#1839

مصنف : اسلامی فقہ اکیڈمی انڈیا

مشاہدات : 10857

اختلافات ائمہ کی شرعی حیثیت

  • صفحات: 582
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 17460 (PKR)
(ہفتہ 09 اگست 2014ء) ناشر : ایفا پبلیکیشنز نئی دہلی

شریعت اسلامی انسانیت کے لئے اللہ تعالی کا ہدایت نامہ ہے ،جس میں زندگی کے تمام مسائل کے بارے میں تفصیلی یا اجمالی راہنمائی موجود ہے۔شریعت کے بعض احکام ایسے ہیں ،جو یقینی ذرائع سے ثابت ہیں،اور الفاظ وتعبیرات کے اعتبار سے اس قدر واضح ہیں کہ ان میں کسی دوسرے معنی ومفہوم کا کوئی احتمال نہیں ہے۔ان کو قطعی الثبوت اور قطعی الدلالہ کہا جاتا ہے،اور شریعت کے بیشتر احکام اسی نوعیت کے ہیں۔جبکہ بعض احکام ہمیں ایسی دلیلوں سے ملتے ہیں،جن کے سندا صحیح ہونے کا یقین نہیں کیا جا سکتا ہے،یا ان میں متعدد معانی کا احتمال ہوتا ہے۔اسی طرح بعض مسائل قیاس پر مبنی ہوتے ہیں اور ان میں قیاس کی بعض جہتیں پائی جاتی ہیں۔تو ایسے مسائل میں اہل علم اپنے اپنے اجتہاد کے مطابق فتوی دیتے ہیں،جو ایک دوسرے سے مختلف بھی ہو سکتا ہے۔اب سوال پیدا یہ ہوتا ہے کہ اہل علم اور ائمہ کرام کے ان اختلافات اور اجتہادی آراء کا شرعی حکم کیا ہے۔زیر تبصرہ کتاب " اختلافات ائمہ کی شرعی حیثیت "ایفا پبلیکیشنز دہلی انڈیا کی مطبوعہ ہے،جس میں اسی اہم ترین موضوع پر منعقد سیمینار میں پیش کئے گئے مقالات کو جمع کر دیا گیا ہے ،اور تمام مقالہ نگار اہل نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ان قیمتی مقالات کو جمع کرنے کی سعادت مولانا صفدر زبیر ندوی صاحب نے حاصل کی ہے۔ادارہ کتاب وسنت ڈاٹ کام کا مقالہ نگار حضرات سے کلی اتفاق ضروری نہیں ہے،لیکن چونکہ یہ ایک خالص علمی اور تحقیقی مجموعہ ہے ،چنانچہ افادہ کی غرض سے قارئین کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے۔اللہ تعالی تمام مقالہ نگار اور مرتب وتمام معاونین کی اس خدمت کو اپنی بارگاہ ایزدی میں قبول فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

پیس لفظ

11

اکیڈمی کا فیصلہ

17

سوالنامہ

20

تلخیص مقالات

26

عرض مسئلہ

 

نصوص وحی اور فقہاء کے اجتہادات سے ان کا ربط

147

اختلاف فقہاء اور ان کے حدود شرعیہ

196

فقہی اختلافات، نوعیدت، اسباب اور اکابر کا طرز عمل

218

اختلافات ائمہ کی شرعی حیثیت

260

فقہا کے اختلافات کی شرعی حیثیت

287

اختلافات ایمہ کے شرعی حدود

311

اختلافات ائمہ کی   شرع حیثیت ۔۔۔۔۔ ابو سفیان مفتاحی

327

اختلافات فقہاء کی   شرع حیثیت۔ ۔ ۔ ۔ انور علی

343

اختلافات ائمہ کی   شرع حیثیت۔۔۔۔۔ مفتی حبیب اللہ

352

فقہاء کے اختلاف کی حیثیت۔۔۔۔ عبد القیوم پالنپوری

364

اختلافات ائمہ کی   شرع حیثیت۔۔۔۔ سید اسرا الحق

374

فقہاء کے اختلاف کی حیثیت ۔ ۔ ۔ نذیر احمد کشمیری

385

اختلافات ائمہ کی   شرع حیثیت ۔ ۔ ۔ ۔ عبد الرحیم قاسمی

394

اختلافات ائمہ کی   شرع حیثیت ۔۔۔ ۔ ۔ ۔ارشاد احمد اعظمی

406

اختلافات ائمہ کی   شرع حیثیت۔ ۔ ۔ ۔ ریاض احمد سلفی

420

فقہی اختلافات شریعت کی نظر میں۔۔ ۔ ۔ ابوبکر قاسمی

429

اختلافات ائمہ کی   شرع حیثیت۔ ۔ ۔ ابو القاسم عبد العظیم

445

اختلافات ائمہ کی   شرع حیثیت۔ ۔ ۔ محمد مصطفی قاسمی آواپوری

453

اختلافات ائمہ کی   شرع حیثیت۔ ۔۔۔ ۔ ۔ محمدامجد قاسمی ندوی

483

اختلافات ائمہ کی   شرع حیثیت۔ ۔ ۔ برہان الدین سنبھلی

503

فقہاء کے اختلاف کی شرعی حیثیت۔۔۔ زبیر احمد قاسمی

505

ائمہ مجتہدین کا اختلاف اور اس کی شرعی حیثیت۔ ۔ ۔ مفتی جمیل احمد ندوی

515

اختلافات ائمہ کی   شرع حیثیت۔ ۔ ۔ شفیق الرحمٰن ندوی

518

ائمہ مجتہدین کے اختلافات کی شرعی حیثیت۔ ۔ ۔ڈاکٹر عبد العظیم اصلاحی

526

اختلافات ائمہ کی   شرع حیثیت۔ ۔ ۔ ۔ خورشید احمد اعظمی

530

فقہی اختلافات ۔ شریعت کی نظر میں۔۔ ۔ ۔ ۔ عبد اللطیف پالنپوری

537

اختلافات ائمہ کی   شرع حیثیت۔ ۔ ۔ ۔ابو العاص وحیدی

542

اختلافات ائمہ کی   شرع حیثیت۔ ۔ ۔ سلطان احمد اصلاحی

546

فقہاء کے اختلاف کی حیثیت۔ ۔ ۔ عطاء الرحمٰن مدنی

549

اختلافات ائمہ ۔ ۔ ۔ جمیل احمد سلفی

552

اختلافات ائمہ کی   شرع حیثیت۔ ۔ ۔ محمد یعقوب قاسمی

555

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 705
  • اس ہفتے کے قارئین 49717
  • اس ماہ کے قارئین 2121634
  • کل قارئین113728962
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست