#5292

مصنف : اقبال احمد صدیقی

مشاہدات : 6420

قائد اعظم تقاریر وبیانات جلد 2

  • صفحات: 548
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 10960 (PKR)
(بدھ 28 فروری 2018ء) ناشر : بزم اقبال کلب روڑ لاہور

قائد اعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876ء کو پید اہوئے۔ آپ ایک نامور وکیل، سیاست دان اور بانی پاکستان تھے۔۔ آپ 1913ء سے لے کر پاکستان کی آزادی 14 اگست 1947ء تک آل انڈیا مسلم لیگ کے سربراہ رہے، پھر قیام پاکستان کے بعد اپنی وفات تک ملک کے پہلے گورنر جنرل رہے۔ سرکاری طور پر پاکستان میں آپ کو قائدِ اعظم یعنی سب سے عظیم رہبر اور بابائے قوم یعنی قوم کا باپ بھی کہا جاتا ہے۔ جناح کا یومِ پیدائش پاکستان میں قومی تعطیل کے طور پر منایا جاتا ہے۔آپ نے مسلم لیگ کے پرچم تلے رہ کر ہی آزادی پاکستان کی تحریک چلائی۔آپ نے ہندؤں کے روئیے دیکھ کر 1940ء میں ہی یہ محسوس کر لیا تھا کہ ہندوستان کے مسلمانوں کو ایک علیحدہ وطن کی جدوجہد کرنی چاہیے۔ اسی سال مسلم لیگ نے جناح کی قیادت میں قرارداد پاکستان منظور کی، جس کا مقصد نئی مملکت کی قیام کا مطالبہ تھا۔دوسری جنگ عظیم کے دوران، آل انڈیا مسلم لیگ نے مضبوطی پکڑلیاور جنگ کے ختم ہونے کے مختصر عرصے میں ہی انتخابات کا انعقاد ہوا، جس میں جناح کی جماعت نے مسلمانوں کے لئے مختص نشستوں میں سے بڑی تعداد جیت لی۔ اس کے بعد آل انڈیا کانگریس اور آل انڈیا مسلم لیگ متحدہ ہندوستان میں اختیارات کے توازن کے لئے کسی صیغے پر متفق نا ہوسکے نتیجتاً تمام جماعتیں اس امر پر متفق ہوگئیں کہ ہندوستان کے دو حصے کئے جائیں جن میں ایک مسلم اکثریتی علاقوں میں پاکستان جبکہ باقی ماندہ علاقوں میں بھارت کا قیام ہو اور آج اس امر کی ضرورت ہے کہ ہم اپنے لیڈروں اور رہنماؤں کی سیرت کو اپنے بچوں کی زندگی کا حصہ بنائیں اور خدائے برتر رحمن ورحیم نے ہمیں ایک خطۂ زمین جو حسین مناظر اور قدرت کی فیاضیوں سے مالا مال ہے جہاں بلند پہاڑ اور ان کی سفید برف سے ڈھکی ہوئی چوٹیاں تیز وتند دریا‘ زرخیز میدانی علاقے‘ معدنی دولت سے بھر پور ہیں اور کئی جگہوں میں خشک پتھریلے پہاڑ اور وسیع ریگستانی علاقے ہیں آسمانی ماحول چاند ستارے سیارے سب کے سب جگ مگ کرتے ہیں اور سورج کی روشنی فصلوں اور صحت کو فیضیاب کرتی ہے‘ قدیم تہذیبی‘ ثقافت لاثانی ہے اور خطہ زمین ذہانت اور قلبی لگاؤ کا ثبوت ہے کہ یہاں بزرگان دین مشعل اسلام بن کر آئے اور اسلام کا یہ خطہ قائد اعظم محمد علی جناح کی بڑی کاوشوں ‘ لگاتار جد وجہد‘ سیاسی قوت‘ آل انڈیا مسلم لیگ کی رہنمائی میں حاصل ہوا ۔زیرِ تبصرہ کتاب خاص قائد اعظم کے شخصی تعارف اور ان کی تقاریر وبیانات پر مشتمل ہے ۔کتاب اصلاً انگریزی زبان میں ہے جس کا اس کتاب میں سلیس اور با محاورہ ترجمہ کیا گیا ہے۔اس کتاب میں قائد اعظم کی زندگی کا احاطۂ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے تمام بیانات اور تقاریر کو کتاب کی زینت بنایا گیا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ قا ئد اعظم : تقا ریر و بیانات ‘‘ اقبال احمد صدیقی کی مترجم کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں کتب اور بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

عناوین

صفحہ نمبر

مجوزہ وفاق خالصتاایک فریب ہے

17

اہل ہندکےاتحاد کی ازبس ضرورت

18

مسلم لیگ کےمقاصد کےساتھ کامل وابستگی کااعلان

19

تمام مسلم تنظیموں کومتحدہ ہوجاناچاہیے

20

مسلم لیگ کی دامے درامےامدادکیجیے

20

قرطاس اہیض کی مذمت خصوصی استدلال کی ضرورت نہیں

21

محنت سےپڑھے اورسیاسی واقعات پرنگاہ رکھیے

22

متحدہ رہیےدرخشاں مستقبل ہمارے سامنےہے

23

پنڈت مدن موہن بالوی کےساتھ مذاکرات

24

پٹنہ فیصلوں کےبارےمیں بیان

26

وفاقی اسکیم قابل قبول نہیں

27

ہندومسلم اتحادملک کےبہترین مفادمیں ضروری ہے

42

انگلستان روانہ ہونےسےقبل ایسوسی ایٹیڈپریس سےملاقات

44

انگلستان سےہندواپسی پربیان

47

دشواری جتنی عظیم اس سے نپٹنےکی کوشش عظیم ترہو

49

شہیدگنج تحریک سوال فرنانی بندکردیجائے

50

ملک برکت علی کی تقریرکےجواب مین خطاب

51

براہ کرم میری مددکیجیے

52

ایک بےبنیاد اخباری رپورٹ کی تردید

54

میں صرف تنازعہ شہیدگنج کےتصفیہ کےلیے یہاں آیاہوں

55

ہندکی نجات غیرفرقہ رانہ احساسات میں مضمرہے

55

رہنماؤں کوسیاسی مدبروں کی طرح مسائل پرغورکرناچاہیے

57

مسئلہ شہیدگنج کوحل کرنےمیں مددکیجیے

58

پنجاب کےوسیع ترمفاد میں مسلمانوں اورسکھ دوستی

59

آل انڈیامسلم لیگ کااجلاس نمایت اہم ہوگا

78

آل انڈیامسلم لیگ سالانہ اجلاس قرارداورپرتقریر

78

ہندمیں فوری توجہ کامسئلہ امن وامان کی بحالی ہے

82

میڈین ہوٹل مین تقریرکےبارےمیں بیان

83

مسلم لیگ پارلیمانی بورڈوں کی تشکیل

84

مسلم لیگ مرکزی پارلیمانی بورڈ اراکین

84

آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس سپاسنامہ کاجواب

85

مسلم لیگ مسلمانوں سےرابطےکی تحریک

87

آل انڈیاسٹوڈنٹس کانفرنس میں خطبہ صدارت

88

مسلمانوں میں یکجہتی کامقصد

89

مسلمان اپنی ملکی حکومت کاسب سےمضبوط عضر

90

میراخیرمقدم الفاظ کےذریعے یاافعال کےذریعے

92

طلبہ کےانہیں قوم پرست تسلیم کرنےپراظہارمسرت

94

انتخابات مین سرکاری ملازمین کی مداخلت

96

صوبہ پنجاب پرافسرشاہی کاغلبہ ہے

100

نیند سےبیدار ہوکراپنی تنظیم کیجیے

105

پشاورکےجلسہ عام سےخطاب

107

ترقی پسندجماعت کےساتھ مسلم لیگ کاتعاون

107

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 70331
  • اس ہفتے کے قارئین 104159
  • اس ماہ کے قارئین 1720886
  • کل قارئین111042324
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست