بزم اقبال کلب روڑ لاہور

  • نام : بزم اقبال کلب روڑ لاہور

کل کتب 8

  • 1 #1442

    مصنف : پروفیسر ڈاکٹر غلام حسین ذو الفقار

    مشاہدات : 8715

    پاکستان تصور سے حقیقت تک

    (جمعرات 17 اکتوبر 2013ء) ناشر : بزم اقبال کلب روڑ لاہور
    #1442 Book صفحات: 388

    جدوجہد پاکستان ایک تاریخی باب ہے ۔جو کئی فصول پر مشتمل ہے۔عام طور پر اس تاریخی جدوجہد کا آغاز شاہ ولی اللہ  کے حوالے سے بتایا جاتا ہے۔لیکن تاریخی طور پر یہ  ثابت ہے کہ شاہ صاحب نے جس  فکری و عملی تحریک  کی اساس رکھی تھی وہ خالصتا اسلامی تھی۔ مثلا سید احمد شہید اور شاہ اسماعیل  شہید  نے پشاور او رخیبر پختون خوان میں ایک ایسی ریاست قائم کی جو حقیقی معنوں میں شاہ صاحب  کے خواب کی تعبیر تھی۔جس میں  صحیح معنوں  میں اسلامی نظام کا قیام کیا گیا۔  لیکن گزشتہ سے پیوستہ  صدی کے انتہائی اور گزشتہ صدی کے  ابتدائی عرصے میں تحریک جدوجہد پاکستان کی قیادت ایک ایسے گروہ کے ہاتھ آئی جس  کا تصور اسلام ،سلف کے تصور اسلام سے  بوجوہ مختلف تھا۔چنانچہ تخلیق پاکستان کے بعد اس ملک کو ایسی پالیسیوں کے مطابق چلانے کی کوشش کی گئی  جن کا قبلہ کعبے کی بجائے  کوئی اور تھا۔عام طور پر یہ باور کرایا جاتا ہے کہ تخلیق پاکستان کے لیے  ہونے والی کوششوں کے  مرکزی کردار محمدعلی جناح اور اقبال  ہیں ۔ یہ کتاب انہی دونوں شخصیتوں کے...

  • 2 #3172

    مصنف : علی عبد الرزاق

    مشاہدات : 10088

    اسلام اور اصول حکومت

    (جمعرات 31 دسمبر 2015ء) ناشر : بزم اقبال کلب روڑ لاہور
    #3172 Book صفحات: 175

    اسلام ایک کامل دین اورمکمل دستور حیات ہے، جوزندگی کے تمام شعبوں میں انسانیت کی راہ نمائی کرتا ہے، اسلام جہاں انفرادی زندگی میں فردکی اصلاح پر زوردیتاہے وہیں اجتماعی زندگی کے زرین اصول وضع کرتاہے، اسلامی نظامِ حیات میں جہاں عبادت کی اہمیت ہے وہیں معاملات ومعاشرت اور اخلاقیات کو بھی اولین درجہ حاصل ہے،اسلام کاجس طرح اپنانظامِ معیشت ہے اور اپنے اقتصادی اصول ہیں اسی طرح اسلام کا اپنانظامِ سیاست وحکومت ہے،اسلام کا نظامِ سیاست وحکم رانی موجودہ جمہوری نظام سے مختلف اوراس کے نقائص ومفاسد سے بالکلیہ پاک ہے،لیکن اسلام میں سیاست شجرِ ممنوعہ نہیں ہے، یہ ایسا کامل ضابطہٴ حیات ہے جو نہ صرف انسان کو معیشت ومعاشرت کے اصول وآداب سے آگاہ کرتا ہے، بلکہ زمین کے کسی حصہ میں اگراس کے پیرو کاروں کواقتدار حاصل ہو جائے تووہ انہیں شفاف حکم رانی کے گربھی سکھاتاہے، عیسائیت کی طرح اسلام”کلیسا“ اور” ریاست“ کی تفریق کاکوئی تصورپیش نہیں کرتا،بقول ڈاکٹرمحمود احمدغازی  کے:”اسلامی نظام میں ریاست اور دین مذہب اور سلطنت دونوں ساتھ ساتھ چلتے ہیں، دونوں ایک دوسرے...

  • 3 #5266

    مصنف : اختر راہی

    مشاہدات : 7387

    اقبال سید سلیمان ندوی کی نظر میں

    (پیر 12 مارچ 2018ء) ناشر : بزم اقبال کلب روڑ لاہور
    #5266 Book صفحات: 325

    علامہ محمد اقبالؒ ہماری قوم کے رہبر و رہنما تھے،آپ کو شاعر مشرق کہا جاتا ہے ۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ اہل مشرق کے جذبات و احساسات کی جس طرح ترجمانی کا حق اقبال مرحوم نے ادا کیا ہے اس طرح کسی دوسرے نے نہیں کیا ہے ۔شاعری کسی فکرونظریہ کودوسروں تک پہنچانے کاموثرترین طریقہ ہے ۔شعرونظم سے عموماً عقل کی نسبت جذبات زیادہ متاثرہوتے ہیں،یہی وجہ ہے کہ وحی الہیٰ کے لیے شعرکواختیارنہیں کیاگیا۔تاہم اگرجذبات کی پرواز درست سمت میں ہوتوانہیں ابھارنا بجائے خودمقصودہے ۔۔ ان کی شاعری عروج رفتہ کی صدا ہے ۔ ان کے افکار و نظریات عظمت مسلم کے لئے ایک بہترین توجیہ اور جواز فراہم کرتے ہیں،اوراسلام کی انقلابی ،روحانی اوراخلاقی قدروں کاپراثرپیغام ہے ۔ان کی شاعری میں نری جذباتیت نہیں بلکہ وہ حرکت وعمل کاایک مثبت درس ہے ۔اس سے انسان میں خودی کے جذبے پروان چڑھتے ہیں اورملت کاتصورنکھرتاہے ۔بنابریں یہ کہاجاسکتاہے کہ اقبال نے اسلامی تعلیمات کونظم میں بیان کیاہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ اقبال سید سلیمان ندوی کی نظر میں‘‘ اختر راہی کی تصنیف ہے۔ جس میں ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی...

  • 4 #5292

    مصنف : اقبال احمد صدیقی

    مشاہدات : 6825

    قائد اعظم تقاریر وبیانات جلد 2

    (بدھ 28 فروری 2018ء) ناشر : بزم اقبال کلب روڑ لاہور
    #5292 Book صفحات: 548

    قائد اعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876ء کو پید اہوئے۔ آپ ایک نامور وکیل، سیاست دان اور بانی پاکستان تھے۔۔ آپ 1913ء سے لے کر پاکستان کی آزادی 14 اگست 1947ء تک آل انڈیا مسلم لیگ کے سربراہ رہے، پھر قیام پاکستان کے بعد اپنی وفات تک ملک کے پہلے گورنر جنرل رہے۔ سرکاری طور پر پاکستان میں آپ کو قائدِ اعظم یعنی سب سے عظیم رہبر اور بابائے قوم یعنی قوم کا باپ بھی کہا جاتا ہے۔ جناح کا یومِ پیدائش پاکستان میں قومی تعطیل کے طور پر منایا جاتا ہے۔آپ نے مسلم لیگ کے پرچم تلے رہ کر ہی آزادی پاکستان کی تحریک چلائی۔آپ نے ہندؤں کے روئیے دیکھ کر 1940ء میں ہی یہ محسوس کر لیا تھا کہ ہندوستان کے مسلمانوں کو ایک علیحدہ وطن کی جدوجہد کرنی چاہیے۔ اسی سال مسلم لیگ نے جناح کی قیادت میں قرارداد پاکستان منظور کی، جس کا مقصد نئی مملکت کی قیام کا مطالبہ تھا۔دوسری جنگ عظیم کے دوران، آل انڈیا مسلم لیگ نے مضبوطی پکڑلیاور جنگ کے ختم ہونے کے مختصر عرصے میں ہی انتخابات کا انعقاد ہوا، جس میں جناح کی جماعت نے مسلمانوں کے لئے مختص نشستوں میں سے بڑی تعداد جیت لی۔ اس کے بعد آل انڈیا کانگریس اور آل انڈی...

  • 5 #6410

    مصنف : پروفیسر عبد القیوم

    مشاہدات : 7848

    آئینہ اسلام

    (جمعہ 02 جولائی 2021ء) ناشر : بزم اقبال کلب روڑ لاہور
    #6410 Book صفحات: 119

    اسلام اللہ کےآخری نبی سیدنا محمد مصطفی ﷺ کی طرف اللہ تعالیٰ کا بھیجا ہوا دین یا نظام ِحیات ہے جس میں حضور ختم المرسلینﷺ کی وساطت سے انسانیت کے نام اللہ کے آخری پیغام یعنی قرآن مجید کی روشنی میں زندگی بسر کرنے کے جملہ احکام ومسائل کی رہنمائی موجود  ہے۔ یقیناً اسلام اللہ تعالیٰ کی طرف سے آخری اور مکمل دین ہے جو انسانیت کے لیے  تمام مسائل کا حل پیش کرتاہے۔ زیرنظر کتاب’’آئینہ اسلام‘‘پروفیسر عبد القیوم رحمہ اللہ  کی تصنیف ہےیہ کتاب اسلام کی بنیادی تعلیمات (اجزائے ایمان ،ارکان اسلام ،اسلامی اخلاق) اور ا س کے جامع تعارف پر مشتمل ہے ۔کتاب میں مذکور آیات واحادیث کی تخریج  سے اس کتاب کی افادیت دوچند ہوگئی ہے۔(م۔ا)

  • 6 #6458

    مصنف : پروفیسر عبد القیوم

    مشاہدات : 3581

    ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ( پروفیسر عبد القیوم )

    (جمعہ 20 اگست 2021ء) ناشر : بزم اقبال کلب روڑ لاہور
    #6458 Book صفحات: 50

    اس روئے ارضی پر انسانی ہدایت کے لیے  اللہ  تعالیٰ کے بعد حضرت  محمد ﷺ ہی ،وہ کامل  ترین ہستی ہیں جن کی زندگی  اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل  رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ  کی شخصیت قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیےبہترین نمونہ ہے  ۔ گزشتہ چودہ صدیوں  میں اس  ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے  ۔اور پورے عالمِ اسلام  میں  سیرت  النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا  جاتاہے   جس میں  مختلف اہل علم  اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔ زیر نظر کتابچہ ’’ہمارے رسولﷺ‘‘پروفیسر عبد القیوم رحمہ اللہ کی تحریر ہے۔پروفیسر مرحوم نےیہ کتاب دس بارہ سال کےبچوں کےلیے مرتب کی تھی۔موصوف نے حضرت رسول  اکرمﷺ کی زندگی کے حالات آسان زبان میں تحر...

  • 7 #6489

    مصنف : پروفیسر عبد القیوم

    مشاہدات : 3711

    سیرت رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم ( عبد القیوم)

    (بدھ 22 ستمبر 2021ء) ناشر : بزم اقبال کلب روڑ لاہور
    #6489 Book صفحات: 233

    اس روئے ارضی پر انسانی ہدایت کے لیے  اللہ  تعالیٰ کے بعد حضرت  محمد ﷺ ہی ،وہ کامل  ترین ہستی ہیں جن کی زندگی  اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل  رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ  کی شخصیت قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیےبہترین نمونہ ہے  ۔ گزشتہ چودہ صدیوں  میں اس  ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے  ۔اور پورے عالمِ اسلام  میں  سیرت  النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا  جاتاہے   جس میں  مختلف اہل علم  اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’سیرت رحمت عالم ﷺ‘‘ پروفیسر عبدالقیوم  رحمہ اللہ کی  تصنیف ’’تاریخ اسلام ‘‘ کا ایک حصہ ہے۔ اس کتاب میں واقعات کا تجزیہ وتحلیل اور اسباب وعلل کو نہایت...

  • 8 #7225

    مصنف : محمد زکریا رفیق

    مشاہدات : 1168

    پروفیسر عبد القیوم حیات و خدمات

    (منگل 23 جنوری 2024ء) ناشر : بزم اقبال کلب روڑ لاہور
    #7225 Book صفحات: 755

    پروفیسر عبد القیوم رحمہ اللہ علمی دنیا خصوصاً حاملین علومِ اسلامیہ و عربیہ کے حلقہ میں محتاج تعارف نہیں۔ موصوف 1909ء کو لاہور کے ایک معزز کشمیری گھرانے میں پیدا ہوئے۔ پروفیسر صاحب نے ابتدائی عمر میں قرآن مجید ناظرہ پڑھنے کے بعد اپنی تعلیم کا آغاز منشی فاضل کے امتحان سے کیا۔1934ء میں اورینٹل کالج سے ایم اے عربی کا امتحان پاس کیا۔ پھر آپ نے 1939ء سے لے کر 1968ء تک تقریبا تیس سال کا عرصہ مختلف کالجز میں عربی زبان و ادب کی تدریس اور تحقیق میں صرف کیا۔ لاہور میں نصف صدی سے زیادہ انہوں نے تعلیم و تعلّم کی زندگی گزاری۔ زیر نظر کتاب ’’استاذ الاساتذہ پروفیسر عبد القیوم رحمہ اللہ حیات و خدمات‘‘ دار المعارف ،لاہور کے ممتاز ریسرچ سکالر محترم جناب محمد زکریا رفیق حفظہ اللہ کی مرتب شدہ ہے جو کہ پانچ حصوں پر مشتمل ہے پہلا حصہ اورنٹیل کالج میگزین 1990ء (پروفیسرعبد القیوم نمبر) کے مضامین پر مشتمل ہے،دوسرا حصہ نئے مضامین پر مشتمل ہے یہ مضامین اورینٹل کالج میگزین میں شائع شدہ مواد کے علاوہ ہیں۔جبکہ تیسرا حصہ پروفیسر رحمہ اللہ کی ذاتی تحریروں اور چوتھا...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 1905
  • اس ہفتے کے قارئین 50917
  • اس ماہ کے قارئین 2122834
  • کل قارئین113730162
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست