قرآن مجید اپنے تلاوت کرنے والوں اور ماننے والوں کے سامنے بہت سے مطالبات اورتقاضے پیش کرتا ہے :اولاً یہ کہ اس قرآن مجید کووحی حق پرمشتمل اور منزل من اللہ تسلیم کیا جائے ، اس کے احکام پر شرح صدر کے ساتھ ایمان لایا جائے ،اس کےاحکام پر شرح صدر کے ساتھ ایمان لایا جائے ، اس کے متن میں صفات المؤمنین کوبیان کیا گیا ہے ان پر صدق دل سےعمل کیا جائے اورانہی کی روشنی میں سیرت سازی کی جائے اس لیے اس کے ادب واحترام کے بہت سے لوازم بیان کیے گئے آج انسانیت کے پاس یہ واحدصحیفۂ آسمانی ہے جس سے منشائے الٰہی معلوم کیا جاسکتاہے۔ادارہ تحقیقات اسلامی ،اسلام آباد کے تعاون سے علوم قرآ ن کےسلسلے میں1997ء میں چارروزہ مذاکرے کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں ملک بھر کی جامعات، دینی مدارس اور دیگر علمی حلقوں کے محققین نے کافی تعداد میں شرکت کی اور اپنے علمی مقالات ومحاضرات پیش کیے جو بعد میں سہ ماہی فکرونظر کی خصوصی اشاعت میں شائع ہوئے۔ زیر تبصرہ کتاب’’برصغیر میں مطالعہ قرآن‘‘ انہی مقالات کا مجموعہ ہے ۔جسے صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن صاحب مرتب کیا اور ادارہ تحقیقات اسلامی ،اسلام آباد کے زیر اہتمام 11تا13نومبر2014ء کو’’پاکستان میں مطالعۂ قرآن کی صورت حال‘‘ کے عنوان پر منعقد ہونے والی کانفرنس میں ان مقالات کوکتاب شکل میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ اس کتاب میں علو القرآن ،اردو تفاسیر اور مفسرین کا تعارف، تذکرہ اور قرآن کے حوالے سے کئی اہل علم اور مضمون نگاروں کے علمی مضامین شامل ہیں۔(م۔ا)
عناوین |
صفحہ نمبر |
پیش لفظ |
5 |
باب اول: علوم القرآن |
|
قرآن فہمی کے اصول (علمی کام کا جائزہ)۔۔ ڈاکٹر عبد الرشید رحمت |
11 |
بر صغیر میں مطالعہ قرآن: تراجم و تفاسیر۔۔۔ ڈاکٹر اعجاز فاروق اکرم |
75 |
بر صغیر کے حوالے سے خدمات لغات القرآن کا تحقیقی جائزہ ۔۔۔ ڈاکٹر فضل احمد |
119 |
بر صغیر میں مطالعہ قرآن۔ بحوالہ شیعیت ۔۔۔ سید حسین عارف نقوی |
129 |
اعجاز القرآن۔۔۔ شگفتہ خانم |
143 |
مضامین قرآن کے اشارے۔۔۔ عبد العزیز عرفی |
175 |
باب دوم: اردو تفاسیر اور مفسرین |
|
بیان القرآن (مولانا اشرف علی تھانوی) ایک جائزہ۔۔۔ پروفیسر ڈاکٹر صلاح الدین ثانی |
199 |
بیان القرآن مصنفہ حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی ایک تحقیقی جائزہ۔۔۔ سید ابو الخیر کشفی |
229 |
التفسیر ات الاحمدیہ۔۔۔ ڈاکٹر محمد طفیل |
237 |
مولانا سیدابو الاعلیٰ مودوی بحثیت مفسر۔۔۔ ڈاکٹر خالد علوی |
255 |
تفسیر ثنائی اور رد مذاہب باطلہ۔۔۔ تاج الدین لازہری |
317 |
ترجمہ: قرآن۔۔۔ قرآن فہمی کا ایک پہلو (تفسیر ضیاء القرآن کا خصوصی مطالعہ)۔۔۔ ڈاکٹر افتخار الحسن میاں |
339 |
بر صغیر کی چند اہم تفاسیر۔۔۔ ایک تقابلی جائزہ۔۔۔ خورشید احمد ندیم |
353 |
بلوچستان میں قرآن مجید کے تراجم و تفاسیر۔۔۔ پرفیسر ڈاکٹر انعام الحق کوثر |
385 |
باب سوم: مخطووطات |
|
مبہمات القرآن میں ایک اہم خطی کتاب۔۔۔ ڈاکٹر احمد خان |
407 |
علوم القرآن پر چند نادر فارسی/ عربی مخطوطات کا تعارف (مسعود جھنڈیر اسلامیہ لائبریری میلسی)۔۔ ڈاکٹر محمد شریف سیالوی |
419 |