کل کتب 4

دکھائیں
کتب
  • 1 #1853

    مصنف : سید قاری عبد الرؤف مومن زیدی

    مشاہدات : 19350

    بلاغت مومن

    (پیر 18 اگست 2014ء) ناشر : شرکت پرنٹنگ پریس لاہور
    #1853 Book صفحات: 362
    علومِ عربیہ میں علم معانی  اورعلم  بیان کو ایک اہم مقام حاصل ہے  اور فصاحت وبلاغت کے رموز کافہم وادراک اس علم کا مرہون منت ہے  عربی دانی  کےلیے  یہ علم ایک کلیدی حیثیت رکھتا ہے ۔اس علم کے حصو ل کےلیے جودشواریاں ہیں اہل علم ان سے بخوبی آگاہ ہیں ۔جس کی وجہ سے  اکثر مدارس  نے  تلخیص المفتاح کو نصاب سے نکال دیا ہے ۔زیر نظر کتاب’’بلاغۃ مؤمن‘‘ علم معانی کی  معروف  کتاب ’’تلخیص المفتاح ‘‘کی  اردو شرح  ہے جوکہ سیدقاری  عبدالرؤف مؤمن زیدی﷾ کی  کاوش ہے ۔  درس نظامی پڑھنے اور پڑھانے والوں کےلیے انتہائی مفید ہے ۔کتاب ہذا بلاغۃ مؤمن 360 صفحات پر محیط دو جلدوں میں مشتمل ہے ۔اللہ تعالی فاضل مصنف  کی اس  کاوش کو   قبول فرمائے  (آمین) (م۔ا)  
  • 2 #6498

    مصنف : محمد عبید اللہ الاسعدی

    مشاہدات : 12567

    تسہیل البلاغۃ

    (جمعہ 01 اکتوبر 2021ء) ناشر : مجلس نشریات اسلامی کراچی
    #6498 Book صفحات: 210
    علومِ عربیہ میں علم معانی  اورعلم  بیان کو ایک اہم مقام حاصل ہے  اور فصاحت وبلاغت کے رموز کافہم وادراک اس علم کا مرہون منت ہے  عربی دانی  کےلیے  یہ علم ایک کلیدی حیثیت رکھتا ہے ۔ مسلمانوں نے جوعلوم وفنون خودایجاد کئے اورجن میں وہ کسی کے مرہون منت نہیں، ان میں سے ایک  فن بلاغت بھی ہے۔لیکن اس علم کے حصو ل کےلیے جودشواریاں ہیں اہل علم ان سے بخوبی آگاہ ہیں ۔جس کی وجہ سے  اب  اکثر مدارس   کے نصاب سے اس علم کی قدیم نصابی کتابیں نکال دی ہیں  گئی ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’تسہیل البلاغہ‘‘مولانا محمد عبید اللہ الاسعدی صاحب کی  تصنیف ہے ۔فاضل مصنف نے علم بلاغت کی مشہور کتب(تلخیص المفتاح، مختصر  المعانی،البلاغۃ الواضحۃ،سفینۃ البلغاء)وغیرہ سےاستفادہ کرکے اس کتاب کو سہل انداز میں مرتب کیا ہے ۔ ہرسبق کےآخر میں سوالات کی صورت میں مشق بھی موجود ہےان  سوالات حل کرنے سے  سبق کی تفہیم میں آسانی ہوجاتی ہے۔(م۔ا)
  • 3 #3658

    مصنف : جمیل احمد سکروڈوی

    مشاہدات : 72105

    تکمیل الامانی شرح اردو مختصر المعانی

    (منگل 05 اپریل 2016ء) ناشر : مکتبہ سید احمد شہید، خٹک
    #3658 Book صفحات: 386
    بلا شبہ یہ حقیقت روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ کلام الٰہی ہر قسم کی غلطی سے مبّرا و منزّا ہے۔ قرآن مجید اپنی فصاحت و بلاغت کے اعتبار سے کامل و اکمل ترین کتاب ہے۔ یہ واحد آسمانی کتاب ہے جو اپنی اصل صورت میں محفوظ ہونے کے ساتھ ساتھ زندگی کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیے ہوئی ہے۔ ہر دور میں مفسرین و محدثین نے مختلف انداز سے اس کی تفاسیر و عجائب کو قلمبند کیا اور بنی نوع آدم کی علمی تشنگی کی آبیاری کرتے رہے۔ لیکن قرآن مجید کے درست مطالب و مفاہیم کو سمجھنے کے لیے کچھ علوم کا حاصل کرنا بہت ضروری اور اہم ہے ان کے بغیر انسان علوم قرآن پر مکمل دسترس حاصل نہیں کر سکتا۔ اس لیے قرآن مجید کو سمجھنے کے لیے جہاں عربی گرائمر(نحو و صرف) نہایت ضروری ہے وہاں ایک عالم کے لیے علوم ثلثہ(علم معانی، علم بیان، علم بدیع) کا جاننا بھی بہت ضروری ہے۔ زیر نظر کتاب"تکمیل الامانی اردو شرح مختصر المعانی" حضرت مولانا جمیل احمد سکروڈوی کی علمی تصنیف ہے۔ کتاب" مختصر المعانی" درس نظانی کی اہم کتب میں سے ہے۔ فاضل مصنف نے اس کی اردو شرح کو بہت محنت و لگن سے پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی سعی جلیلہ ک...
  • 4 #7032

    مصنف : فخر الزمان اخوند زادہ

    مشاہدات : 4105

    درسی تقریر برائے مختصر المعانی جلد اول

    dsa (جمعہ 16 جون 2023ء) ناشر : مکتبہ عمر فاروق، کراچی
    #7032 Book صفحات: 569
    علامہ مسعود بن عمر بن عبد الله تفتازانى خراسان کے علاقہ تفتازان میں 712ھ بمطابق 1312ء کو پیدا ہوئے ۔ آپ اپنے وقت کے بہت بڑے فقیہ، اصولی ، مفسر اور محدث تھے ، عربی لغت اور منطق کے امام تصور کیے جاتے تھے ۔علم کلام ، فلسفہ، بلاغت، منطق وغیرہ پر آپ نے کئی کتابیں تصنیف کیں۔ پاک و ہند کے مدارس دینیہ میں درس نظامی کے نصاب میں شامل کتاب ’’ مختصر المعانی ‘‘ علامہ تفتازانی کی مشہور کتاب ہے ۔یہ کتاب فن بلاغت کی معرکۃ الآراء کتاب ہے درسِ نظامی کی مشہور اور مشکل ترین کتابوں میں اس کا شمار ہے جو کہ علومِ ثلاثہ (علم معانی ، علم بدیع،علم بیان) سے متعلق ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ درسی تقریر برائے مختصر المعانی ‘‘ مولانا محمد امین(استاد الحدیث جامعہ فریدیہ ،اسلام آباد) کے افادات سے ماخوذ ہے مولانا فخر الزمان اخوند زادہ نے اسے مرتب کیا ہے ۔طلباء اس کتاب سے مستفید ہو کر کتاب مختصر المعانی کو آسانی سے سمجھ سکتے ہیں ۔ (م۔ا) 

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 37622
  • اس ہفتے کے قارئین 224698
  • اس ماہ کے قارئین 798745
  • کل قارئین110120183
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست