22 شعبان 1426 ھ کو ڈنمارک کے اخبار میں نبی کریمﷺ کے توہین آمیز خاکے شائع ہوئے۔ اس کے بعد توہین آمیز خاکوں کا سلسلہ دراز ہوتا چلا گیا اور بہت سے دیگر ممالک نے بھی اس ناپاک جسارت میں حصہ لیا۔ انھی دنوں میں شیخ محترم ابو عدنان محمد منیر قمر نے سعودی ریڈیو سے اپنے پروگرام ’اسلام اور ہماری زندگی‘ میں اس موضوع پر تقاریر نشرکیں۔ ان میں سے بیشتر تقاریر ڈیلی اردو نیوز جدہ میں شائع بھی ہوتی رہیں۔ وہ تمام تقاریر و مضامین اس وقت کتابی شکل میں قارئین کےسامنے ہیں۔ کتاب کے شروع میں نبی کریمﷺ کی رحمت کا تفصیلی تذکرہ کرتے ہوئے رسول اکرم ﷺسے محبت کی فرضیت پر قرآنی دلائل دئیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں انبیا کرام سے استہزا کے انجام پر متعدد واقعات بیان کرتے ہوئے توہین رسالت کی سزا کو قرآن وسنت کی روشنی میں واضح کیا گیا ہے۔ اس وقت مرتکب توہین رسالت ﷺ کی توبہ کے بارے میں کچھ علما مختلف الرائے ہیں۔ اس بارے میں بھی کسی حتمی رائے کا اظہار کیا جاتا تو کتاب کی جامعیت میں مزید اضافہ ہو سکتا تھا۔ بہر آئینہ اپنے موضوع پر یہ ایک بہترین اور قابل مطالعہ کتاب ہے۔(عین۔ م)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
تقدیم |
|
12 |
تصدیر |
|
14 |
کفر واسلام کی آویزش |
|
17 |
کفار کے عزائم |
|
19 |
مقام مصطفیٰ |
|
26 |
جانوروں کے لیےرحمت |
|
32 |
حرام جانوروں کے لیے رحمت |
|
38 |
کفار کے لیے رحمت |
|
43 |
محبت مصطفیٰ ﷺ کے چند نمونے |
|
81 |
علامات محبت رسول صلی اللہ علیہ و سلم |
|
90 |
حب مصطفیٰ ﷺکی علامتیں اور تقاضے |
|
90 |
حب مصطفیٰ ﷺ کے تقاضے |
|
114 |
اللہ کی طرف سے ملعونین قرآن کریم میں |
|
157 |
انبیاء کرام ؑ سےاستہزاء اور مذاق کا انجام بد |
|
220 |
توہین رسالت صلی اللہ علیہ سلم کا مرتکب کافر اور اس کی سزا قتل ہے |
|
318 |
اجماع امت |
|
337 |
قیاس |
|
341 |
فقہی مکاتب فکر |
|
342 |
فہرست مصادر ومراجع |
|
350 |