بنی نوع انسان کے لئے اسلام نے جو دستور حیات دیا ہے وہ علم وعمل کا مجموعہ ہے۔اسلام میں علم کا بے عملی اور عمل کا بے علمی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔علم وعمل کے اس اجتماع سے دستور حیات نے تکمیل پائی ہے۔اسی دستور حیات کا کامل ومکمل نمونہ رسول اللہ ﷺ کی ذات اقدس ہے۔حیات انسانی کے جتنے بھی اعلی نمونے ہو سکتے تھے ،وہ سب نبی کریم ﷺ کی ذات اقدس میں جمع ہو گئے ہیں،اور قیامت تک آپ ﷺ کی حیات طیبہ کو اسوہ حسنہ قرار دیا گیا ہے۔رسول اللہ ﷺ کے اسوہ حسنہ کی پیروی میں صحابہ کرام بقدر استطاعت حصہ پا کر اس کامل نمونے کے امین ومحافظ قرار پائے۔پھر اسی امانت کو انہوں نے تابعین عظام تک پہنچایا اور تابعین حضرات نے تبع تابعین کے حوالے کیا۔صحابہ کرام ،تابعین عظام اور تبع تابعین حضرات کے وجود مسعود سے اسلام کے تین زریں دور وجود میں آئے۔اسلام کی معراج کمال کے یہ تین ادوار ہیں،جن پر اسلام کی عظیم عمارت قائم ودائم ہے۔قرآن مجید نے ان تینوں ادوار کی رشد وہدایت اور ان کے صلاح وفلاح کی شہادت دی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب" اکیس جلیل القدر تابعین کرام"محترم مولانا محمد عبد الرحمن مظاہری ناظم مجلس علمیہ حیدر آباد دکن کی تصنیف ہے ،جس میں انہوں نے حضرات تابعین عظام میں سے اکیس جلیل القدر تابعین کے حالات زندگی کو قلمبند کیا ہے،اور ان کی دینی خدمات کا تذکرہ کیا ہے۔ اللہ تعالی مولف کی اس مخلصانہ کوشش کو قبول فرمائے اور تمام مسلمانوں کو تابعین عظام کی سیرت پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین(راسخ)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
تعارف حضرت مولانا ابو الحسن علی الحسن الندوی |
|
4 |
تقدیم |
|
5 |
سیرت حضرت اویس بن عامر القرنی |
|
13 |
سیرت امام ابو مسلم الخولانی |
|
29 |
سیرت امام ربیع بن خیثم |
|
48 |
سیرت امام علقمہ بن قیس اور امام اسود بن یزید |
|
62 |
سیرت قاضی شریح بن الحارث |
|
74 |
سیرت حضرت عروہ بن الزبیر |
|
90 |
سیرت امام سعید بن المسیب |
|
104 |
سیرت امام سعید بن جبیر |
|
128 |
سیرت امام عامر بن شراحیل الشعبی |
|
146 |
سیرت امام طاؤس بن کیسان |
|
157 |
سیرت حضرت القاسم بن محمد بن ابی بکر ؓ |
|
171 |
سیرت امام حسن بصری |
|
184 |
سیرت امام محمد بن سیرین |
|
203 |
سیرت امام عطاء بن ابی رباح |
|
218 |
سیرت قاضی ایاس بن معاویہ |
|
234 |
سیرت امام محمد بن مسلم ابن شہاب زہری |
|
256 |
سیرت امام ربیعۃ الرائے |
|
269 |
سیرت امام سلمہ بن دینار ابو حازم |
|
285 |
سیرت امام سلیمان بن مہران اعمش |
|
301 |
سیرت حضرت عامر بن عبد اللہ التمیمی |
|
311 |
سیرت شاہ البخاشی |
|
321 |