#2967.01

مصنف : امام ابو عبید القاسم بن سلام

مشاہدات : 4552

کتاب الاموال جلد دوم

  • صفحات: 411
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 10275 (PKR)
(اتوار 18 اکتوبر 2015ء) ناشر : ادارہ تحقیقات اسلامی،اسلام آباد

اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات اور دستور زندگی ہے،جس میں معاشرت ومعیشت سمیت زندگی کے تمام شعبوں کے حوالے سے مکمل راہنمائی موجود ہے۔ اسلام کا نظریہ معیشت فطرت سے ہم آہنگ اور تمام معاشی مشکلات کا واحد حل ہے، اس لئے کہ یہ نظام نہ تجربات کا مرہون منت ہے اور نہ اقتصادی ماہرین کی ذہنی کاوش کا نتیجہ،بلکہ یہ معاشی نظام پروردگار نے تجویز کیا اور پیغمبر اسلام نے پیش کیا، اس لئے یہ نظام ہی وہ واحد نظام معیشت ہے جو اگر تمام عالم پر چھا جائے تو دنیا میں صرف معاشی سکون ہی سکون ہو، اس لئے کہ یہ مالک حقیقی نے بنایا ہے وہ ہم سب کا رب ہے، لہٰذا اس کی ربوبیت کا سایہ بھی سب پر یکساں ہے، اس میں اجتماعی مفاد ہی ملحوظ ہے، شخصی یا گروہی مفاد کا شائبہ تک نہیں۔ اسلامی نقطہ نظر سے حقیقی مالک صرف اللہ ہے، ہر چھوٹی سے چھوٹی چیز اور بڑی سے بڑی چیز اس کی ملکیت میں داخل ہے، چنانچہ اُس نے مال کی نسبت اپنی ذات کی طرف دیتے ہوئے فرمایا:”خدا کے مال میں سے جو اُس نے تمہیں دیا ہے، اُن کو بھی دو“۔ زیر تبصرہ کتاب"کتاب الاموال"دوسری صدی ہجری کے معروف عالم دین امام ابو عبید القاسم بن سلام ﷫کی عربی تصنیف کا اردو ترجمہ ہے۔جس میں نبی کریم ﷺ اور خلفاء راشدین کے دور کی اسلامی مملکت کے مالیاتی نظام کوپیش کیا گیا ہے۔یہ کتاب دو ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے جس کا اردو ترجمہ محترم مولانا عبد الرحمن طاہر سورتی صاحب نے کیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف موصوف کی اس محنت کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

امام ابو عبیدہ  کے حالات زندگی

 

27 تا 560

مقدمہ

 

53 تا 110

امام کے رعیت پر اور رعیت کے امام پر باہمی حقوق

 

113 تا 117

بیت المال کے ذرائع آمدنی

 

118 تا 131

فئے کی شکلیں اور اس کے ذرائع آمد

 

132 تا 141

فئے خمس اور صدقہ کے قوانین

 

142 تا 149

مجوسیوں سے جزیہ لینے کا بیان

 

150 تا 156

فہرست نا مکمل

 

 

 

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 74402
  • اس ہفتے کے قارئین 108230
  • اس ماہ کے قارئین 1724957
  • کل قارئین111046395
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست