#3983

مصنف : محمد زکریا زاہد

مشاہدات : 4990

دعوتی نصاب تربیت ( زکریا زاہد )

  • صفحات: 305
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 7625 (PKR)
(ہفتہ 15 اکتوبر 2016ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ انسانیت کی ہدایت وراہنمائی کے لیے جس سلسلۂ نبوت کا آغاز حضرت آدم سےکیاگیا تھا اس کااختتام حضرت محمد ﷺ پر کیا گیا۔۔اور نبوت کے ختم ہوجانے کےبعددعوت وتبلیغ کاسلسلہ جاری وساری ہے ۔ دعوت وتبلیع اور اصلاح امت کی ذمہ داری ہر امتی پرعموماً اور عالم دین پر خصوصا عائد ہوتی ہے ۔ لیکن اس کی کامل ترین اور مؤثر ترین شکل یہ ہےکہ تمام مسلمان اپنا ایک خلیفہ منتخب کر کے خود کو نظامِ خلافت میں منسلک کرلیں۔اور پھر خلیفۃ المسلمین خاتم النبین ﷺ کی نیابت میں دنیا بھر کی غیر مسلم حکومتوں کو خط وکتابت او رجہاد وقتال کےذریعے اللہ کے دین کی دعوت دیں۔اور ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ کہ وہ دعوت وتبلیع او راشاعتِ دین کا کام اسی طرح انتہائی محنت اور جان فشانی سے کرے جس طرح خو د خاتم النبین ﷺ اور آپ کے خلفائے راشدین اور تمام صحابہ کرام کرتے رہے ہیں ۔ مگر آج مسلمانوں کی عام حالت یہ ہے کہ اسلام کی دعوت وتبلیغ تو بہت دور کی بات ہے وہ اسلامی احکام پرعمل پیرا ہونے بلکہ اسلامی احکام کا علم حاصل کرنے کے لیے بھی تیار نہیں ہوتے ۔ اور یہ بات واضح ہی ہے کہ دعوت وتبلیغ سے پہلے عمل کی ضرورت ہوتی اور عمل سے پہلے علم کی ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’دعوتی نصاب تربیت‘‘ مصنف ومترجم کتب کثیرہ مولانا محمد زکریا زاہد﷾ کی مرتب شدہ یہ کتاب انہوں نے جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے زہر اہتمام کروائے جانے دورہ صفہ کےلیے بطور نصاب مرتب کی۔اس کتاب کو انہوں نے نوابواب میں تقسیم کیا ہے ہرباب ایک مکمل سبق کی حثیت رکھتا ہے۔ پھر ہر باب کی آگے مختلف فصلیں ہیں تاکہ ہر سبق کو بآسانی سمجھا اور یاد کیا جاسکے ۔ یہ نصاب ایک عام ناخواندہ آدمی سے لے کر ایم اے ، ایم فل اور پچ ، ایچ ڈی تک کے افرا کو مدنظر کر ترتیب دیاگیا ہے تاکہ سب کےلیے اسے یاد کرنا آسان ہو۔مرتب موصوف نے اسے قرآن مجید، احادیث نبویہ ، شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ ، شیخ ابن باز، شیخ سعید بن علی بن وقف القحطانی ﷭ اور حافظ عبدالسلام بھٹوی ، مفتی جماعت مبشر احمد ربانی حفظہما اللہ کی تصانیف سے مرتب کیا ہے ۔ مرتب نے بڑی محنت ولگن سے اس کتاب میں ابتدائی داعی کے لیے ضروری علم اور معلومات جمع کردی ہیں۔یہ کتاب اپنی افادیت کے اعتبار سے نہ صرف دورہ صفہ کےلیے مفید ہے بلکہ عام مسلمانوں کےلیے بہت ضروری اور نفع بخش ہے ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

خطبہ مسنونہ

3

عرض ناشر

4

مقدمہ

5

پہلا باب ۔ من القرآن المجید ،سورۃ الحجرات

11

حصہ برائے تحفیظ (سورۃ الاعلی سےوالناس تک )

17

دوسرا باب ۔من الاحادیث النبویہ

29

تیسراباب ۔اسلامی عقیدہ

39

توحید کی اقسام وفوائد

39

عمل کی قبولیت کی شرائط

42

شرک اکبر

43

شرک اکبر کی اقسام

45

شرک اصغر کی اقسام

51

جہاد ،ولاءاورحکم

57

قرآن وحدیث پر عمل

59

سنت اوربدعت

61

چوتھا باب ۔مسنون نماز

65

غسل کاطریقہ

68

اذان کابیان

69

نماز کابیان

73

نماز کےمتفرق مسائل

96

قنوت نازلہ کی دعائیں

105

نماز جمعہ کےمسائل

127

نمازجنازہ

130

نماز تہجد

134

نماز ترایح

135

نماز استخارہ

136

نماز عیدین

137

نماز استسقاء

139

تحیۃ المسجد

141

پانچواں باب ۔ مسنو ن اذکار ذکر کی فضیلت

143

نیند سےجاگنے کے اذکار

144

صبح  وشام کےاذکار

148

سیدالااستغفار

151

سونے کےاذکار

157

غم اور فکر کی دعا

160

دیگر مختلف دعائیں

162

سفر کی دعائیں

170

استغفار اورتوبہ

174

دیگر مختلف دعائیں

175

چھٹا باب ۔ جہاد فی سبیل اللہ ہم جہاد  کیوں کررہےہیں

177

مقاصد

184

کیاہم نے مطلوبہ مقاصد حاصل  کرلئےہیں

184

اسلامی ریاست کےبغیر جہاد

187

جہاد فرض عین یافرض کفایہ

193

ہم پاکستان میں جہاد کیوں نہیں کرتے

202

راہ جہاد سےفرار کےبہانے

205

ساتواں باب ۔ دعوت ،تقریر اورفن خطابت

215

فصل اول/دعوت الی اللہ کی فرضیت واہمیت

215

فصل ثانی /دعوت الی اللہ کی فضیلت  اورصلہ

217

فصل ثالث /اسالیب دعوت اوران  کی افادیت

220

فصل ربع /داعی الی اللہ کےاوصاف

227

فصل خامس /ایک اچھے خطیب واعظ اورمقرر کےاوصاف

235

آٹھواں باب ۔نظام امارت اورجماعت الدعو ۃ

241

نواں با ب۔ دعوتی شب وروز

269

تقریرکاطریقہ

273

تقریر ی نمونےعقیدہ توحی

275

سنت سےمحبت

278

جہاد فی سبیل اللہ

283

فحاشی عریانی اورامر بالمعروف

288

فہرست

294

مصادر ومراجع

298

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 96367
  • اس ہفتے کے قارئین 309122
  • اس ماہ کے قارئین 96367
  • کل قارئین113988367
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست