#1930

مصنف : محمد سرور بن نایف زین العابدین

مشاہدات : 9682

دعوت الی اللہ اور انبیاء کرام کا طریق کار

  • صفحات: 290
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 7250 (PKR)
(ہفتہ 20 ستمبر 2014ء) ناشر : طارق اکیڈمی، فیصل آباد

ہر مسلمان کے لیے   ضروری ہے کہ  کہ وہ دعوت وتبلیع او راشاعتِ دین کا کام  اسی  طرح انتہائی محنت اور جان فشانی سے کرے جس  طرح خو د خاتم النبین ﷺ اور آپ کے خلفائے راشدین اور تمام صحابہ کرام  کرتے رہے  ہیں ۔ مگر آج مسلمانوں کی عام حالت یہ ہے کہ اسلام کی دعوت وتبلیغ تو بہت دور کی بات ہے وہ اسلامی احکام پرعمل  پیرا ہونے  بلکہ اسلامی احکام کا علم حاصل کرنے کے لیے  بھی تیار نہیں ہوتے ۔ اور یہ بات واضح ہی ہے کہ دعوت وتبلیغ سے پہلے  عمل کی  ضرورت ہوتی اور عمل  سے پہلے علم کی ۔تبلیغ کی اہمیت کے لیے  یہی بات کافی ہے  کہ اللہ  تعالیٰ نے اس مقصد کے لیے بے شمار انبیاء ورسل کو مبعوث فرمایا اورچونکہ یہ سلسلہ حضرت محمد ﷺ پر مکمل ہو چکا ہے اس لیے اب یہ ذمہ داری امت مسلمہ  پر ہے۔تبلیغ کے موثر او رنتیجہ خیز  ہونے کے لیے  ضروری  ہے کہ اس سلسلہ میں آنحضرت ﷺ  اور انبیا ﷩ کا اسوہ اور دیگر شرعی  اصول  مبلغ کے لیے  پیش نظر رہیں ۔ کیونکہ انبیاء  کرام ﷩ کی   زندگیاں ہی اپنے  اپنے دور اورعلاقے کے لوگوں کے لیے مشعل راہ تھیں جبکہ عالمگیر اور دائمی نمونۂ عمل  صرف سید الاولین وسید الآخرین  ،رحمۃ للعالمین  کی حیات طیبہ  ہے ۔ لہذا معیشت ہویا معاشرت ،حکومت ہو یا سیاست ،زندگی سےمتعلق ہر ہر شعبہ میں ہمیں    انبیاء کرام  ﷩ کے نقشِ قدم  پر چلنا ہے  ۔زیر نظر کتاب ’’دعوت الی اللہ اور انبیاء کاطریق ِکار ‘‘ شیخ  محمد سرور بن نایف زین العابدین  کی   منہج دعوت انبیاء کے  حوالے سے  موصوف  کی ایک  عربی  تصنیف’’ منہج الانبیاء فی الدعوۃ الی اللہ‘‘ کا اردو ترجمہ ہے ۔ جس میں انہوں نے اس بات کو واضح کیاکہ  عصرِ حاضر میں دعوت دین کا کام کرنے والے افراد ،جماعتوں اور تحریکوں کےلیے بھی یہ بات  ازبس ضروری  ہے  کہ دعوت  کےمیدان میں  حضرات انبیاء ﷩ کی  مقدس سیرتوں کے مینارہ نور سے کسبِ فیض کریں تاکہ دعوت  کے میدان میں ہماری یہ کوششیں مفید،مؤثر اور موجبِ خیر وبرکت ثابت ہو سکیں۔(آمین)  (م۔ا)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض مترجم

 

7

مقدمہ

 

11

انبیاء کرام ؑ کا طریق کار کیوں

 

17

انبیاء کرام ؑ کی اطاعت فرض ہے

 

25

عصمت انبیاء کرام

 

30

انبیاء کرام اور دین اسلام

 

34

انبیاء کرام ؑ حزب اللہ کے داعی ہیں

 

37

استدراک

 

46

حضرت نوح ؑ کی بعثت

 

55

شرک کا آغاز کیسے ہوا

 

58

دعوت نوح علیہ السلام

 

74

سرداران قوم کا موقف

 

80

خاندان نوح علیہ السلام

 

86

طوفان

 

93

پندو نصائح

 

100

حضرت نوح ؑ سے حضرت ابراہیم ؑ تک

 

109

حضرت صالح علیہ السلام

 

115

تقلید

 

140

قوم کو دعوت

 

144

نمرود کے ساتھ مناظرہ

 

151

ہجرت ابراہیم علیہ السلام

 

174

اسباق و نصائح

 

181

ہمارے دور کے سرکش

 

182

مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں

 

193

قوم لوط کی بد اخلاقی

 

208

قوم لوط کی تباہی

 

219

عورت سے بے رغبتی

 

229

لواطت سے تسکین نہیں ہوتی

 

231

لواطت اور عمومی صحت

 

232

اعضاء تناسل پر اثر

 

232

حضرت اسماعیل علیہ السلام

 

233

تعمیر بیت اللہ شریف

 

244

حضرت ذبیح کا قصہ

 

250

محمد بن کعب قرظی کا قول

 

250

ملت ابراہیم

 

272

بلاد شام کی اہمیت

 

284

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 83797
  • اس ہفتے کے قارئین 296552
  • اس ماہ کے قارئین 83797
  • کل قارئین113975797
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست