#4527

مصنف : صفی احمد مدنی

مشاہدات : 11783

علم المیراث (صفی احمد)

  • صفحات: 59
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2655 (PKR)
(پیر 10 اپریل 2017ء) ناشر : مکتبہ ترجمان، دہلی

فوت ہونے والا شخص اپنےپیچھے جو اپنا مال، زمین،زیور وغیرہ چھوڑ جاتاہے اسے ترکہ، وراثت یا ورثہ کہتے ہیں۔ کسی مرنے والے مرد یا عورت کی اشیاء اور وسائلِ آمدن وغیرہ کے بارے یہ بحث کہ کب ،کس حالت میں کس وارث کو کتنا ملتا ہے شرعی اصلاح میں اسے علم الفرائض کہتے ہیں۔ علم الفرائض (اسلامی قانون وراثت) اسلام میں ایک نہایت اہم مقام رکھتا ہے۔ قرآن مجید نے فرائض کےجاری نہ کرنے پر سخت عذاب سے ڈرایا ہے۔ چونکہ احکام وراثت کاتعلق براہ راست روز مرہ کی عملی زندگی کے نہایت اہم پہلو سے ہے۔ اس لیے نبی اکرمﷺ نے بھی صحابہ کواس علم کے طرف خصوصاً توجہ دلائی اور اسے دین کا نہایت ضروری جزء قرار دیا۔ صحابہ کرام میں سیدنا علی ابن ابی طالب، سیدنا عبد اللہ بن عباس، سیدنا عبد اللہ بن مسعود، سیدنا زیدبن ثابت﷢ کا علم الفراض کے ماہرین میں شمار ہوتا ہے ۔صحابہ کے بعد زمانےکی ضروریات نے دیگر علوم شرعیہ کی طرح اس علم کی تدوین پر بھی فقہاء کومتوجہ کیا۔ انہوں نے اسے فن کی حیثیت دی اس کے لیے خاص زبان اور اصلاحات وضع کیں اور اس کے ایک ایک   شعبہ پر قرآن وسنت کی روشنی میں غور و فکر کر کے تفصیلی و جزئی قواعد مستخرج کیے۔ اہل علم نے اس علم کے متعلق مستقل کتب تصنیف کی ہیں۔ زیر تبصرہ کتابچہ ’’علم المیراث‘‘ مولانا صفی احمد مدنی﷾ کی مرتب شدہ ہے۔ جو علم میراث کے تمام ضروری مسائل پر مشتمل ہے جس سے ایک مبتدی طالب علم سےلے کر دین کا عام ادراک رکھنے والا بھی ضروری مسائل سے واقف ہوسکتا ہے۔ فاضل مصنف اس کتاب کے علاوہ بھی متعدد کتب کے مصنف ومترجم ہیں۔ (م۔ ا)

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ

 

مقدمہ از مؤلف

6

علمائے کرام کی آراء

8

آیات میراث

9

تشیریح آیات میراث

12

بعض احادیث نبویہ

14

اصطلاحات

18

مصارف ترکہ

19

وارثین

20

وراثت میں رکاوٹ

22

مقررہ حصے (فروض)

22

اصحاب فرائض کی تفصیل اور ان کے احوال

23

باپ

23

دادا

23

شوہر

24

اخیافی بھائی

24

ماں

24

ماں

24

بیوی

25

بیٹی

25

پوتی

25

حقیقی بہن

25

علاتی بہن

26

اخیافتی بھائی

26

علم المیراث دادی و نانی

26

حصے اور ان کے حصہ دار ایک نظر میں

27

عصبہ کا بیان

29

عصبہ کی وراثت

30

حجب کا بیان

30

مسائل کو کیسے حل کریں

33

عول

35

اعداد کی باہمی نسبتیں

36

تقسیم ترکہ کا طریقہ

37

ترکہ سے قرض خواہوں اور وارثین کا حصہ معلوم کرنا

39

دست بردار ہونا

40

رد کا بیان

41

دادا اور بھائی بہن

42

مسئلہ کدریہ

44

پتھر کا مسئلہ

45

مناسخہ

46

ذوی الارحام

49

دیگر وارثین

51

مخنث

52

حمل کی وراثت

52

مفقود کا حکم

54

حادثہ میں انتقال کرنے والوں کا حکم

55

قیدی کا حکم

55

مرتد کا ترکہ

56

مشق

57

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 7245
  • اس ہفتے کے قارئین 323634
  • اس ماہ کے قارئین 110879
  • کل قارئین114002879
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست