کتاب الدعا

  • صفحات: 507
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 20280 (PKR)
(ہفتہ 14 دسمبر 2013ء) ناشر : نعمانی کتب خانہ، لاہور

انسان کی زندگی میں بسااوقات کچھ ایسے لمحات و واقعات پیش آجاتے ہیں، کہ وہ دنیاوی ذرائع اور وسائل کی کثرت کے باوجود اپنے آپ کو بے بس اور مجبور محض محسوس کرتا ہے۔ اس عالم بےساختہ میں اس کے ہاتھ دعا کےلیے اٹھتے ہیں اور اس کی زبان پر چند دعائیہ کلمات اداء ہوتے ہیں۔ اس صورت حال میں اپنے سے کسی بالاتر ہستی کو پکارنا، دعا اورمناجات کے زمرے میں شامل ہے۔ دنیا کے ہر مذہب میں دعا  کا یہ تصور موجود رہا ہے، مگر اسلام نے دعا کی حقیقت کو ایک مستقل عبادت کا درجہ عطا کیا ہے۔قرآن مجیدمیں بے شمار دعائیں موجود ہیں۔ سورۃ فاتحہ سے بہتر ین دعا کی اور کیا صورت ہوسکتی ہے، اور آخری دو سورتوں (معوذتین) سے بہتر استعاذہ اور مدد کےلیے کیا اذکار ہوسکتے ہیں۔ حقیقیتِ دعا کو اسلام سے بہتر نداز میں کسی دوسرے مذہب نے پیش نہیں کیا، اور نبی کریم ﷺ سے بہتر کسی نے اس کے آداب وضوابط اور کلمات عطا نہیں فرمائے۔ مگر افسوس کہ آج  بازار میں دعاوں کے نام پربعض ایسی کتب پھیلائی جارہی ہیں ،جن  میں مشرکانہ اور جہل آمیز کلمات ملتے ہیں ۔جن کی ادائیگی سے پریشانیاں دور ہونے اور مصیبتیں ٹلنے کے بجائے  ہمارے نامہ اعمال کی سیاہی میں کچھ اور اضافہ ہوجاتا ہے۔ اس کتاب کے مطالعے سے دعا اور اس سے متعلقہ مسائل، آداب، ضوابط اور قبولیت وعدم قبولیت کے اسباب سمیت دعا کے تمام مسائل سمٹ آئے ہیں۔ گویا دریا کو کوزے میں بند کردیا گیا ہے۔ دعا کے ساتھ منسوب غیر شرعی تصورات، جن میں توسل وغیرہ کو بہت گمراہ کن انداز میں پیش کیا جاتا ہے،کی  بھی علمی وتحقیقی انداز میں شرعی دلائل کے ساتھ تردید کی گئی ہے۔ مسنون دعا ایک بندۂ مومن کو عرش الٰہی کے قریب اور قبولیت کے مقام پر فائز کر دیتی ہے، اور غیر مسنون  اور من گھڑت دعائیں اسے شرک وبدعات کی  اتھاہ گہرائیوں میں جا گراتی ہیں ۔زیر نظر کتاب کے مطالعہ سے ہمیں قبولیت دعا کا وہ خزانہ مل جائے گا جس سے زیادہ اس دنیا میں ہماری کوئی اور ضرورت نہیں ہے۔ آئیے اس کتاب کے مطالعے سے ہم استجابت کے خزانوں کو حاصل کریں اورہر نوع کی بریشانیوں سے نجات حاصل کریں۔ اللہ تعالیٰ اس علمی اور تحقیقی کاوش کو عامۃ الناس میں مقبول بنائے۔ آمین۔(ک۔ح)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض مترجم

 

21

مقدمہ از مولف

 

24

باب اول ۔ دعا کا معنی و مفہوم ، آداب دعا اور قبولیت کی اقسام

 

33

فصل اول ۔

 

35

مبحث اول ۔ دعا کا لغوی و شرعی معنی

 

37

مبحث دوم ۔ دعا کے معنی و مفہوم پر دلالت کرنے والے الفاظ کا بیان

 

60

فصل ثانی

 

86

مبحث اول ۔دعا کی اقسام

 

86

مبحث ثانی ۔ صیغوں اور متعلقات کی حیثیت سے دعا کی اقسام

 

105

فصل ثالث

 

115

مبحث اول ۔دعا کے آداب

 

115

آداب عدمیہ

 

116

دعا میں زیادتی نہ کی جائے

 

117

مبحث ثانی۔آداب ثبوتیہ

 

127

مبحث ثالث ۔ دعا کی قبولیت کی اقسام

 

143

باب دوم ۔ عقائد میں دعا کی قدر و منزلت اور مسئلہ تقدیر

 

149

فصل اول ۔ عقائد و عبادات میں دعا کی قدر و منزلت

 

151

مبحث اول ۔ دعا توحید و ایمان اور وجود باری پر دلالت میں تقویت کا باعث ہے

 

151

مبحث ثانی ۔ دعا تو توحید کی اقسام ثلاثہ سے تعلق

 

156

فصل ثانی ۔ دعا اور تقدیر میں تعارض نہیں

 

185

مبحث اول ۔ دعا کے بارے میں لوگوں کے مذاہب و نظریات اور دلائل پر تبصرہ

 

185

فصل ثالث

 

215

مبحث اول ۔ علما کے اقوال ، حکم دعا کے بارے میں

 

217

مبحث ثانی ۔ راجح مسئلہ

 

222

باب سوم ۔ غیر مشروع دعا کا بیان

 

231

فصل اول ۔ غیراللہ سے دعا اور اس کے مفاسد

 

233

مبحث اول ۔ غیراللہ کو پکارنے سے ممانعت کے قرآنی دلائل

 

233

مبحث ثانی ۔ مسلمانوں میں دائے غیراللہ کیسے پھیلی

 

248

فصل ثانی

 

271

مبحث اول ۔ غیر مشروع دعا کے درجات

 

273

مبحث ثانی ۔ دعائے غیراللہ میں متاخر اقوام کا غلو

 

290

مبحث ثالث ۔ دعائے غیراللہ کا حکم

 

296

فصل ثالث۔ بدعی دعائیں اور ان کے مضر اثرات

 

315

مبحث اول ۔ دین میں بدعت کی مذمت

 

316

مبحث ثانی ۔ بدعی دعاؤں کی اقسام

 

333

باب رابع ۔ غیر مشروع دعا کو جائز قرار دینے والوں کا مناقشہ

 

367

فصل اول ۔ صحیح دلائل سے حجت پکڑنے والوں کا مناقشہ

 

369

پہلی مبحث۔ قرآن مجید سے استدلال کرنے والوں کا مناقشہ پہلی آیت

 

373

مبحث ثانی۔ صحیح احادیث سے غلط استدلال کا جائزہ

 

389

فصل ثانی ۔ غیر صحیح دلائل مناقشہ

 

406

مبحث اول ۔ ضعیف روایت کے بارے میں مذکورہ حدیث کی سند کا جائزہ

 

406

مبحث ثانی ۔ موضوع ، من گھڑت روایات

 

416

مبحث ثالث ۔ خواب ، حکایات اور تصورات و نظریات

 

428

فصل ثالث ۔ غیر مشروع دعا کی ممانعت کے دلائل پر اعتراضات کا جائزہ

 

448

خاتمہ

 

498

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 103600
  • اس ہفتے کے قارئین 316355
  • اس ماہ کے قارئین 103600
  • کل قارئین113995600
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست