#4255

مصنف : مختلف اہل علم

مشاہدات : 46556

اسلام کا سیاسی نظام

  • صفحات: 358
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 8950 (PKR)
(بدھ 01 فروری 2017ء) ناشر : ایفا پبلیکیشنز نئی دہلی

دین اسلام مذہب اور سیاست کے درمیان علیحدگی کو تسلیم نہیں کرتا ہے۔اسلام اللہ تعالی کی جانب سے انسانوں کے تمام مادی اورروحانی معاملات میں رہنمائی کے لئے آیا ‏ہے۔ نبی کریم ﷺنے یہی کام اپنی مبارک زندگی میں عملی طور پر کر کے دکھایا ہے۔ اسلام میں یہ عقیدہ اور تصور باہر سے آیا ہے کہ دین کی روحانی اور معنوی تعلیمات پر ‏ایک علیحدہ طبقہ عمل کرے گا اور سیاست، نظامِ حکومت اور معاشرے کے معاملات دوسرا طبقہ سنبھالے گا۔ اسی لیے تو آپﷺاور ان کے بعد خلفائے راشدین ‏مسلمانوں کی حکومت اور نظام کے رہنما بھی تھے اور ان کے دینی رہنماء اور امام مسجد بھی۔‏ تاریخِ اسلام میں جب بھی معاشرے کو سیاسی اعتبار سے مسجد اور محراب سے قیادت اور رہنمائی ملی ہے،مسلمان قوت، سر بلندی اور فتوحات حاصل کرتے رہے۔ اس کے ‏برعکس جب بھی مسلمانوں کی سیاسی قیادت قوم پرستوں نے کی تو مسلمان ذلت اور آپسی جنگوں کا شکار ہو کر حکومت اور نظام گنوا بیٹھے۔ مذہب اور سیاست کے درمیان علیحدگی ‏کے نظریہ کومغربی اصطلاح میں سیکولرازم بھی کہا جاتا ہے، جو کلیسا کے منحرف دین کے خلاف یورپ کی الحادی بغاوت کا نتیجہ ہے۔اس نظریے نے ایک جانب اگر یورپیوں کو ‏کلیسا کے استبداد کے مقابلے کے لیے کھڑا کیا تو دوسری جانب یورپی استعماروں نے اسلامی دنیا میں اپنے نظریے کی اشاعت اور پھیلاؤ کے لیے مسلمانوں کو بھی اسلامی نظام کی ‏حاکمیت سے محروم کر دیا۔اردو زبان میں تقریبا تمام اسلامی علوم پر کتب لکھی جا چکی ہیں لیکن سیاسیات پر کما حقہ توجہ نہیں دی گئی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب" اسلام کا سیاسی نظام" مفتی محمد سراج الدین قاسمی کی مرتب کردہ اور ایفا پبلیکیشنز، نئی دہلی کی شائع کردہ ہے، جس میں  انہوں نے اسلام کے سیاسی نظام کے  موضوع پر  متعدد اہل علم کے مقالات جمع کر دئیے گئے ہیں۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ایفا پبلیکیشنز والوں کی اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ

9

پہلا باب :                                     تمہیدی  امو ر

 

کلیدی  خطبہ :

15

تجا ویز:

33

دوسراباب :                                اسلامی  کا سیاسی نظام

 

اسلام   کا سیاسی  نظام

37

انتحابی  نظام -   اسلامی  ہدایت  کی رو شنی  میں

40

 انتخابات  اور اسلامی  ہدایت

46

خلافت  ۔  علی  منہاج  النبوۃ ۔  خصو صیات  وامتیا زات

55

 آزادی  عو امی  حکو مت  - اسلامی تصو ر

98

اسلام  میں  حکمران  کے انتحاب کاطر یقہ

116

اسلامی مملکت   میں   حکمرانوں  کا احتساب

125

حکمر انوں کا احتساب  ایک  فر یضہ  ہے

142

اسلامی  مملکت  میں حکمرانو ں  کا احتساب

152

  اسلامی  مملکت  میں  رعا یا  کے حقوق

168

اسلامی  مملکت  میں  رعا یا  کے حقوق

182

اسلامی مملکت  میں  آزاد  عدا لتیں

209

اسلامی مملکت  میں  آزاد  عدا لتیں

209

اسلامی عدل  کی خکمر انی  اند لس  تا ریخ اموی  قضا ء کا ایک جا ئزہ

223

غیر اسلامی  ریاست  میں حصہ  دار ی   یو سف    قر ضاوی  کے آراء  کی رو شنی میں

233

 اسلامی سیاسی فکر  جدید  اسلامی  فکر  کے  تنا ظر میں

245

میثا ق مد ینہ  کی سیاسی  اہمیت  ۔ عہد حا ضر میں

266

اسلامی تنا ظر  میں  انسانی  حقوق  اور خا ص  کر اقلیتی  حقوق کاتحفظ

272

کیا جمہو ریت  اور اسلام کے سیاسی  نظام   میں  مطا بقت  ممکن ہے

292

شراکت  اقتدار   اور اسلام (بعض علماء اور دانشور ورں  کے افکار کا تجز یاتی  مطا لعہ)

310

اسلامی  شو ری ٰ اور اس کا دا ئرہ  اختیار

316

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 59535
  • اس ہفتے کے قارئین 246611
  • اس ماہ کے قارئین 820658
  • کل قارئین110142096
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست