#1990

مصنف : ہارون یحییٰ

مشاہدات : 14516

خلیہ اک کائنات

  • صفحات: 129
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3225 (PKR)
(منگل 21 اکتوبر 2014ء) ناشر : مکتبہ رحمانیہ لاہور

قرآن کریم انسانوں کی رہنمائی کےلیے اللہ تعالیٰ کی جانب سے آخری کتاب ہے ۔اس میں تمام سابقہ آسمانی کتابوں کا نچوڑ اور لب لباب موجود ہے اس لیے  یہ کتاب اس   مقام پر اانسان کی رہنمائی کرتی ہے جہاں اس کی عقل اپنی  آخری حدوں کو چھولینے کے بعد حیران راہ جاتی ہے ۔اس کتاب میں  اللہ تعالیٰ نے انسان کوجگہ جگہ اپنی قدرت کی نشانیوں کےذریعے  اپنے آپ کوپہچاننے  کی دعوت دی ہے ۔کہیں انسان کو اپنے  بدن پر غور  کرنے کی دعوت  ہے تو  کہیں اپنے ماحول پر ۔کہیں آسمانوں پر غور  کرنے کو کہا جارہا ہے   توکہیں پانی  اورآگ پر نظر التفات کرنے کی دعوت دی جاتی ہے  ۔اس دعوت کا مقصود صرف اور صرف یہ ہے کہ انسان کی نظر  مادے سے  ہٹا کرمادے  کے خالق کی جانب لگائی جائے ۔زیر نظر کتاب ’’ خلیہ ایک کائنات‘‘ ترکی  کے  نامور  مصنف  جدید اور سائنسی علوم کے  ماہرمحترم ہارون یحییٰ﷾  کی   تصنیف ہے جس  میں  انہوں نے  اپنی دیگر  تصانیف کی طرح  سائنس  اور عقل کی بھول  بھلیوں میں  گم عقل انسانی  کو وحی  کی روشنی میں چلنے   کی دعوت دی ہے ۔اور انہوں نے ہمارے  ماحول میں پھیلے  لاکھوں اور کروڑوں  معجزوں میں سے صرف چند ایک کا تذکرہ  اس کتاب میں کیا ہے  اوراس بارے  میں سائنس کی آخری  حد بیان کرنے کے بعد  اس جانب توجہ دلائی ہے  کہ اس سے  آگے کا کام  اس خالق کائنات کا ہے  جس نے  یہ کارخانہ  تخلیق  کیا ہے  انہوں نے  جگہ جگہ سائنس  کی قلعی  کھولی ہے اور بتایا ہے کہ سائنس ابھی تک کائنات کی حقیقت تو کیا اس کے  کسی ایک جزو کی پور ری ماہیت  کوبھی  نہیں  سمجھ سکی ۔اللہ تعالیٰ مصنف ِ کتاب کی  تمام  کاوشوں کو قبول  فرمائے اور اس کتاب کو  لوگوں  کے  لیے خالق کائنات  کی صحیح معرفت کا ذریعہ  بنائے  (آمین) (م۔ا)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض مترجم

 

4

مقدمہ

 

6

ڈارون کے نظریہ پر ایمان عقل و منطق سے دوری؟

 

13

ڈی این اے کی تخلیق نظریہ ارتقاء کو رد کرتی ہے

 

20

خلیوں کا ایک دوسرے سے تعارف

 

24

تیل کی فیکٹری ہمارے جسم میں

 

29

خلیوں میں ٹریفک کا نظام کون چلاتا ہے

 

35

عمل تنفس کی نگرانی کرنے والے خلیے

 

44

خلیوں کے درمیان کاموں کی تقسیم

 

49

خلیے کا گلوکوز جذب کرنے کا عمل

 

55

نظام دوران خون

 

62

جسم کے ہر لمحے کا خاکہ اور کام

 

70

مخلوقات کی حیران کن ترتیب ارتقاء کی نفی

 

82

عمل تنفس کا معجزہ

 

93

جنس کی تمیز کرنے والے جزئیے

 

102

گردوں کے پاس طبی معلومات

 

108

ہزاروں پوشیدہ معجزے

 

122

کائنات کا سب سے پیچیدہ جال

 

129

یہ سب کچھ اللہ کی آیات میں سے ایک آیت ہے

 

131

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 95835
  • اس ہفتے کے قارئین 308590
  • اس ماہ کے قارئین 95835
  • کل قارئین113987835
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست