ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ دعوت و تبلیع اور اشاعتِ دین کا کام اسی طرح انتہائی محنت اور جان فشانی سے کرے جس طرح خود خاتم النبیین ﷺ اور آپ کے خلفائے راشدین اور تمام صحابہ کرام کرتے رہے ہیں ۔ مگر آج مسلمانوں کی عام حالت یہ ہے کہ اسلام کی دعوت و تبلیغ تو بہت دور کی بات ہے وہ اسلامی احکام پر عمل پیرا ہونے بلکہ اسلامی احکام کا علم حاصل کرنے کے لیے بھی تیار نہیں ہوتے ۔ علما و فضلا اور واعظین و مبلغین پر مزید ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ فریضہ دعوت کو دینی و شرعی ذمہ داری سمجھیں اور دعوت دین کے کام کو مزید عمدہ طریقے سے سرانجام دیں۔ زیر نظر کتاب ’’سلفی دعوت کے اصول ‘‘ فضیلۃ الشیخ عبد السلام بن برجس آل عبد الکریم کے ایک لیکچر کی کتابی صورت ہے شیخ موصوف نے اس میں اس بات کو واضح کیا ہے کہ جو دعوت الی اللہ جسے ہم سلفی دعوت کہتے ہیں وہ دیگر تمام بدعتی دعوتوں سے کچھ اصولوں میں جدا اور ممتاز ہے اور اسے اپنے انہی اصولوں کی بنا پر دوسرے ان فرقوں سے جداگانہ حیثیت حاصل ہے جو صراط مستقیم سے بھٹکی ہوئی ہیں۔ (م۔ا)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
عرض ناشر |
|
4 |
عرض مترجم |
|
5 |
عرض ناشر اصل کتاب |
|
6 |
فضیلۃ الشیخ عبد السلام بن برجس آل عبد الکریم کی سوانح |
|
11 |
مقدمہ |
|
15 |
علم شرعی کے حصول کا اہتمام کرنا اور دین کی سمجھ حاصل کرنا |
|
22 |
دین اسلام کو عملی تطبیق دینے کی کوشش کرنا |
|
27 |
علم و بصیرت کی بنیاد پر دعوت کا کام کرنا |
|
31 |
علم و عمل اور تعلیم ہر پیمانے پر عقیدہ سلف کا اہتمام کرنا |
|
36 |
سنت نبوی کا اہتمام کرنا |
|
42 |
علمائے سنت سے مضبوطی کے ساتھ جڑ کر رہنا |
|
49 |
سیاسی پارٹیوں اور پراسرار خفیہ اسلامی جماعتوں اور تنظیموں سے دور رہنا |
|
52 |
حکمرانوں کے ساتھ معاملات اور برتاؤ میں ان اصولوں کی پابندی کرنا جن پر کتاب وسنت اور اجماع سلف کی مہر ہو |
|
57 |
اہل بدعت کا مقابلہ کرنا اور ان سے لوگوں کو آگاہ کرنا |
|
61 |
زندگی کے تمام معاملات میں کتاب و سنت کو لازم پکڑنا |
|
66 |