#3925

مصنف : عبد المالک مجاہد

مشاہدات : 22011

والدین۔ اطاعت و نافرمانی، واقعات کی زبانی

  • صفحات: 400
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 16000 (PKR)
(جمعہ 29 جولائی 2016ء) ناشر : مکتبہ بیت السلام، مؤناتھ بھنجن، یو پی

حقوق العباد میں سے سب سے مقدم حق والدین کا ہے ۔ اور یہ اتنا اہم حق ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے حق ِعبادت کے بعد جس حق ذکر کیا ہے وہ والدین کا حق ہے ۔والدین کا حق یہ کہ ان کے ساتھ حسنِ سلوک کیا جائے ان کا مکمل ادب واحترم کیا جائے ،نیکی اور بھلائی کے کاموں میں ان کی اطاعت و فرنبرداری کی جائے اور ہمیشہ ان کے سامنے سرتسلیم خم کیا جائے ۔ قرآن وحدیث سے یہ بات بہت واضح ہو کر سامنے آتی ہے کہ والدین سے حسنِ سلوک سے رزق میں فراوانی اور عمر میں زیادتی ہوتی ہے ۔ جب کہ والدین کی نافرمانی کرنے والا او ران کے ساتھ حسن سلوک سے پیش نہ آنے والا اللہ کی رحمت سے دور ہوجاتا ہے اور بالآخر جہنم کا ایندھن بن جاتاہے ۔ اللہ تعالیٰ کی عبادت واطاعت کے ساتھ ،والدین سے حسن سلوک نہ کرنے والے سے اللہ تعالیٰ ناراض ہوتا ہے اور یہ ناراضگی اس کی دنیا اور آخرت دونوں برباد کردیتی ہے ۔ اس لیے یہ انتہائی ضروری ہے کہ ہم والدین کے حقوق کا پورا پورا خیال رکھیں ۔اس معاملے میں قرآن وسنت سے ہمیں جو رہنمائی ملتی ہے اس کی روشنی میں اپنے رویوں کودرست اور کردار کی تعمیر کریں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’والدین کی اطاعت ونافرمانی واقعات کی زبانی ‘‘ مکتبہ دارالسلام کے ڈائریکٹر محترم جناب مولاناعبدالمالک مجاہد﷾ کی تصنیف ہے ۔ انہوں نےاس کتاب میں والدین کی اطاعت ونافرمانی کےحوالے سے مختلف واقعات جمع کیے ہیں ۔ ان واقعات میں بلاشبہ عبرت ہے ۔ والدین کو کیسے راضی کیا جائے یہ بڑااہم سوال ہے ۔ اس کتاب میں مؤلف نےاپنےذاتی تجربات او رمختلف کتابوں کےمطالعہ کی روشنی میں بتایا کہ والدین کی خوشنودی اور رضا کیسے حاصل کی جاسکتی ہے ۔مصنف کا اس کتاب کوتحریر کرنے کامقصد ہی یہی ہے کہ ہم والدین کےساتھ حسن سلوک اور نافرمانی کے واقعات پر کر ان سے سبق حاصل کریں اور اپنے والدین کےساتھ خیر خواہی کریں۔وہ زندہ ہوں یا وفات پاچکے ہوں دونوں صورتوں میں ان کو ہماری ضرورت ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔ اور ہمیں اپنے والدین کی عزت واحترم کرنے اور ان کے حقوق ادا کرنے والابنائے۔ آمین( م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

انتساب

5

مقدمہ

12

قرآن کریم اوراحادیث کی روشنی میں والدین کادرجہ

 

قرآن کریم کی روشنی میں والدین کادرجہ

16

احادیث کی روشنی میں والدین کادرجہ

18

والدین کو راضی رکھنے کےسنہرے اصول

 

والدین کوراضی رکھنے کےسنہرے اصول

22

تین مقبول دعائیں

24

سفاک بیٹے کاعبرتناک انجام

30

ماں کی دعاسے بیٹے کی بیڑیاں ٹوٹ گئیں

34

ماں کےساتھ حسن سلوک پر بیٹی کی مغفرت

37

باپ کی دعاسے بیٹا اونچے رتبے پر پہنچ گیا

39

اویس قرنی﷫کی عظمت وفضیلت کاراز

43

بیٹے کا ایکسیڈنٹ اورماں کی دعا

46

ماں کی اطاعت کاشاندار صلہ

48

جیسی کرنی ویسی بھرنی

56

امریکی نرس کی یاپلٹ گئی

60

ماں کو مارنے والے بدبخت بیٹے پر فالج گر گیا

66

والدہ کےحقوق

70

لمبی عمر پانے اوردولتمند بننے کاآسان نسخہ

73

اللہ اللہ ابراہیم ﷤ مشرک باپ کی ہدایت کےلیے کس قدر بےقرار تھے

75

بیٹے کےانتظار میں بھٹکتی ہوئی ماں

78

والدین کی دعاسے زنجیریں ٹوٹ گئیں

81

آپ اورآپ کاسارا مال آپ کےوالد کاہے

86

بوڑھی ماں کی جان بچانے کاصلہ

90

والدین کی خدمت بھی جہاد ہے

93

خالہ سے نیکی کابرتاؤ کرو

94

دیکھو مجھے جودید عبرت نگا ہ ہو

96

جب دیار نج بتوں نےتوخدا یاوآیا

105

مشرک والدین سے کیا سلوک کیاجائے

114

پلاسٹک کی پلیٹ

116

قبرستان کی بڑھیا

121

ماں کی غمخوار بیٹی کےلیے اللہ کی مدد

124

ماں باپ کوحج کرانے کاانعام

128

آداب فرزندیسے کندھا ہوابیٹا

131

سیب اورگیند کامقابلہ

132

یحیی اورعیسی ﷤ اپنے ماں باپ کےبے حد فرماں بردار تھے

136

والدہ محترمہ کی یادمیں

137

ماں کو ستانے کابھیانک انجام

146

والدین کو راضی کرنے کےچند اوراصول

 

والدین کو راضی کرنے کےچند اوراصول

155

جیسی نیت ویسی مراد

163

سب کچھ لٹا کے ہوش میں آئے تو کیاکیا

172

تمغہ خدمت

177

اللہ نہ کرے اسے شیر نہ مارڈالے

180

قانون بھی حیران ہوگیا

183

اس کاچرچا آسمانوں میں ہے

189

بھاگوان دلہن

194

ماں کی فرمائش

199

ماں کے ساتھ کھانا کھانے سےانکار

203

چھوٹے سے بچے کی بڑی بڑی باتیں

207

ماں کاقاتل

211

اس ناسعید بیٹے کی قسمت الٹ گئی

221

اورمیری ماں چل بسی

223

ایسا کہاں سے لاؤں کہ تجھ ساکہیں جسے؟

229

ماں کی بدعا اللہ کی پناہ

234

اورچٹان ہٹ گئی

237

گورنر کی ماں

243

عیدکی خوش دفن ہوگئی

244

دودھ پیتے بچے کی گواہی

248

ماں کی فرماں برداری سےجان بچ گئی

255

دادی اماں کےساتھ حسن سلوک کاصلہ

258

قرآن کریم اورگاڑی

263

سب سےبڑا گناہ

266

یہ تھا ماں کااحترام

269

آدھی چادر کاراز

272

اللہ اللہ !کافروالدین کابھی کیامرتبہ ہے !

275

کافرماں اورمسلمان بیٹی

279

جہاد کےلیےماں باپ سےاجازت لینےکاحکم

281

والدین کو راضی رکھنے چند اوراصول

 

والدین کوراضی رکھنے کےچند اوراصول

281

اورانھوں نےمرغی کودانہ ڈال دیا

293

عمربن خطاب ﷜بھی روپڑے

295

جیل میں باپ کی خدمت کایادرگارواقعہ

302

پھر وہ مسلمان ہوگئی

305

آنکھ کاعطیہ

309

ان کو رونے کاسبب یاد آیا

314

دنیا ہی میں جنت کےمزے

315

جو میں نےکیاتھا وہی آیا مرے آگے

316

مری نماز جنازہ پڑھائی غیروں نے

319

جنت میں موسی ﷤کی رفاقت کاراز

324

ماں باپ کی خدمت سے تقدیر بدل گئی

326

باپ کی عزت کرو

333

دودلوں کی جوڑے والی دلہن

335

میری ماں ہمیشہ سچ نہیں بولتی

341

والد کے ددستوں کےساتھ بیٹے کابرتاؤ

346

روزانہ جنت کی فضا میں سونے والا خوش نصیب

351

والدین کوراضی رکھنے کےچند اوراصول

 

والدین کوراضی رکھنے کےچند اوراصول

356

ماں کے قدموں کی مٹی

370

صلہ رحمی کاکرشمہ

371

گدھے کی آواز والا نافرمان بیٹا

375

کاش میں بیٹے کی صحیح تربیت کرتا

377

تمہار ا بیٹا بھی تمہیں ذبح کردے گا

380

سب سےزیادہ بدبخت بیٹا

382

یہ ہے سوچنے کی بات اس کو باربار سوچ

384

مجھے داستان عبرت وہ سناسنا کے رویا

387

احمد ابن تیمیہ کی طرف سےوالدہ محترمہ کےنام مکتوب

389

مرنے والے سےوالدین راضی تھے

392

آخری کہانی

398

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 69451
  • اس ہفتے کے قارئین 103279
  • اس ماہ کے قارئین 1720006
  • کل قارئین111041444
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست