#2136

مصنف : محمد عظیم حاصلپوری

مشاہدات : 10638

میدان محشر میں عزت اور ذلت پانے والے لوگ

  • صفحات: 40
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1600 (PKR)
(ہفتہ 13 دسمبر 2014ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور

دنیا اپنی روانگی میں چل رہی ہوگی کہ اچانک ایک زوردار آواز سے سب کچھ فنا ہوجائے گا سوائے رب العالمین کے ۔ پھر دوسری بار آواز آئےگی اور ساری کائنات اپنی اپنی قبروں سے اٹھےکر ننگے بدن ،ننگے پاؤں میدان محشر کی طرف دوڑیں گے جو شام کے علاقے کی طرف سجایا جائے گا۔ سب میدان محشر میں پہنچے گے ۔ تو سب کےہاتوں میں نامۂ اعمال دے دیے جائیں گے ۔ اہل ایمان کےدائیں ہاتھ میں اور کفار ومشرکین کےبائیں ہاتھ میں،اہل ایمان تو خوش ہوکر دوسروں کواپنا نامۂ اعمال دکھائیں اور پڑھائیں گے جبکہ کفار ومشرکین پریشان ہوگے اور کہیں گے:کاش! ہمیں یہ نہ دیا جاتا اور ہمیں ہمارا حساب معلوم ہی نہ ہوتا ۔نامۂ اعمال کی تقسیم کے بعد سوال وجواب ہوں گے۔ مشرکوں اور کافروں سے سوال ہوں گے وہ ہر چیز کاانکار کردیں گے۔اور اسی طرح عمر ،جوانی ، رزق، علم، کے متعلق سوال ہوں گے۔ حقوق اللہ میں سب سے پہلے نماز اور حقوق العباد میں سے قتل خون اور جھگڑوں کے متعلق سوال ہوگا۔ اور ہر ایک کے متعلق عدالت الٰہی میں عدل سے فیصلہ ہوگا۔پھر اللہ تعالیٰ سب کے اعمال کاوزن کرے گا۔اعمال کےوزن کےبعد سب کوپل صراط سے گزرنا پڑے گا۔پھر سب سے پہلے جناب محمد ﷺ اپنی امت کولے کر جنت میں داخل ہوں گے۔مذکورہ سطور میں اس میدان محشر کامختصر خاکہ پیش کیا گیا ہے کہ جس سے ہر آدمی گو گزرنا ہے یہ دن اس قدر سخت ہے کہ بچے بوڑھے ہوجائیں گے او رمائیں اپنے حمل گرادیں گی اور اپنے بچوں کوبھول جائیں گی۔ اس دن کچھ اعمال ایسے بھی ہوں گے۔ جو بندوں کواس دن کی ذلت ورسوائی سے محفوظ رکھیں گے اور کچھ اعمال ایسے بھی ہوں گے جو اس دن ذلت و رسوائی میں مبتلا کردیں گے۔زیر نظر کتابچہ ’’ میدان محشر میں عزت اور ذلت پانے ولے لوگ‘‘میں مولانا محمد عظیم حاصل پوری ﷾ (مدیرماہنامہ المحمدیہ،حاصل پور )نے انہی مفید اعمال کوشمار کرکےیہ تلقین کی ہے کہ ہم سب ایسے اعمال کریں جو میدان محشر میں عزت بخشیں اور ان اعمال سےبچیں جو ہمیں ذلت دسے سکتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس کتابچہ کو عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے۔ آمین (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

نامۂ اعمال کی تقسیم

6

محاسبہ

6

اعمال کا وزن

7

پل صراط سے گزرنا

7

پل صراط سے گزرنا

7

مقام قنطرہ

8

جنت میں داخلہ اور سفارش

8

روز قیامت عزت دینے والے اعمال

 

اعمال صالحہ کرنے والے

10

انصاف کرنے والے نور کے منبروں پر

10

غصہ پی کر انتقام نہ لینے والوں کو پسندیدہ حوریں

11

تین اعمال کی وجہ سے حشر مین عزت

12

اذان کہنے والے کو عزت

14

نیکیاں اور جنت انعام میں

15

نمازیوں کو وضو کی وجہ سے اعزاز

16

شہید کو خصوصی اعزاز

16

اخلاق حسنہ والے رسول اللہﷺ کے قریب

19

تنگ دست کو مہلت دینے پر سایہ عرش

20

عاجزی کا لباس پہننے والے کو اعزاز

21

سایہ عرش پانے والے

21

پرندوں پر شفقت کرنے والے پر شفقت

22

مسلمانوں کی عزت کا دفاع کرو

24

تعزیت کرنے والے کو روز قیامت عمدہ لباس

24

ماہر قرآن اور حافظ قرآن کو اعزاز

25

سچے تاجر کو اعزاز

26

روز قیامت رسوا کرنے والے اعمال

متکبر لوگ چیونٹیوں کی شکل میں اٹھیں گے

27

عہد شکنی کرنے والا سب کے سامنے رسوا

27

میدان محشر میں بے نمازیوں کی رسوائی

28

زکاۃ ادا نہ کرنے والوں کی رسوائی

29

قاتل کو رسوائی ملے گی

31

زمین پر ناحق قبضہ کرنے والا

31

سود خور نشہ کی حالت میں نظر آئیں گے

32

عہدہ داروں کے گناہ انہیں لے ڈوبیں گے

32

ظالم میدان محشر میں اندھیروں میں ہوں گے

33

بیویوں میں عدل نہ کرنے والے کی حالت

33

تین بندوں سے اللہ میدان محشر میں بات کرنا پسند نہیں کرے گا

34

خائن خبیث

35

بھکاری پیشہ ور میدان محشر میں رسوا

36

کسی پر جھوٹی تہمت لگنے والے کا انجام

37

امر بالمعروف نہ کرنے والے

38

بدعتی حوض کوثر سے محروم

39

قرآن کو پس پشت ڈالنے والے روز قیامت آنکھوں سے محروم

40

 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 68435
  • اس ہفتے کے قارئین 102263
  • اس ماہ کے قارئین 1718990
  • کل قارئین111040428
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست