عذاب قبر دین اسلام کے بنیادی عقائد میں سے ایک اہم عقیدہ ہے۔ عقلی وعلمی گمراہیوں میں غرق بے دین افراد عذاب قبر کا انکار کرتے ہیں ۔لیکن حقیقت یہی ہے کہ عذاب قبر برحق ہے اور اس کے اثبات پر کتاب وسنت میں بے شمار دلائل موجود ہیں۔تمام اہل علم کا اس کے اثبات پر اجماع ہے، اور وہ اسے برحق مانتے ہوئے اس پرایمان رکھتے ہیں۔ عقیدہ عذاب قبر اس قدر اہم ہے کہ اس پر امام بیہقی ،امام ابن قیم ، اما م جلال الدین سیوطی ، اورامام ابن رجب جیسے کبار محدثین اور آئمہ کرام نے باقاعدہ کتب تالیف فرمائی ہیں۔ نبی کریمﷺ کی صحابہ کو عذاب قبر سے پناہ مانگنے کی تلقین، اور دور نبویﷺ میں پیش آنے والے کئی واقعات عذاب قبر کےبرحق ہونے پر دال ہیں۔مگر عقلی گمراہیوں میں مستغرق بعض بے دین حضرات نے محض اس وجہ سے عذاب قبر کا انکارکردیا کہ یہ ہمیں نظر نہیں آتا ہے، اور ہماری عقل اسے تسلیم نہیں کرتی ہے۔ ان کی یہ بات انتہائی جاہلانہ اور احمقانہ ہے، کیونکہ اس کائنات میں کتنی ہی ایسی اشیاء ہیں، جن کا وجود مسلم ہے، لیکن ہمیں وہ نظر نہیں آتی ہیں۔ زیر نظر کتاب ابو انشاء قاری خلیل الرحمن جاوید کی کاوش ہے ،جس میں عذاب قبرکے متعلق جو مختلف شکوک شبہات ونظریات محض عقلی بنیادوں پر پائے جاتے ہیں، کتاب وسنت کی روشنی میں ان کا کافی وشافی جواب دیا گیا ہے اور دلائل وبراہین سے ثابت کیا گیا ہے کہ عذاب قبر برحق ہے ۔(م۔ا)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
جملہ حقوق |
|
2 |
انتساب |
|
3 |
فہرست مضامین |
|
4 |
مقدمہ |
|
10 |
حرف آغاز |
|
13 |
دست سوال |
|
16 |
آخرت کا پہلا زینہ |
|
17 |
لفظ قبر سے کونسی قبر مراد ہے؟ |
|
22 |
بیوقوف خاوند اور عذاب قبر |
|
28 |
قبر اور قرآن مجید |
|
35 |
قبر اور حدیث رسول |
|
40 |
یہودی عورت کی دعا اور رسول اکرمﷺ کی تصدیق |
|
45 |
موت کسے کہتے ہیں؟ |
|
48 |
ایک انسان پر کتنی موتیں؟ |
|
51 |
مردہ جسم کو عذاب کیونکر |
|
53 |
خواب کا معاملہ |
|
58 |
کیا عذاب قبر پر ایمان لانے کے لیے کیفیت جاننا ضروری ہے؟ |
|
61 |
میت اور جوتوں کی آہٹ |
|
65 |
شہدا زندہ ہیں لیکن |
|
71 |
دوزخ کی ایک جھلک |
|
74 |
کلیب بدر کا واقعہ |
|
78 |
روح کی حقیقت |
|
83 |
کیا روحیں جسم رکھتی ہیں ؟ |
|
84 |
سماع موتی اور قبر پرستی |
|
89 |
ہر ذی روح کے لیے موت کا لزوم |
|
97 |
چند ضمنی اعتراضات کے ضمنی جوابات |
|
98 |
صلح حدیبیہ اور قصاص عثمان |
|
103 |
دو موتیں نہیں صرف ایک موت |
|
105 |
کیا خطاب ہمیشہ سنانے کے لیے ہوتا ہے |
|
109 |
ہر چیز اللہ کی تسبیح بیان کرتی ہے |
|
115 |
طاغوت کیا ہے ؟ |
|
119 |
جائز و ناجائز کی دلیل |
|
124 |
محدثین اور حفاظت دین |
|
126 |
دلیل صحیح اور استدلال غلط |
|
130 |
سماع موتی اور جسد اطہر |
|
134 |
غسل کیسے دیں؟ |
|
137 |
بانسری کی آواز اور کانوں پر انگلی |
|
140 |
احوال قبر |
|
143 |
کیا قبل از قیامت جزا و سزا کا تصور خلاف قرآن ہے؟ |
|
159 |
کیا عذاب قبر کا عقیدہ خلاف قرآن ہے؟ |
|
167 |
علیین اور سجین کیا ہیں؟ |
|
171 |
موت ایک تکلیف دہ مرحلہ ہے |
|
175 |
ایصال ثواب کی شرعی حیثیت |
|
178 |
بہترین صدقہ پانی پلانا ہے |
|
180 |
احکام وصیت |
|
173 |
گڑھا یا قبر |
|
188 |
طاہر القادری صاحب کا خواب |
|
196 |
رخ نبویﷺ سے مشابہت رکھنے والے چند مبارک چہرے |
|
197 |
دنیا کی بے ثباتی ( نظم) |
|
198 |
مصادر ومراجع |
|
199 |