#7423

مصنف : حافظ طاہر اسلام عسکری

مشاہدات : 717

اسلام میں اختلاف رائے کے اصول و آداب

(بی ایس علوم اسلامیہ کوڈ کورس 1904 یونٹ 1۔9)
  • صفحات: 252
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 10080 (PKR)
(جمعرات 31 اکتوبر 2024ء) ناشر : کلیہ عربی و علوم اسلامیہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

انسانی دنیا میں اختلاف کا پایا جانا ایک مسلمہ بات ہے ۔ اور یہ اللہ تعالیٰ کی اپنی مخلوق میں ایک سنت۔ چنانچہ لوگ اپنے رنگ و زبان اور طبیعت و ادراکات اور معارف و عقول اور شکل و صورت میں باہم مختلف ہیں ۔امت محمدیہ آج جن چیزوں سے دوچار ہے ،اور آج سے پہلے بھی دوچار تھی ،ان میں اہم ترین چیز بظاہر اختلاف کا معاملہ ہے جو امت کے افراد و جماعتوں، مذاہب و حکومتوں سب کے درمیان پایا جاتا رہا اور پایا جاتا ہے ۔ اختلاف اساسی طور پر دین کی رو سے کوئی منکر چیز نہیں ہے ،بلکہ وہ ایک مشروع چیز ہے جس پر کتاب و سنت کے بے شمار دلائل موجود ہیں۔اختلافات اگرچہ ختم نہیں ہو سکتے لیکن اسلاف میں اختلاف کا کوئی نہ کوئی ادب و قرینہ موجود رہا ۔ زیر نظر کتاب ’’اسلام میں اختلاف رائے کے اصول و آداب (کورس کوڈ:1904) محترم جناب ڈاکٹر حافظ طاہر اسلام عسکری حفظہ اللہ(فاضل جامعہ لاہور اسلامیہ،لیکچرر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی) کی کاوش ہے ۔موصوف نے یہ کتاب بڑی محنت اور لگن سے بی ایس علوم اسلامیہ کے طلبہ کی نصابی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مرتب کی ہے۔جس میں انہوں نے اختلاف کے معانی و مفاہیم کو اجاگر کرتے ہوئے اس کی تاریخ بیان کی ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ اس کا آغاز کب ہوا اور مختلف ادوار میں یہ ارتقا کے کن مراحل سے گزرا۔ اس کے بعد ان اسباب و علل کی نشاندہی کی گئی ہے کہ جن کی بنا پر شرعی مسائل میں اختلاف رونما ہوتا ہے ۔(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

خلاف ، اختلاف ، جدول اور شقاق کی حقیقت

 

1

اختلاف کے اسباب

 

19

اختلاف کے آداب اور مثبت پہلو

 

71

اختلاف رائے تاریخی تناظر میں 1

 

91

اختلاف رائے تاریخی تناظر میں 2

 

103

تشریح و تعبیر کے طریقے اور اقسام

 

131

اختلاف رائے اور اجتہاد

 

171

اختلاف رائے فقہی نقطہ نظر سے

 

185

عصر حاضر میں امت مسلمہ کے اختلافات اسباب و محرکات اور لائحہ عمل

 

211

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 56101
  • اس ہفتے کے قارئین 89929
  • اس ماہ کے قارئین 1706656
  • کل قارئین111028094
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست