ادارہ تحقیقات اسلامی،اسلام آباد

  • نام : ادارہ تحقیقات اسلامی،اسلام آباد
  • ملک : اسلام آباد پاکستان

کل کتب 14

  • 1 #220

    مصنف : ابن قیم الجوزیہ

    مشاہدات : 28451

    دوائے شافی

    (جمعرات 07 جنوری 2010ء) ناشر : ادارہ تحقیقات اسلامی،اسلام آباد
    #220 Book صفحات: 573

    ایک شخص نہایت مایوسی اور ناامیدی کی کیفیت میں مبتلا ہے اوروہ  اپنے تائیں  اپنی دنیا وعاقبت دونوں کو برباد کرچکا ہے ایسے شخص کےلیے علامہ ابن قیم ؒ نے ''الجواب الکافی ممن سأل عن الدوائے شافعی'' تحریر کی - مایوس اور ناامید افراد معاشرہ کو بامقصد زندگی گزارنے کا پیغام دیا - زیر مطالعہ کتاب دراصل اس کتاب کا اردو قالب ہے اس میں علامہ موصوف نےقرآن وحدیث اور آثار صحابہ کی روشنی میں تعلق بااللہ کی استواری اور استحکام کیلئے دعا  کی اہمیت واضح کی اعلی اخلاق سے دوری کے نتیجے میں انسان جن خرابیوں اور گناہوں کاشکار ہوجاتاہے ان سے بچنے کی تلقین ،توبہ واستغفار کی اہمیت بیان کرنے کے ساتھ ساتھ ایک مسلمان  کو اپنی دنیا وآخرت سنوارنے  کےلیے کیا کرنا چاہیے اس کی جانب توجہ دلائی -کتاب کے آخر ی حصہ میں عشق سے متعلقہ مباحث کو تفصیل کےساتھ قلمبند کیا گیاہے اور اس کی اثر آفرین سے بچنے اور حب الہی کی جانب متوجہ ہونے کی دعوت دی گئی ہے المختصریہ کتاب دینی واخلاقی برائیوں کےتدارک پر مشتمل  ایک دلچسپ اور ہر طرح سے مکمل ہے-
     

  • 2 #320

    مصنف : خواجہ عابد نظامی

    مشاہدات : 24912

    محمد ﷺ ( خواجہ عابد نظامی )

    (جمعرات 24 جون 2010ء) ناشر : ادارہ تحقیقات اسلامی،اسلام آباد
    #320 Book صفحات: 28

    بچے  پھولوں کی مانند ہیں  جس طرح  رنگ برنگے اور مختلف خوشبووالے نرم ونازک پھولوں کی آبیاری کےلیے مناسب غذا اور تہذیب کی  ضرورت ہوتی ہے اسی طرح بچوں کی نشوونما کےلیے بھی اچھی تعلیم وتربیت بنیادی اہمیت رکھتی ہے بچوں کو کوئی اہم پیغام یا سبق دینے کا ایک مؤثر ترین طریقہ کہانی ہے پھر یہ کہانی اگر منظوم انداز میں ہو تو اس میں بچوں کی دلچسپی اور بھی بڑھ جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ ہم بچوں کو خوبصورت نظمیں زبانیں سناتے ہوئے دیکھتے ہیں لیکن عموماً  کہانیوں او رنظموں میں افسانوی واقعات بیان کیے جاتے ہیں جس سے مثبت فوائد کےساتھ بعض منفی اثرات بھی بچوں کے ذہنوں پر مرتب ہوتے ہیں زیرنظر کتابچے میں فاضل مؤلف پیغمبر اعظم جناب محمد عربی ﷺ کے بعض سچے واقعات کونظم کی صورت میں بیان کیاہے اس کےمخاطب بچے ہیں اگر ان کو یہ نظمیں یادکرادی جائیں تو وہ سیرت رسول ﷺ کے چند روشن پہلو ؤں سے نہ صرف واقف ہوسکتے ہیں بلکہ ان کےکردار وعمل پر بھیاس کے گہرے نقوش ثبت ہوسکتے ہیں  اوریہی بچوں کی تربیت کابنیادی مقصد ہے جیسے یہ کتابچہ بخوبی پورا کرتا ہے


     

  • 3 #707

    مصنف : شیخ عبد الغنی محمد عبد الخالق

    مشاہدات : 22465

    حجیت سنت

    (اتوار 24 جولائی 2011ء) ناشر : ادارہ تحقیقات اسلامی،اسلام آباد
    #707 Book صفحات: 895

    اہل اسلام میں یہ بات روز اول ہی سے متفق علیہ رہی ہے کہ ان کے لیے علم ومعرفت کے حصول اور رہنمائی کے قابل اعتماد ذرائع صرف دو ہیں:ایک اللہ کی کتاب اور دوسرا ذریعہ اللہ کے آخری رسول ﷺ کی حدیث وسنت ہے۔امت میں جب بھی کوئی گمراہی رونما ہوتی ہے اس کا ایک بڑا سبب یہ تھا کہ ان میں سے کسی ماخذ کی اہمیت کو نظر انداز کر دیا گیا ۔ہماری بدقسمتی ہے کہ موجودہ زمانے میں بعض لوگوں نے ’حسبنا کتاب اللہ ‘کے قول حق کو اس گمراہ کن تصور کے ساتھ پیش کیا کہ کتاب اللہ کے بعد سنت رسول ﷺ کی ضرورت ہی نہیں رہی۔اس طرح بعض افراد رسول مقبول ﷺ کے بارے میں یہ تصور پیش کرتے رہے ہیں کہ ان کا کام محض ہرکارے کا تھا۔معاذ اللہ۔زیر نظر کتاب میں جو کہ ایک عظیم المرتبت مصری عالم کی تصنیف ہے،ان تمام شبہات  کا ازالہ کرتے ہوئے سنت رسول کے صحیح مقام ومرتبے کا تعین کیا گیاہے۔اس موضوع پر ویسے تو بے شمار کتابیں لکھی جا چکی ہیں لیکن اس کی انفرادی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں سنت کی حجیت کو عصمت انبیاء کے تصور سے مربوط کیا گیاہے۔بلامبالغہ یہ بحث جس قدر تفصیل کے ساتھ اس کتاب میں آئی ہے وہ موجودہ دور کی شایدہی کسی اور تصنیف می...

  • 4 #816

    مصنف : اکرم ضیاءالعمری

    مشاہدات : 25717

    مدنی معاشرہ(عہد رسالت میں)

    (جمعہ 06 جنوری 2012ء) ناشر : ادارہ تحقیقات اسلامی،اسلام آباد
    #816 Book صفحات: 584

    پیغمبرِ اسلام کے رفعت ذکر کے متنوع مظاہر میں سے ایک مظہر یہ ہے کہ آپ ﷺ کی  ذات ستودہ  صفات اورتعلیمات پر آئے روز نئی نئی کتابیں اور مقالات لکھے جا رہے ہیں اور دنیا کے گوشے گوشے میں بسنے والے انسان اپنی ضرورت اور ذوق کے مطابق ان کا مطالعہ کر رہے ہیں۔ اس امر میں کوئی شبہ نہیں کہ تاریخ و سیرت اور احادیث کی کتب کو اگر پیش نظر رکھا جائے تو آقائے دو جہاںؐ کا برپا کردہ معاشرہ اپنی ساری رعنائیوں اور تابانیوں کے ساتھ پڑھنے والے کے سامنے آجاتا ہے۔ ڈاکٹر اکرم ضیاء العمری نے زیرِ نظر کتاب ’’المجتمع المدنی فی عھد النبوۃ‘‘ میں سیرت نگاری کا ایک جدید منہج متعارف کرایا ہے جو محدثین کے اصولِ تحقیق کے بھی مطابق ہے اور جدید مغربی مؤرخین کے اختیار کردہ اصولِ تحقیق پر بھی پورا اترتا ہے۔ اس قابلِ قدر کتاب کو اردو قالب میں منتقل کرنے کی سعادت مرحومہ عذرا نسیم فاروقی کے حصے میں آئی ہے۔ اور یہ ’’مدنی معاشرہ، عہد رسالت میں‘‘ کے نام سے مطبوعہ شکل میں پیش خدمت ہے۔ (م۔ آ۔ ہ)
     

  • 5 #1011

    مصنف : ڈاکٹر سہیل حسن

    مشاہدات : 26318

    معجم اصطلاحات حدیث

    (منگل 22 مئی 2012ء) ناشر : ادارہ تحقیقات اسلامی،اسلام آباد
    #1011 Book صفحات: 428

    قرآن وحی متلو اور حدیث وحی غیر متلو ہے۔ اللہ تعالیٰ نے جس طرح قرآن کریم کی حفاظت کی اسی طرح محدثین کے ذریعے سے حدیث کی بھی حفاظت فرمائی۔ ائمہ حدیث نے حدیث کو تمام آلائشوں سے پاک رکھنے کی پوری سعی کی۔ صحیح احادیث کے مجموعے مرتب کیے اور ہر وہ چیز جو ہمارے دین کے لیے لازمی ہے، اسے سند کے ذریعے منتقل کیا۔ اس کے علاوہ حدیث کو قبول کرنے یا نہ کرنے کے قواعد و ضوابط وضع ہوئے جن کو اصول حدیث یا علوم مصطلح حدیث کہا جاتا ہے۔ زیر نظر کتاب بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے جس میں یہ کوشش کی گئی ہے کہ اس فن کی تمام اصطلاحات جمع کر دی جائیں۔ فاضل مؤلف ڈاکٹر سہیل حسن نے اس کے لیے دو کتب سے مدد لی ہے۔ جن میں سے ایک ترکی زبان میں ڈاکٹر مجتبیٰ اوگور کا حدیث انسائیکلو پیڈیا ہے جبکہ دوسری عربی کتاب ضیاء الرحمٰن اعظمی کی ’معجم مصطلاحات الحدیث ولطائف الاسانید‘ ہے جس میں شامل تمام اصطلاحات مع تفصیل، ترجمہ کرنے کے زیر نظر معجم میں شامل کر دی گئی ہیں۔ مزید برآں اس کتاب میں بعض ایسے مباحث شامل کیے گئے ہیں جو شاید اور کسی کتاب میں یکجا نہ مل سکیں۔ مثلاً تحویل کی صورت میں اسناد پڑھنے کا طریقہ، مختلف صحابہ...

  • 6 #1393

    مصنف : ڈاکٹر فواد سیزگین

    مشاہدات : 11680

    تاریخ علوم میں تہذیب اسلامی کا مقام

    (پیر 19 اگست 2013ء) ناشر : ادارہ تحقیقات اسلامی،اسلام آباد
    #1393 Book صفحات: 216

    ازمنہ وسطی میں یورپ جہالت کی تاریکیوں میں ڈوبا ہوا تھا ۔ توہمات و خرافات اس کے دینی عقائد کی حیثیت رکھتے تھے ۔ پھر یکایک تاریخ کے افق پرنشاۃ  ثانیہ  کے دور کا آغاز ہوا ۔جس میں یورپ بیدار ہو گیا ۔ اس  نے مذہبی توہمات کو دفن کر کے سائنس کو اپنا رہبر بنا لیا ۔ تاہم اس کےساتھ ساتھ مذہب کےخلا کو پرکرنے کے لیے الحاد کی طرف مائل ہوگیا ۔ یورپ میں عام طور پر یہ متصور کرایا جاتا ہے کہ اہل یورپ کی یہ بیداری کا سفر یونان  سے شروع ہوا ۔ اور یونان سے  یورپ  اس شاہراہ پر گامزن ہوا ۔ اس دوران مسلمانوں کو تاریخ  کے صفحات سے حذف کر دیا جاتا ہے ۔ زیرنظر کتاب اس اعتراض کو یا اس طرح دیگر اعتراضات کو رفع کرنے کے لیے خطبات کا ایک مجموعہ ہے جو محترم نو مسلم موصوف نے  ریاض  یونیورسٹی  میں  دیے تھے ۔ جن میں اسلام کی ابتدا سے  لے کر چار سو تیس ہجری  تک کے عربی زبان میں مختلف علوم و فنون کا ایک فاضلانہ جائزہ لیا گیا ہے ۔ چناچہ اس سلسلے میں اس کتاب کا مقصد قرآن ، حدیث ، تاریخ ، فقہ ، عقائد ، تصوف ، شاعری  ، لغت  ،  نحو ، بلاغت ...

  • 7 #1425

    مصنف : ڈاکٹر محمد الدسوقی

    مشاہدات : 14560

    امام محمد بن حسن شیبانی اور ان کی فقہی خدمات

    (جمعہ 27 ستمبر 2013ء) ناشر : ادارہ تحقیقات اسلامی،اسلام آباد
    #1425 Book صفحات: 627

    امام محمد بن حسن شیبانی صاحبین یعنی امام ابوحنیفہ کے دو جلیل القدر شاگردوں میں سے ایک ہیں جن سے ان کی فقہی روایت آگے بڑھی ہے ، ان کے دوسرے شاگرد امام ابویوسف ہیں ۔امام ابوحنیفہ کی جانب اگر چہ عقائد اور تعلیم و تعلم سے متعلق چند رسائل منسوب ہیں ،مگر حدیث و فقہ پر ان کی اپنی مرتبہ کوئی کتاب محفوظ نہیں، ان کے علمی تبحر اور تفقہ فی الدین کا حاصل ان کے شاگردوں اور بالخصوص صاحبین کی تالیفات میں ملتا ہے ۔ امام ابو یوسف کا تحریری کارنامہ کتاب الخراج اور الرد علی سیر الاوزاعی جیسی کتابوں تک محدود ہے ۔ اس کے برعکس امام محمد بن حسن شیبانی کی تالیفات فقہ و قانون کے سارے پہلووں کی جامع ہیں ، اور نہایت مفصل ہیں ۔ امام محمد بن حسن کے اس کارنامے کے سبب جملہ متاخر حنفی فقہاء ان کے خوشہ چین ہیں ۔ امام شیبانی ، اسلامی فقہی روایت سے قطع نظر بنی نوع انسان کی تاریخ قانون میں منفرد مقام کے حامل ہیں ۔ ان کی کتاب الاصل یا المبسوط کا مقابلہ اگر  رومن قانون کی شہرہ آفاق کتاب مجموعہ قوانین جشی نین سے کیا جائے تو امام شیبانی کی ژرف نگاہی اور دقت نظر کا قائل ہونا پڑتا ہے ۔ زیرنظر کتاب امام  صاحب کی زند...

  • 8 #1599

    مصنف : ڈاکٹر محمد حمید اللہ

    مشاہدات : 23178

    خطبات بہاولپور جلد اول

    dsa (منگل 13 مئی 2014ء) ناشر : ادارہ تحقیقات اسلامی،اسلام آباد
    #1599 Book صفحات: 446

    ڈاکٹر محمد حمید اللہ (پیدائش: 9فروری 1908ء، انتقال : 17 دسمبر 2002ء) معروف محدث، فقیہ، محقق، قانون دان اور اسلامی دانشور تھے اور بین الاقوامی قوانین کے ماہر سمجھے جاتے تھے۔ تاریخ حدیث پر اعلٰی تحقیق، فرانسیسی میں ترجمہ قرآن اور مغرب کے قلب میں ترویج اسلام کا اہم فریضہ نبھانے پر آپ کو عالمگیر شہرت ملی۔ آپ جامعہ عثمانیہ سے ایم۔اے، ایل ایل۔بی کی ڈگریاں حاصل کرنے کے بعد اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے لیے یورپ پہنچے۔ بون یونیورسٹی (جرمنی) سے ڈی فل اور سوربون یونیورسٹی (پیرس)سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ۔ ڈاکٹر صاحب کچھ عرصے تک جامعہ عثمانیہ حیدر آباد میں پروفیسر رہے۔ یورپ جانے کے بعد جرمنی اور فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی تدریسی خدمات انجام دیں۔ فرانس کے نیشنل سنٹر آف سائینٹیفک ریسرچ سے تقریباً بیس سال تک وابستہ رہے۔ علاوہ ازیں یورپ اور ایشیا کی کئی یونیورسٹیوں میں آپ کے توسیعی خطبات کا سلسلہ بھی جاری رہا۔زیر نظر کتاب خطبات بہاولپور دراصل مارچ 1980ءمیں جامعہ عباسیہ(اسلامیہ یونیورسٹی بھاولپور،پاکستان) کی دعوت پر یونیورسٹی میں ججز، علماءاور یونیورسٹیوں کے چانسلرز او رڈین ح...

  • 9 #2709

    مصنف : غلام عبد الحق محمد

    مشاہدات : 11049

    احکام وقف

    (جمعہ 17 جولائی 2015ء) ناشر : ادارہ تحقیقات اسلامی،اسلام آباد
    #2709 Book صفحات: 115

    اسلام دنیا کا وہ واحد مذہب ہے جس نے انسانوں کے سامنے ''فلاح دارین'' یعنی دونوں جہانوں کی کامیابی و کامرانی کا نظریہ بھرپور اور جامع طریقہ سے پیش کیا ہے ، اسی لئے اسلام میں جہاں عاقبت سنوارنے اور اس میں کامیابی حاصل کرنے کے طریقے سکھائے گئے ہیں وہاں موجودہ زندگی میں بھی کامیابی و ترقی حاصل کرنے کے زریں اُصول بیان کئے گئے ہیں۔اوقاف کا نظام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کے ذریعہ معاشرے کی کمزوریوں کی اصلاح کرکے اسے توانائی بہم پہنچائی گئی ہے اور یوں ایک سبق دیا گیا ہے کہ ''چلو تو زمانے کو ساتھ لے کے چلو'' نظام اوقاف سے جس طرح انسانوں کی دینی اور مذہبی ضروریات پوری ہوتی ہیں(مثلاً مساجد، مدارس اور خانقاہیں وغیرہ تعمیر ہوتی ہیں) اسی طرح اوقاف سے انسانوں کی طبعی و معاشی ضروریات کی بھی کفالت ہوتی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب " احکام وقف"محترم غلام عبد الحق محمد صاحب کی تصنیف ہے ،جس میں انہوں نے وقف کے حوالے سے اسلامی احکام کو تفصیل سے بیان کرتے ہوئے مختلف مسالک کے موقف کی وضاحت کی ہے۔یہ اپنے موضوع پر ایک منفر داور شاندار تصنیف ہے ا...

  • 10 #2801

    مصنف : محمد ابو زہرہ مصری

    مشاہدات : 14655

    حرمت سود

    (جمعرات 13 اگست 2015ء) ناشر : ادارہ تحقیقات اسلامی،اسلام آباد
    #2801 Book صفحات: 67

    سود کو عربی زبان میں ”ربا“کہتے ہیں ،جس کا لغوی معنی زیادہ ہونا ، پروان چڑھنا ، او ر بلندی کی طرف جانا ہے ۔ اور شرعی اصطلاح میں ربا (سود) کی تعریف یہ ہے کہ : ” کسی کو اس شرط کے ساتھ رقم ادھار دینا کہ واپسی کے وقت وہ کچھ رقم زیادہ لے گا “۔سودخواہ کسی غریب ونادار سے لیاجائے یا کسی امیر اور سرمایہ دار سے ، یہ ایک ایسی لعنت ہے جس سے نہ صرف معاشی استحصال، مفت خوری ، حرص وطمع، خود غرضی ، شقاوت وسنگدلی، مفاد پرستی ، زر پرستی اور بخل جیسی اخلاقی قباحتیں جنم لیتی ہیں بلکہ معاشی اور اقتصادی تباہ کاریوں کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے، اس لیے دین اسلام اسے کسی صورت برداشت نہیں کرتا۔ شریعت اسلامیہ نے نہ صرف اسے قطعی حرام قرار دیاہے بلکہ اسے اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ جنگ قرار دیاہے ۔اللہ تعالی فرماتے ہیں۔" جولوگ سود کھاتے ہیں وہ یوں کھڑے ہوں گے جیسے شیطان نے کسی شخص کو چھو کر مخبوط الحواس بنا دیا ہو ۔اس کی وجہ ان کا یہ قول ہے کہ تجارت بھی تو آخر سود کی طرح ہے، حالانکہ اللہ نے تجارت کو حلال قرار دیا ہے اور سود کو حرام۔ اب جس شخص کو اس کے رب کی ط...

  • 11 #2855

    مصنف : ڈاکٹر محمد طاہر منصوری

    مشاہدات : 20551

    احکام بیع

    (ہفتہ 05 ستمبر 2015ء) ناشر : ادارہ تحقیقات اسلامی،اسلام آباد
    #2855 Book صفحات: 139

    اسلام کی نگاہ میں انسان کا مال اسی طرح محترم ومقدس ہے جس طرح اس کی جان اور عزت وآبرومقدس ہیں۔اسلام دوسروں کا مال ناجائز طریقے سےکھانے کی سختی سے ممانعت کرتا ہے اور باہمی رضا مندی سے طے پانے والے معاہدۂ خریدوفروخت کو حصولِ مال کا ایک جائز وسیلہ قرار دیتا ہے۔قرآن وسنت سےمستنبط فقہ اسلامی کے ذخیرے میں جائز وناجائز مالی معاملات پر تفصیلی گفتگو ملتی ہے ۔ فقہائے کرام نے کسب مال کے جو جائز ذرائع بیان کیے ہیں ، ان میں معاہدۂ بیع وشراء ،ہبہ ،وصیت اور وراثت وغیرہ شامل ہیں۔ زیر نظر کتاب’’ احکام بیع ‘‘ جناب طاہر منصور ی صاحب کی کاوش ہے ۔اس کتاب میں انہو ں نے   بیع سے متعلق اہم احکام فقہائے کرام کے اقوال کی روشنی میں بیان کیے ہیں ۔مصنف نے کتاب کا مواد فقہ کی بنیادی اورمستند کتابوں سے لیا ہے۔ عربی اقتباسات کواردو میں منتقل کرتے ہوئےکوش کی گئی ہے کہ ترجمہ کی زبان رواں، سادہ، سہل او رعام فہم ہو اور اس کے ساتھ ہی مختلف مسائل پر فقہاء کا نقطۂ نظر ممکنہ صحت واحتیاط کے ساتھ نقل کیا جائے ۔ابواب کی ترتیب میں اسلامی قانون معاہدہ کی معاصر کتابوں...

  • 12 #2967

    مصنف : امام ابو عبید القاسم بن سلام

    مشاہدات : 11314

    کتاب الاموال جلد اول

    dsa (ہفتہ 17 اکتوبر 2015ء) ناشر : ادارہ تحقیقات اسلامی،اسلام آباد
    #2967 Book صفحات: 547

    اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات اور دستور زندگی ہے،جس میں معاشرت ومعیشت سمیت زندگی کے تمام شعبوں کے حوالے سے مکمل راہنمائی موجود ہے۔ اسلام کا نظریہ معیشت فطرت سے ہم آہنگ اور تمام معاشی مشکلات کا واحد حل ہے، اس لئے کہ یہ نظام نہ تجربات کا مرہون منت ہے اور نہ اقتصادی ماہرین کی ذہنی کاوش کا نتیجہ،بلکہ یہ معاشی نظام پروردگار نے تجویز کیا اور پیغمبر اسلام نے پیش کیا، اس لئے یہ نظام ہی وہ واحد نظام معیشت ہے جو اگر تمام عالم پر چھا جائے تو دنیا میں صرف معاشی سکون ہی سکون ہو، اس لئے کہ یہ مالک حقیقی نے بنایا ہے وہ ہم سب کا رب ہے، لہٰذا اس کی ربوبیت کا سایہ بھی سب پر یکساں ہے، اس میں اجتماعی مفاد ہی ملحوظ ہے، شخصی یا گروہی مفاد کا شائبہ تک نہیں۔ اسلامی نقطہ نظر سے حقیقی مالک صرف اللہ ہے، ہر چھوٹی سے چھوٹی چیز اور بڑی سے بڑی چیز اس کی ملکیت میں داخل ہے، چنانچہ اُس نے مال کی نسبت اپنی ذات کی طرف دیتے ہوئے فرمایا:”خدا کے مال میں سے جو اُس نے تمہیں دیا ہے، اُن کو بھی دو“۔ زیر تبصرہ کتاب"کتاب الاموال"دوسری صدی ہجری کے معروف عالم دین امام ابو عبید القاسم...

  • 13 #5750

    مصنف : ڈاکٹر احمد حسن

    مشاہدات : 9007

    حدود و تعزیرات

    (اتوار 14 اپریل 2019ء) ناشر : ادارہ تحقیقات اسلامی،اسلام آباد
    #5750 Book صفحات: 381

    اسلام نے اپنے اصولِ حکمرانی  میں عدل وانصاف کو بے  پناہ اہمیت دی ہے۔ یہ ایسا الٰہی نظام حیات ہے جس کامزاج انسانوں کے خود ساختہ رائج الوقت قوانین سے اس لحاظ سے بھی  مختلف ہے کہ یہ تمام انسانی  قوانین سے ممتازاور ہردو ر،ہر زمانے  کےتقاضے پورے کرتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ قیامِ پاکستان کے بعد اہل  پاکستان کی مسلسل یہ خواہش اورکوشش رہی  ہے کہ اسلامی قوانین کا نفاذ عمل میں آئے۔بالخصوص جنرل ضاء الحق دور حکومت میں  قوانین اسلام کے نفاذ کی کوششیں قابل ذکر ہیں ۔حدود آرڈی ننس نافذ کیا  گیا اور وفاقی شرعی عدالت شرعی نقظۂ نظر سے مقدمات کی سماعت بھی کرتی رہی ۔ زیر نظر کتاب ’’ حدود وتعزیرات ‘‘ ادارہ تحقیقات اسلامی کے سکالرز کی مرتب شد ہے ۔ادارہ تحقیقات اسلامی نے حدود  وتعزیرات کے متعلق فقہ اسلامی  کی مستند کتب  سےمنتخب ابواب کا   ترجمہ کروا کراسے مرتب کروا کرشائع کیا۔ اس کتاب میں  فقہ حنفی کے علاوہ اہل سنت کے باقی تین فقہی  بھی ذکر کیے گیے ہیں تاکہ ماہرین قا...

  • 14 #5753

    مصنف : ڈاکٹر محمد میاں صدیقی

    مشاہدات : 11795

    قصاص و دیت ( محمد میاں صدیقی )

    (بدھ 17 اپریل 2019ء) ناشر : ادارہ تحقیقات اسلامی،اسلام آباد
    #5753 Book صفحات: 260

    لفظ قصاص قرآن کریم کی اس مبین ایت سے اخذ کیا گیا ہے۔يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الْقِصَاصُ فِي الْقَتْلَى الْحُرُّ بِالْحُرِّ وَالْعَبْدُ بِالْعَبْدِ وَالْأُنثَىٰ بِالْأُنثَىٰ ۔۔۔۔﴿البقرة: ١٧٨﴾’’اے ایمان والو تم پرمقتولین کا قصاص فرض کیا گیا ہے، آزاد کے بدلے آزاد، غلام کے بدلے غلام اور عورت کے بدلے عورت۔‘‘

    اس ایت کو رمضان کی ایت سے جوڑ کر دیکھیں تو دونوں آیات میں ایک جیسے الفاظ ہیں فرق صرف اتنا ہے کہ الصیام کی جگہ القصاص لکھ دیا گیا ہے۔

    يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الْقِصَاصُ۔۔۔۔۔ ﴿قصاص کا حکم﴾

    يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ ۔۔۔۔۔۔ ﴿رمضان کا حکم﴾

    پس جیسے رمضان فرض ہے قصاص بھی اسی طرح فرض ہے۔ قتل خطا کے سوا کسی صورت دیّت نہیں لی جا سکتی۔ ایسا نہیں ہو سکتا کہ ایک امیر کبیر کسی مسکین کو قتل کردے اور مسکین کے اہل خانہ کو د...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 101201
  • اس ہفتے کے قارئین 313956
  • اس ماہ کے قارئین 101201
  • کل قارئین113993201
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست