#4997

مصنف : ڈاکٹر یوسف القرضاوی

مشاہدات : 6724

معاصر اسلامی فکر۔2؛ اسلام اور سیکولرزم

  • صفحات: 261
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 11745 (PKR)
(منگل 28 نومبر 2017ء) ناشر : ادارہ تحقیقات اسلامی، بین الاقوامی یونیورسٹی، اسلام آباد

اِسلامی نظریے کی ایک خصوصیت اُس کی ہمہ گیری اور جامعیت ہے۔ اِسلام نے زندگی کے ہر پہلو میں اِنسان کی رہنمائی کی ہے۔ اِسلام کی جامع رہنمائی اخلاقِ فاضلہ کی بلندیوں کی طرف اِنسان کو لے جاتی ہے اور بارِ امانت کا حق ادا کرنے کے لیے اس کو تیار کرتی ہے ۔ اِسلام نے اشخاص کی انفرادی اصلاح کو کافی نہیں سمجھا ہے بلکہ معاشرے اور ریاست کی اصلاح کو کلیدی اہمیت دی ہے۔ اسی طرح اسلام کے نزدیک صرف باطن کی درستگی کا اہتمام کافی نہیں بلکہ ظاہر کی طرف توجہ بھی ضروری ہے۔ انسانی زندگی کے تمام شعبے اسلام کے نزدیک اہم ہیں، خاندانی نظام، معاشرتی روابط ، معاشی تگ و دو، سیاست و حکومت، صلح وجنگ، تہذیب وتمدن، ثقافت و فنونِ لطیفہ اور تعلیم وتربیت سب پر اسلام نے توجہ کی ہے۔ اِسلام کی دعوت سامنے آجانے کے بعد سوال پیدا ہوتا ہے کہ سیکولرزم کس بات کا علمبردار ہے اور وہ اِنسانوں کے سامنے کیا پیغام پیش کرتا ہے؟ آج کل بحث وگفتگو میں سیکولرزم کی اصطلاح بہت استعمال ہوتی ہے۔یعنی ’’سیکولرزم ایسا نظریہ ہے جو اِس دنیا کے معاملات سے بحث کرتا ہے اور روحانیت یا تقدس سے عاری ہے۔ یہ مذہب یا مذہبی عقیدے سے کوئی سروکار نہیں رکھتا‘‘۔ زیرِ تبصرہ کتاب ’’اسلام اور سیکولرزم‘‘ مصنف یوسف القرضاوی نے ایک عام فہم اور پرزور اسلوب میں اسلامی ریاست کی وکالت، اس کے خدوخال کی وضاحت اور سیکولرزم کے تصور کی نفی کی ہےجس کے تحت اسلام کو ریاستی امور سے بے دخل قرار دیا جاتا ہے۔ بنیادی طور یہ کتاب عربی زبان میں ہے مگرکتاب کا موضوع اور اس کی علمی حیثیت کی بنا پراس کتاب کو اردو قالب میں محترم ڈاکٹر ساجد الرحمان صدیقی نے انجام دیا ہے۔ اللہ رب العزت ان کی محنت کو قبول فرمائے۔ آمین ( پ،ر،ر)

عناوین

صفحہ نمبر

سیکولرزم اور دستور

87

سیکولرزم اور قوم کا منشاء

89

سیکولرزماور قومی مفاد

97

سیکولرزم: ایک بیرونی نظریہ

103

اختلافی امور کا تعین

105

اسلام اور سیکولرزم

107

سیکولرزم اور عقیدہ

110

سیکولرزم اور عبادت

120

سیکولرزم اور اخلاق

122

سیکولرزم شریعت

125

سیکولرزم اور نفاذ شریعت

128

شریعت کی ہمہ گیر موزونیت

153

شریعت کا نفاذ

173

شریعت اور انسانی تجربات

179

دور حاضر میں اسلام کے تجربات

192

شبہات کا ازالہ

200

مصریت، عربیت اور اسلامیت

205

سیکولرزم کی حامی دین دار

211

اسلامی بیداری: حقائق اور اوبام

214

اسلامی بیداری، استعمار اور صہونیت

222

خاتمہ

228

حواشی اور حوالہ جات

240

اشاریہ

244

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 91511
  • اس ہفتے کے قارئین 304266
  • اس ماہ کے قارئین 91511
  • کل قارئین113983511
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست