#3919

مصنف : عبد الرب گونڈوی

مشاہدات : 29238

مواعظ حسنہ حصہ اول

  • صفحات: 496
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 19840 (PKR)
(جمعرات 21 جولائی 2016ء) ناشر : مکتبہ بیت السلام، مؤناتھ بھنجن، یو پی

خطابت اللہ تعالیٰ کی عطاکردہ، خاص استعداد وصلاحیت کا نام ہے جس کے ذریعے ایک مبلغ اپنے مافی الضمیر کے اظہار، اپنے جذبات واحساسات دوسروں تک منتقل کرنے اور عوام الناس کو اپنے افکار ونظریات کا قائل بنانے کے لیے استعمال کرتا ہے۔ بلاشک وشبہ قدرتِ بیان ایسی نعمت جلیلہ اور ہدیۂ عظمہ ہے جو اللہ تعالیٰ اپنے خاص بندوں کوعطا فرماتا ہے اور خطابت وبیان کے ذریعے انسان قیادت وصدارت کی بلندیوں کوحاصل کرتا ہے۔ جوخطیب کتاب وسنت کے دلائل وبراہین سے مزین خطاب کرتا ہے اس کی بات میں وزن ہوتا ہےجس کاسامعین کے روح وقلب پر اثر پڑتا ہے۔ اور خطبۂ جمعہ کوئی عام درس یا تقریر نہیں بلکہ ایک انتہائی اہم نصیحت ہے جسے شریعتِ اسلامیہ میں فرض قرار دیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہےکہ اس میں بہت سارے وہ لوگ بھی شریک ہوتے ہیں جو عام کسی درس وتقریر وغیرہ میں شرکت نہیں کرتے۔ اس لیے خطبا حضرات کے لیےضروری ہے کہ وہ خطبات میں انتہائی اہم مضامین پر گفتگو فرمائیں جن میں عقائد کی اصلاح، عبادات کی ترغیب، اخلاقِ حسنہ کی تربیت، معاملات میں درستگی، آخرت کا فکر اورتزکیۂ نفس ہو۔ زیر تبصرہ کتاب ’’مواعظ حسنہ‘‘ مولانا عبد الرب گونڈوی﷾ ضلع گونڈہ ،بھارت کے خطبات وتقاریر کا مجموعہ ہے۔ یہ مجموعہ تین جلدوں پر مشتمل ہے۔ ان تین جلدوں میں فاضل مصنف نے بیسیوں عنوانات پر قرآن وحدیث کی روشنی میں علمی مواد جمع کردیا ہے۔ مواعظ حسنہ کا یہ مجموعہ طلباء، خطباء ائمہ مساجد اور مبلغین کے لیے بہت کارآمد اورمفید ہے۔ فاضل مصنف انڈیا کے ایک جید عالم دین کے صاحبزادے ہیں اور خود بھی ایک ابھرتے ہونہار خطیب ہیں۔ آپ کا طرز خطابت منفرد اور جدگانہ ہے آپ کی تقریر انتہائی مربوط ہوتی ہے زبان عام فہم ، سلیس اور اندازِ بیان بہت دلکش ہے۔ نیزاس کتاب کے علاوہ بھی متعد د کتب کے مصنف ہیں۔ (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

مضامین

 

حرف آغاز

8

تقریظ مولنا عبدالمبین منظر

7

تقریظ مولانا ذکراللہ ذاکر ندوی

8

خطبہ نبوی

10

انعام خداوندی

11

اسلام

30

اسلام اغیار کی نظروں میں

43

اسلامی زندگی

48

ایمان

63

توحید

94

شرک

124

رسالت

129

ضرورت رسالت

169

بشریت انبیاء

174

سیرت طیبہ

193

خوف خدا

197

نماز

197

تواضح

197

فیاضی

198

عدل وانصاف

200

قناعت

201

رحمۃ اللعالمین

204

خوش خلقی

216

آنحضرت مشابیر کی نظروں میں

221

آنحضرت کی حیات پاک ایک نظر میں

226

محبت رسول

228

اطاعت رسول ﷺ

251

حدیث

266

دعوت عمل

283

منافقین

291

تبلیغ دین

305

حکمت تبلیغ

324

موت قیامت

331

موت کی یاد

337

موت کی تمنا

338

عالم برزخ اورقبر

340

علامت قیامت

347

قیامت کب آئے گی

350

میدان حشر

354

میزان

363

نیکی اوربدی

363

شفاعت

365

حوض کوثر

372

حوض کوثر اوراہل بدعت

374

پل صراط

374

جنت اورجنتیوں کےحالات

376

جہنم اوراس کادردناک عذاب

384

فکر آخرت

389

نماز

325

نماز ہرنبی پر فرض تھی

447

اہمیت نماز احادیث کی روشنی میں

440

نماز اورحل مشکلات

443

نماز اورصحابہ

447

نماز کے اثرت

443

جماتعت

455

خشوع وخضو ع

457

مومن کا ہتھیار

463

 

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 66895
  • اس ہفتے کے قارئین 100723
  • اس ماہ کے قارئین 1717450
  • کل قارئین111038888
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست