#4450

مصنف : محمد مظہر الدین صدیقی

مشاہدات : 20103

اسلام اور مذاہب عالم

  • صفحات: 246
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 11070 (PKR)
(بدھ 15 فروری 2017ء) ناشر : ادارہ ثقافت اسلامیہ، لاہور

جب ہم مذاہب کی تاریخ کا مطالعہ کرتے ہیں۔ تو ہم پر یہ حقیقت منکشف ہوتی ہے۔ کہ جب سے یہ کائنات وجود میں آئی ہے۔ تب سے انسان اور مذہب ساتھ ساتھ چلتے آئے ہیں۔ ابتدا میں تمام انسانوں کا مذہب ایک تھامگر جوں جوں انسانوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا گیا لوگ مذہب سے دور ہونے لگے پھر خالق کائنات نے مختلف ادوار میں انسانوں کی راہنمائی کے لیے پیغمبر بھیجے لیکن پیغمبروں کے اس دنیا سے رخصت ہو جانے کے بعد ان کے ماننے والوں نے ان کے پیغام پر عمل کرنے کی بجائے خود سے نئے دین اور مذاہب اختیار کر لیے اس طرح مذاہب کی تعداد میں اضافہ ہوتا گیا او ر اس وقت دنیا میں کئی مذاہب پیدا ہو چکے ہیں جن میں سے مشہور مذاہب، اسلام، عیسائیت، یہودیت، ہندو ازم، زرتشت، بدھ ازم، سکھ ازم شامل ہیں۔ اس بات سے انکار ممکن نہیں کہ بنی نوع انسان ہر دور میں کسی نہ کسی مذہب کی پیروی کرتے رہے ہیں۔ لیکن ان تمام مذاہب کی تعلیمات میں کسی نہ کسی حد تک مماثلت پائی جاتی ہے۔ جیسا کہ دنیا کے تمام مذاہب کسی نہ کسی درجے میں قتل، چوری ،زنااور لڑائی جھگڑے کو سختی سے ممنوع قرار دیتے ہیں اور تمام قسم کی اچھائیوں کو اپنانے کی تلقین کرتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’اسلام اور مذاہب عالم‘‘ جناب محمد مظہر الدین صدیقی کی تصنیف ہے۔ اس کتاب میں انہوں نے اس بات کو واضح کیا ہے کہ اسلام انسان کے مذہبی ارتقاء کی فیصلہ کن منزل تھی۔ اس نے تمام مذاہب کے حقائق کو یک جا کر کے اپنی وحدت میں سمو لیا ہے۔ اس لیے ہر مذہب اور ہر مکتبِ خیال میں جتنی صداقت ہے وہ اسلام میں موجود ہے بلکہ اسلام نے اس میں مزید اضافے کیے۔ اس لحاظ سے یہ انسان کا سب سے ترقی یافتہ مذہب ہے۔ (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

دیباچہ

 

ہندو مذہب

1

بدھ مذہب

20

ایرانی مذاہب

36

یہودی مذہب

54

عیسائیت

103

یونانی مذہبی افکار کا ارتقا

147

انسانیت اسلام سے پہلے

198

اسلامی تحریک اور اس کا پیدا کردہ ذہن

217

مسلمانوں کے زوال کے اسباب

228

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 48953
  • اس ہفتے کے قارئین 48953
  • اس ماہ کے قارئین 2120870
  • کل قارئین113728198
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست