#2486

مصنف : ڈاکٹر محمد علی الہاشمی

مشاہدات : 8894

مثالی مسلمان مرد

  • صفحات: 527
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 21080 (PKR)
(پیر 06 اپریل 2015ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور

اسلام اللہ کا کامل دین ہے جوزندگی کے تمامسائل میں ہماری مکمل رہنمائی کرتا ہے۔ جو شخص اسے اپنا لےگا وہی کامیاب وکامران ہے اور جواس سے بے رغبتی اختیار کرے گا وہ خائب وخاسر ناکام ونامراد ہوگا۔دینِ اسلام عقادئد ونطریات اور عبادات ومعاملات میں ہماری ہر لحاظ سے رہنمائی کرتا ہے ۔اس عارضی دنیا میں ہر انسان آئیڈیل لائف کا خواہاں ہے ۔ وہ خود ایسی مثالی شخصیت بننا چاہتا ہے جو مثالی اوصاف کی مالک ہو ۔ وہ چاہتا ہے کہ اس کی عارضی زندگی میں اس کی ہر جگہ عزت ہو ، وقارکا تاج اس کے سر پر سجے ، لوگ اس کےلیے دیدہ دل اور فرش راہ ہوں، ہر دل میں اس کے لیے احترام وتکریم اور پیار کا جذبہ ہو ۔عام طور پر تولوگوں کی سوچ اس دنیا میں ہر طرح کی کامیابی تک محدود ہو کر رہ جاتی ہے ۔ لیکن حقیقت میں کامیباب اور مثالی ہستی وہ ہے جو نہ صرف دنیا میں ہی عزت واحترام ،پیار، وقار، ہر دلعزیزی اور پسندیدگی کا تاج سر پرپہنے بلکہ آخرت میں مرنے کے بعد بھی کامیاب مثالی مسلمان ثابت ہو کر دودھ، شہد کی بل کھاتی نہروں چشموں اور حورو غلمان کی جلو ہ افروزیوں سے معمور جنتوں کا مالک بن جائے۔ زیر نظر کتاب ’’ مثالی مسلمان مرد‘‘ سعودی عرب کی ایک علمی شخصیت شیخ محمدعلی الہاشمی کی تصنیف کا ترجمہ ہے۔ اس کتاب میں انہوں نے قرآن وسنت کی نصوص جمیلہ اوردلائل قویہ کی روشنی میں ایک خالص مسلمان کی سچی تصویر پیش کی ہے۔ عقائد صحیحہ اوراعمالِ صالحہ کے ذریعے سے اسلامی تہذیب وتمدن اور حسنِ معاشرت کے خدوخال نمایاں کیے گئے ہیں۔ ایک مسلمان کا اپنے مالکِ حقیقی، والدین، اعزہ واقرباء،اولاد واحبا، ازواج واصدقاء کے ساتھ جو صحیح تعلق ہونا جاہیے اسے نہایت عمدگی سے ساتھ ضبط تحریر میں لایا گیا ہے۔ اور ساتھ ہی ساتھ اہل اسلام میں جو کمزور پہلو ہیں انہیں بھی اجاگر کیا گیا ہے ۔یعنی یہ کتاب بتاتی ہےکہ دنیا او رآخرت میں مثالی مسلمان بننے کے لیے کیا کرنا ہے کہ جوآپ کو ہر ایک کی آنکھ کا تارا بنادے۔ لوگ آپ کی مثال دیں کہ اگر زندگی سنوارنی ہےتواس شخص کو آئیڈیل بنائیں۔ الغرض اس کتاب میں کامیاب مثالی مسلمان مرد کی کتاب وسنت کی روشنی مین دلکش تصویر پیش کی گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کواسلامی تعلیمات کے مطابق آئیڈیل مسلمان بننے کی توفیق عطافرمائے، اس کتاب کو تمام اہل اسلام کےلیے نفع بخش بنائے، کتاب کے مصنف ،مترجم، ناشر کی تما مساعی جمیلہ کو شرف قبولیت سے نوازے ۔ اور اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطافرمائےمحترم محمد طاہر نقاش﷾ کو اور ان کے علم وعمل ،کاروبار میں برکت او ران کو صحت وتندرستی والی زندگی عطائے فرمائے کہ وہ اصلاحی وتبلیغی کتب کی اشاعت کے ذریعے دین ِاسلام کی ااشاعت وترویج کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے اپنے ادارے’’ دار الابلاغ‘‘ کی تمام مطبوعات مجلس التحقیق الاسلامی کی لائبریری اور کتاب وسنت ویب سائٹ پر پبلش کرنے کے لیے ہدیۃً عنائت کی ہیں۔آمین (م ۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

حرف تمنا :زندگی گزارنے کا سلیقہ  

 

18

تصدیر:نسخہ شفا اور شاہراہ زندگی

 

20

تقدیم :کاش! آج کا یہ مسلمان

 

26

مقدمہ مؤلف :ڈاکٹر محمد علی الہاشمی

 

29

باب :1

 

مثالی مسلمان مرد کا تعلق اپنے رب کے ساتھ

 

مسلمان بیدار قلب اور روشن بصیرت کاحامل ہوتا ہے

 

36

شرک سےاجتناب اور توحید کا پاس کرتا ہے

 

37

حکم الہٰی کی اطاعت کرتا ہے

 

38

اپنے متعلقین کےبارے میں جوابدہی کا احساس رکھتا ہے

 

40

توبہ و استغفار کرتا رہتا ہے

 

41

مسلمان کا مقصد زندگی رضائے الہٰی کا حصول ہوتا ہے

 

42

مسلمان فرائض وارکان اور نوافل اداکرنےوالا ہوتا ہے

 

43

مسلمان روزہ رکھنےوالا ہوتا ہے

 

58

مسلمان بیت اللہ کا حج کرتاہے

 

66

اس کی زندگی سراپابندگی اور عبادت ہوتی ہے

 

67

قرآن کی کثرت سےتلاوت کرتا ہے

 

69

باب :2

 

مثالی مسلمان مرد کا تعلق اپنے نفس کے ساتھ

 

تمہید

 

73

1۔جسم

 

کھانےپینے میں اعتدال سے کام لیتا ہے

 

74

جسمانی ورزش کرتا رہتا ہے

 

76

اپنا بدن اور کپڑے صاف رکھتا ہے

 

77

اپنی ہیئت درست رکھتا ہے

 

83

ب۔ عقل

 

مسلمان علم کو فضیلت اور شرف سمجھتا ہے

 

88

علم کاحصول موت تک جاری رکھتا ہے

 

90

مسلمان کو کس علم میں مہارت رکھنی چاہیے؟

 

94

اپنے خاص موضوع میں مہارت رکھتا ہے

 

95

فکر کے دریچے کھولے رکھتا ہے

 

96

ح۔ روح

 

عبادت کے ذریعے سے روح کو جلا بخشتا ہے

 

98

نیک دوست کےساتھ رہتا ہے

 

99

ایمان کی مجلسوں میں شریک ہوتا ہے

 

99

بکثرت مسنون دعائیں دہراتا رہتا ہے

 

101

باب :3

 

مثالی مسلمان مرد کا تعلق اپنےوالدین کے ساتھ

 

والدین کےساتھ حسن سلوک کرتا ہے

 

104

ان کی قدر و منزلت اور ان کےحقوق پہچانتا ہے

 

104

ان کےساتھ حسن سلوک کرتا ہے خواہ وہ غیر مسلم ہوں

 

111

ان کی نافرمانی سے بہت ڈرتا ہے

 

112

پہلے ماں کی خدمت بجالاتا ہے پھر باپ کی

 

113

ان کے دوستوں اور عزیزوں کے ساتھ حسن سلوک کرتا ہے

 

117

وہ ان کے ساتھ کس طرح حسن سلوک کرتا ہے ؟

 

119

باب : 4

 

مثالی مسلمان مرد کا تعلق اپنے بیوی کے ساتھ

 

شادی اورعورت اسلام کی نظر میں

 

126

مسلمان کیسی بیوی چاہتا ہے ؟

 

127

اپنی ازدواجی زندگی میں اسلامی طریقہ کا التزام کرتا ہے

 

130

حقیقی مسلمان مثالی شوہر ہوتا ہے

 

136

کامیاب شوہر ثابت ہوتا ہے

 

145

اپنی بیوی کےساتھ زیر کی اوردور اندیشی سے کام لیتا ہے

 

146

اس کے نقص کی تکمیل کرتا ہے

 

146

عورت کی بہترین نگہبانی کرتا ہے

 

147

باب :5

 

مثالی مسلمان مرد کا تعلق اپنےاولاد کے ساتھ

 

مسلمان اپنی اولاد کے سلسلہ میں اہم ذمہ داری کا احساس رکھتا ہے

 

158

ان کی تربیت میں بہترین اسالیب اخیتار کرتا ہے

 

160

ان کو اپنی محبت وشفقت کا احساس دلاتا ہے

 

163

ان پر بہ رضا و رغبت سخاوت سےخرچ کرتا ہے

 

166

شفقت و مہربانی اور نفقہ میں لڑکوں اور لڑکیوں کے درمیان فرق نہیں کرتا

 

168

ان کےدرمیان مساوات کا برتاؤ کرتا ہے

 

173

ان کے اندر بلند اخلاق کی نشوو نما کرتا ہے

 

175

باب : 6

 

مثالی مسلمان مرد کا تعلق اپنےعزیزوں اور رشتہ داروں کے ساتھ

 

اسلام میں رشتہ کا مقام

 

177

مسلمان اسلامی تعلیمات کامطابق صلہ رحمی کرتا ہے

 

187

اپنے رشتہ داروں کے ساتھ صلہ رحمی کرتا ہے خواہ وہ غیر مسلم ہی کیوں نہ ہوں

 

192

صلہ رحمی کا وسیع تر مفہوم پیش نظر رکھتا ہے

 

194

رشتہ دارون کے ساتھ صلہ رحمی کرتا ہے خواہ وہ اس کے ساتھ صلہ رحمی نہ کریں

 

195

باب:7

 

مثالی مسلمان مرد کا تعلق اپنے پڑوسیوں کے ساتھ

 

مسلمان اپنے پڑوسیوں کے ساتھ بہترین معاملہ کرتا ہے

 

199

پڑوسی کےساتھ حسن سلوک کے سلسلہ میں تعلیمات کو پیش نظر رکھتا ہے

 

200

سچا مسلمان اپنے پڑوسی کے ساتھ نرمی کا برتاؤ کرتا ہے

 

203

جواپنے لیے پسند کرتا ہے وہی اپنے پڑوسی کےلیے پسند کرتا ہے

 

203

انسانیت کی بد بختی مسلمان اور اس کے اخلاق کے مفقود ہو جانے کے سبب ہے

 

205

مسلمان حتی الامکان اپنے پڑوسی کےساتھ نیک سلوک کرتا ہے

 

208

پڑوسیوں کےساتھ حسن سلوک میں مسلم اور غیر مسلم کی تفریق نہیں کرتا

 

209

اپنےحسن سلوک میں قریب ترین پڑوسی کو مقدم رکھتا ہے

 

210

سچا مسلمان بہترین پڑوسی ہوتا ہے

 

212

بد اخلاق پڑوسی اور اس کے بارے میں وعیدیں

 

213

برا پڑوسی کےاعمال ضائع ہو جاتے ہیں

 

215

سچا مسلمان اپنے پڑوسی کے ساتھ کسی گناہ میں مبتلا ہونے سے بچتا ہے

 

216

پڑوسی کےساتھ خیر کا معاملہ کرنے میں کوتاہی نہیں کرتا

 

218

اپنے پڑوسی کی لغزشوں اور اذیتوں پر صبر کرتا ہے

 

219

اپنے پڑوسی کی برائی کا جواب سے نہیں دیتا

 

221

اپنے پڑوسی کے حقوق پہچانتا ہے

 

222

باب : 8

 

 

مثالی مسلمان مرد کا تعلق اپنے بھائیوں اور دوستوں کے ساتھ

 

 

مسلمان اپنے بھائیوں اوردوستوں سے صرف اللہ کے لیے محبت کرتا ہے

 

224

اللہ کے لیے محبت کرنےوالوں کا مقام

 

225

مسلمانوں کی زندگی میں للہی محبت کے اثرات

 

232

مسلمان اپنے بھائیوں سے مقاطعہ اور ترک تعلق نہیں کرتا

 

235

ان کےساتھ فراخ دلی اور عفو و درگزر سےکام لیتا ہے

 

241

ان سے خندہ پیشانی کےساتھ ملتا ہے

 

242

ان کی خیرخواہی کرتا ہے

 

244

حسن سلوک اور وفاداری کو اپنا شعار بناتا ہے

 

247

اپنے بھائیوں کےساتھ نرمی سے پیش آتا ہے

 

250

ان کی غیبت نہیں کرتا

 

252

ان سے تنازعہ ،بے جا ہنسی مذاق اور وعدہ خلافی کرنے سے اجتناب کرتا ہے

 

255

فیاضی اور ایثار سےکام لیتا ہے

 

255

اپنے بھائیوں کے لیے غائبانہ طور پر دعا کرتا ہے

 

265

باب : 9

 

 

مثالی مسلمان مرد کا تعلق اپنے معاشرہ کے ساتھ

 

 

مسلمان سچ بولتا ہے

 

271

دغا بازی ، دھوکا دہی اور غداری سے احتراز کرتا ہے

 

272

حسد نہیں کرتا

 

275

خیر خواہ ہوتا ہے

 

278

وعدہ کا پکا ہوتا ہے

 

281

اچھے اخلاق کا حامل ہوتا ہے

 

284

حیا سے متصف ہوتا ہے

 

290

لوگوں کے ساتھ نرمی سے پیش آتا ہے

 

293

رحم و کرم کا برتاؤ کرتا ہے

 

298

عفو و درگزر سے پیش آتا ہے

 

304

فیاض اور فراخ دلی ہوتا ہے

 

312

خندہ روئی سے ملتا ہے

 

313

خوش طبع اور ظریف ہوتا ہے

 

314

حلیم اور برد بار ہوتاہے

 

320

گالی گلوچ اور بدگوئی سےاجتناب کرتاہے

 

324

کسی کو ناحق فسق و کفرکی تہمت نہیں لگاتا

 

329

شرمیلا ہوتاہے اور عیوب کی پردہ پوشی کرتا ے

 

330

لایعنی چیزوں میں نہیں پڑتا

 

334

جھوٹ بولنے سےاحتراز کرتاہے

 

338

بدگمانی سے بچتا ہے

 

340

راز کا افشا نہیں کرتا

 

344

تکبر نہیں کرتا

 

349

تواضح اختیار کرتا ہے

 

353

کسی کامذاق نہیں اڑاتا

 

355

بڑوں اور اہل فضل کی تعظیم کرتا ہے

 

356

نیک لوگوں کی صحبت اختیار کرتا ہے

 

362

لوگوں کونفع پہنچانے اور نقصان سےبچانے کی کوشش کرتا ہے

 

366

مسلمانوں کے درمیان صلح کرانے کی کوشش کرتاہے

 

374

حق کی طرف دعوت دیتا ہے

 

377

معروف کاحکم دیتا ہے اور منکر سےروکتا ہے

 

381

اپنی دعوت میں حکمت اور خوش اسلوب کوملحوظ رکھتا ہے

 

385

منافقت کا رویہ نہیں اختیار کرتا

 

390

ریا اور مباہات سے دور رہتا ہے

 

395

استقامت اور ثابت قدمی کواپنا شعار بناتا ہے

 

401

بیمار کی عیادت اور مزاج پرسی کرتا ہے

 

404

جنازہمیں شریک ہوتا ہے

 

412

احسان کا بدلہ دیتا ہے اور اس پر شکریہ ادا کرتاہے

 

421

لوگوں کےدرمیان کھل مل کر رہتا ہے اور ان کی اذیتیں برداشت کرتا ہے

 

423

لوگوں کوخوش رکھتا ہے

 

426

خیر کی طرف رہنمائی کرتا ہے

 

427

نرمی سےپیش آتا اور سختی سےاجتناب کرتا ہے

 

428

فیصلہ کرنے میں انصاف سےکام لیتاہے

 

430

کسی پر ظلم نہیں کرتا

 

432

بلند مقاصد کو پیش نظر رکھتا ہے

 

434

مبالغہ آرائی اور تکلف سےگفتگو نہیں کرتا

 

435

کسی کی مصیبت پر خوش نہیں ہوتا

 

436

سخی اور فیاض ہوتا ہے

 

436

جن لوگوں پر خرچ کرتا ان پر احسان نہیں جتاتا

 

458

مہمان نواز ہوتا ہے

 

460

دوسروں کواپنی ذات پرترجیح دیتا ہے

 

466

تنگ دست قرض دار کو مہلت دیتا ہے

 

468

دست سوال دراز کرنےسے احتراز کرتاہے

 

471

وہ لوگوں سےمحبت کرتا ہے اور لوگ اس سے بھی محبت کرتے ہیں

 

473

اپنی عادتوں کو اسلامی سانچہ میں ڈھالتا ہے

 

476

سلام کورواج دیتا ہے

 

495

دوسروں کے گھر میں بغیر اجازت نہیں داخل ہوتا

 

503

مجلس کے آداب کا خیال رکھتاہے

 

509

مجلس میں جمائی لینے سے حتی الامکان احتراز کرتا ہے

 

512

چھینک آنے کے وقت اسلامی آداب کا لحاظ رکھتا ہے

 

513

کسی دوسرے کے گھر میں نہیں جھانکتا

 

516

عورتوں کی مشابہت نہیں اختیار کرتا

 

517

آخری بات

 

519

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 88347
  • اس ہفتے کے قارئین 122175
  • اس ماہ کے قارئین 1738902
  • کل قارئین111060340
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست