ فاطمہ بنت اسد ؓ

229

سیدنا عباس ﷜

230

سیدنا علی بن ابی طالب ﷜

232

سیدنا حمزہ بن عبدالمطلب ﷜

234

سیدنا عبداللہ بن عباس ﷜

236

سیدنا جغفر بن ابی طالب ﷜

237

سیدنا ابوسفیان بن حارث ﷜

239

سیدہ ام ہانی ؓ

241

آل حلیمہ ؓ

241

ابولہب کی لونڈی ثوبیہ

245

سیدہ ام حرام بنت ملحان ؓ

246

رسول اللہ ﷺ اپنے اصحابہ ﷢کےگھروں میں

248

خادموں کاساتھ نبی ﷺ کابرتاؤ

254

ام ایمن ؓ

254

سیدنا انس بن مالک ؓ

257

سیدنا ثوبان ﷜

260

سیدنا حسنین ﷜یہ نبی ﷺکے وضو وغیرہ کی خدمت بجالاتےتھے

261

سیدنا شقران ﷜

261

سیدنا بکیر بن شداخ ﷜

262

سیدنا ربیعہ بن کعب الاسلمی ﷜

262

سیدہ بریرہ﷜

264

سیدنا ابوحذیفہ ﷜

264

دیگر غلاموں کاتذکرہ

265

نبی رحمت ﷺ اپنے پڑوسیوں کےگھروں میں

267

خانہ رسول اللہ ﷺ کےمحاسن

271

نبی ﷺکےگھرانوں کےدوسری خصوصیت پیارمحبت

290

امانت ودیانت

282

الوفا

294

آداب اخلاق

299

اہل خانہ کی خدمت اورآپ ﷺ کی تواضع کےچند نمونے

308

خوشبو اورصفائی

315

رحمت ومحبت

317

عبادات واذکار

322

نیکی کاحکم دینااوربرائی سےروکنا

339

وقارمتانت کااالتزام اورلہوولعب سےاجتناب

342

علم ورشد

345

احترام وانسانیت

353

عدل اونصاف

356

دکھوں اورغموں سےبھراہواگھرانہ

358

بعدازاں

359

رسول اللہﷺ کےگھرمیں آپ ﷺکےآخری ایام کیسے گزرے؟

364

رسول اللہ ﷺ کےجسمانی اوصاف

376

رسول اللہ ﷺکےاخلاق حسنہ کی ایک جھلک

378

رسو ل اللہ ﷺ کی گھریلوزندگی

381

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 53144
  • اس ہفتے کے قارئین 582286
  • اس ماہ کے قارئین 369531
  • کل قارئین114261531
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست