#3477

مصنف : ابو الکلام آزاد

مشاہدات : 5918

حقیقت الصلوۃ

  • صفحات: 102
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4080 (PKR)
(جمعرات 07 اپریل 2016ء) ناشر : مکتبہ جمال، لاہور

مسلمانوں کا امتیازی وصف دن اور رات میں پانچ دفعہ اپنے پرور دگار کے سامنے با وضوء ہو کر کھڑے ہونا اور اپنے گناہوں کی معافی مانگنا اور اپنے رب سے اس کی رحمت طلب کرنا ہے۔ نماز انتہائی اہم ترین فریضہ اور اسلام کا دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ کلمۂ توحید کے اقرار کے بعد سب سے پہلے جو فریضہ انسان پر عائد ہوتا ہے وہ نماز ہی ہے۔ اسی سے ایک مومن اور کافر میں تمیز ہوتی ہے۔ بے نماز کافر اور دائرۂ اسلام سے خارج ہے۔ قیامت کے دن اعمال میں سب سے پہلے نماز ہی سے متعلق سوال ہوگا۔ نماز بے حیائی اور برائی کے کاموں سے روکتی ہے۔ بچوں کی صحیح تربیت اسی وقت ممکن ہے جب ان کوبچپن ہی سےنماز کا پابند بنایا جائے۔ نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت اور فضلیت اس قدر اہم ہے کہ سفر وحضر، میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے۔ اس لیے ہرمسلمان مرد اور عورت پر پابندی کے ساتھ وقت پر نماز ادا کرنا لازمی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ حقیقت الصلاۃ ‘‘ امام الہند مولانا ابو الکلام آزاد کی تصنیف ہے۔ مولانا آزاد اسلام ایک کاحرکی اور انقلابی تصور رکھتے تھے جس میں قرآن اور نماز کو بنیادی حقیقت حاصل ہے۔ دین سے وابستگی کی ہر سطح ان کے نزدیک انہی دوبنیادوں پراستوار ہے۔ قرآن معبودیت کا اظہار ہے اور نماز عبودیت، گویا یہ دو قوسین ہیں جن سے مل کر دین کا دائرہ مکمل ہوتاہے۔ یا یوں کہہ لیجیے کہ قرآن جس کمال بندگی کا متقاضی ہے وہ نماز میں حاصل ہوتا ہے۔ بندگی کی کوئی بھی صورت ہو یہ ممکن نہیں کہ اس کی تکمیل نماز سے باہر کہیں اور ہوتی ہو ۔عقیدہ وعمل کی تمام وسعتوں، بلندیوں اور گہرائیوں کا اگر بندگی کی کسی ایک وضع میں کمال اور جامعیت کےساتھ اظہار ہوتا ہے تو وہ نماز ہے۔ یہ کتاب اسی دعوے کو جامۂ ثبوت پہناتی ہے۔ اپنی ذہنی بناوٹ اورافتاد طبع کے عین مطابق مولانا نے اس کتاب میں اپنے موضوع کی صورت نہیں بلکہ حقیقت کوہدف بنایا ہے یعنی مسائل نماز کی بجائے نماز جس جوہر بندگی اور حقیقت عبدیت کا مظہر ہے اس کی طرف توجہ دلائی ہے۔

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 95366
  • اس ہفتے کے قارئین 308121
  • اس ماہ کے قارئین 95366
  • کل قارئین113987366
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست